کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔09,اپریل، 2025ء) – گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہوٹہ A کہوٹہ شہر میں سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا نگ تقریب۔ سکول کے طلباء و طالبات نے شاندار پروگرام پیش کیئے۔ جبکہ عمدہ کارکردگی پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔ سالانہ رزلٹ کی تقریب مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ (ن)، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ،ناظم قمر سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کہوٹہ، ڈپٹی ڈی ا ی او ضلع راولپنڈی، اسسٹنٹ ڈ ی ای او ماجد ہاشمی صاحب راجہ تیمور اختر صدر ٹیچر یونین، ناصر راجہ کہوٹین اور ذوالفقار علی ستی نے انعامات تقسیم کیے اور خطاب بھی کیا۔ خطاب میں مقررین نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔بچوں نے بہترین ٹیبلو پیش کیے اور مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔مقررین نے کم وسائل ہونے کے باوجود سکول ا نتظامیہ ہیڈ مسٹرس میڈم نادیہ نسیم اور تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – April 9, 2025): A vibrant and colorful annual prize distribution ceremony was held at Government Boys Primary School Kahuta A in the city of Kahuta. The students presented impressive performances, and awards were distributed among those who showed outstanding academic and extracurricular achievements.
The ceremony was graced by several distinguished guests including Dr. Muhammad Arif Qureshi, City President of PML(N); Malik Munir Awan, President of Pothohar Welfare Trust; Nazim Qamar, former Headmaster of High School Kahuta; Deputy DEO of District Rawalpindi; Assistant DEO Majid Hashmi; Raja Taimoor Akhtar, President of the Teachers’ Union; along with Nasir Raja Kahutian and Zulfiqar Ali Satti. These guests not only distributed the prizes but also addressed the audience.
In their speeches, the speakers emphasized the importance of education, stating that it is a fundamental right of every individual—rich or poor, male or female. They noted that education is what distinguishes humans from animals and is the key to the progress of any nation or society. They further elaborated that education is not just about obtaining degrees from schools, colleges, or universities, but also about learning manners, values, and social ethics.
The students captivated the audience with their outstanding tableaus, earning loud applause from the attendees. The speakers commended the school’s administration, especially Headmistress Madam Nadia Naseem and the entire staff, for their commendable efforts and high performance despite limited resources.
بریڈ فورڈ میں مسلم لیگ ن کی عید ملن پارٹی تاریخی جلسے میں تبدیل، کارکنان کا نواز شریف سے وفاداری کا عزم
Eid Milan Party in Bradford Turns into a Grand PML-N Gathering, Leaders and Workers Reaffirm Support for Nawaz Sharif
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اپریل2025) بریڈ فورڈ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کی طرف سے عید ملن پارٹی،بڑھی تعداد میں ن لیگ کے عہدیدران، کارکنان ورکنان،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل بریڈ فورڈ کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور کارکنان کے لیے بلائی گئی عید ملن پارٹی ایک تاریخی جلسے میں تبدیل ہو گئی جس میں مقامی عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنان نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سب کارکن مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ ہیں اور صدر مسلم لیگ یو کے جناب احسن ڈار اور جنرل سیکرٹری جناب راشد عدیل ہاشمی کی سرپرستی میں مسلم لیگ یو کے کو ایک طاقتور سیاسی جماعت بنانے کا عزم کرتے ہیں جلسے کی قیادت چئرمین نائب صدر یوکے راجہ جاوید،نائب صدر یوکے جناب اسد بٹ (سرپرست اعلٰی یارکشائر/ہمبرسائیڈ)،یوکے،طارق بٹ سینئیر نائب صدر ن یارکشائر/ ہمبرسائیڈ برطانیہ،ملک نُعمان شہزاد ھیڈ آف یوتھ یارکشائر/ ہمبر سائیڈ برطانیہ کی قیادت میں عید ملن جلسہ منعقد ہواصدر یارکشائر اینڈ ہمبر چوہدری اعجاز کے علاوہ صدر یوتھ مانچسٹر چوہدری فیصل صدر مسلم لیگ مانچسٹر نبیل بٹ اور راجہ طاہر بریڈفورڈ نے حصوصی طور پر شرکت کی۔