10 April 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: 75-Year-Old Retired Army Officer Dies After Bee Attack

شہد کی مکھیوں کے حملے میں شدید متاثر 75 سالہ ضعیف العمر شخص جان بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 10اپریل2025)
شہد کی مکھیوں کے حملے میں شدید متاثر ہونے والے دوبیرن کلاں موضع سکوٹ کے رہائشی 75 سالہ ضعیف العمر شخص جان بحق ہوگے، نمازے جنازہ میں چیئرمین راجہ ندیم احمد،محمد جاوید سکوٹ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق دوبیرن کلاں موضع سکوٹ سابق کونسلر اور سکوٹ کے معروف تاجر حاجی محمد فیاض، حاجی عبد القدوس، حاجی یحیٰی، کے پھوپھی زاد بھائی محمد بشارت جو ریٹائرڈ فوجی تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد ایف آئی اے میں بھی ملازمت کرتے رہے ہیں گزشتہ روز بکریاں چراتے ہوئے شہد کی مکھیوں کے جھتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگے جن کو پہلے ٹی ایچ کیو کلر سیداں اور بعدازاں راولپنڈی ریفر کیا گیا جہاں وہ بارہ گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع سکوٹ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق امیدوار برائے ایم پی اے، سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، سابق جنرل کونسلر ٹھیکیدار راجہ خضر اقبال،چوہدری زاہد رشید ممیال،معروف صحافی راجہ انوار الحق،صحافی طاہر مغل، صحافی منیر چشتی، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 10, 2025) – A tragic incident occurred in Moza Skot, Doberan Kallan, where a 75-year-old man, Muhammad Basharat, lost his life after being severely attacked by a swarm of bees.

Muhammad Basharat, a retired army officer who later served in the FIA, was grazing goats when the incident took place. He suffered critical injuries due to the bee attack and was initially taken to THQ Hospital in Kahuta, then referred to Rawalpindi for advanced treatment. Despite medical efforts, he passed away after being under treatment for twelve hours.

His funeral prayer was held in his native village, Moza Sakot, and was attended by a large number of political and social figures. Among those present were PML-N leader and former MPA candidate from PP-7, Raja Nadeem Ahmed, well-known political personality Raja Muhammad Javed of Sakot, former General Councillor Contractor Raja Khizar Iqbal, Choudhary Zahid Rasheed of Mamyal, and prominent journalists including Raja Anwar ul Haq, Tahir Mughal, Munir Chishti, and Kabir Ahmed Janjua.

The deceased was a cousin of well-known local personalities Haji Muhammad Fayaz, Haji Abdul Qudoos, and Haji Yahya. His sudden and tragic death has left the community in shock and grief. May Allah grant him eternal peace and give strength to his family. Ameen.

Annual Prize Distribution Ceremony Held at Government Boys Primary School Kahuta

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہو ٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 10اپریل2025)
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہو ٹہ (A) میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات،معروف ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پوزیشن ہولڈز بچوں میں انعامات تقسیم کیے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہو ٹہ (A) میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقدہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ (ن)، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ،ناظم قمر سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کہوٹہ، ڈپٹی ڈی ا ی او ضلع راولپنڈی، اسسٹنٹ ڈ ی ای او ماجد ہاشمی صاحب راجہ تیمور اختر صدر ٹیچر یونین، ناصر راجہ کہوٹین نے انعامات تقسیم کیے اور خطاب بھی کیا۔ اپنے خصوصی خطاب میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔بچوں نے بہترین ٹیبلو پیش کیے اور مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔مقررین نے کم وسائل ہونے کے باوجود سکول ا نتظامیہ ہیڈ مسٹرس میڈم نادیہ نسیم اور تمام اسٹاف کو مبارکباد پیش اور کی ان کی کارکردگی کا سراہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button