گوجر خان (پوٹھوارڈاٹ کام – 9 اپریل 2025): تھانہ گوجر خان کی حدود میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے ہمسائے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عاقب نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر اپنے ہمسائے دلاور کو یرغمال بنایا، اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجر خان پولیس حرکت میں آئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو پستول برآمد کر لیے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
یہ واقعہ عوامی حلقوں میں خوف و ہراس کا باعث بنا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com – April 9, 2025): In a shocking incident in the jurisdiction of Thana Gujar Khan, a suspect identified as Aqib was arrested after allegedly holding his neighbor hostage at gunpoint and injuring him through gunfire.
According to initial police investigations, Aqib used firearms to take his neighbor Dilawar hostage due to a personal dispute. The accused reportedly subjected Dilawar to physical assault before opening fire, leaving him injured. Following the incident, Gujjar Khan police acted swiftly, arresting the suspect and recovering two pistols from his possession.
Law enforcement authorities have stated that a formal case has been registered against the accused. Based on strong evidence collected during the preliminary inquiry, police plan to present a complete challan (charge sheet) in court.
Officials have emphasized their commitment to ensuring justice in this matter and have reassured the public about their continued efforts to curb such acts of violence.
Assistant Commissioner’s Official Vehicle Collides with Speeding Toyota on Uturn
گوجر خان میں اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی ایک تیز رفتار ٹیوٹا گاڑی سے یوٹرن لیتے ہوئے ٹکرا گئی
گوجر خان (پوٹھوارڈاٹ کام – 9 اپریل 2025):منگل کے روز گوجر خان میں اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی ایک تیز رفتار ٹیوٹا گاڑی سے یوٹرن لیتے ہوئے ٹکرا گئی۔ حادثہ شہر کی حدود میں پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ٹیوٹا گاڑی کی تیز رفتاری تھی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر، ان کے ہمراہ موجود عملہ اور ٹیوٹا گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ گاڑیوں کو واضح نقصان پہنچا، تاہم کسی بھی فرد کو طبی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دیں۔
موٹر وے پولیس کے افسران نے رفتار کی حد کی پابندی اور خاص طور پر یوٹرن یا زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ غفلت یا ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
Gujar Khan (Pothwar.com – April 9, 2025): An official vehicle carrying the Assistant Commissioner of Gujar Khan was involved in a road accident on Tuesday when it collided with a speeding Toyota while taking a U-turn. The incident occurred within the city limits and caused damage to both vehicles.
According to sources from the Motorway Police, the collision was primarily caused due to the high speed of the Toyota vehicle. Fortunately, there were no injuries reported in the incident. The Assistant Commissioner, along with staff members present in the official vehicle, and all passengers in the Toyota car, remained safe.
Authorities confirmed that although the vehicles sustained visible damage, no medical assistance was required for any of the individuals involved. The police arrived promptly at the scene to manage traffic and investigate the cause of the accident.
Motorway Police officials have reiterated the importance of adhering to speed limits and exercising caution, particularly in high-traffic areas or near U-turns. Further inquiry into the matter is ongoing to determine any additional liability or negligence.
ذیشان مرتضی بھٹی کا عمران خان سے غیر متزلزل وفاداری کا اظہار، 8 فروری کے انتخابات کو عوامی مینڈیٹ چوری قرار دے دیا
Zeeshan Murtaza Bhatti Declares Unwavering Support for Imran Khan, Calls February 8 Elections a Theft of Public Mandate
جبر ,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ممراز شیخ ۔09,اپریل، 2025ء) – پاکستان تحریک انصاف سابق صدر آئی ایس ایف یونین کونسل اسلام پورہ ذیشان مرتضی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنا جینا عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حقیقی نمائندہ جماعت ہے عوام کی طاقت کو کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا جتنے بھی حربے کیے جائیں عمران خان کی محبت عوام کے دلوں سے نکالی نہیں جا سکے گی۔ عمران خان کو چاہنے والوں کی تعداد میں دن بدن اِضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا آج بھی عوام عمران خان کے سنہری دور کو یاد کر رہے ہیں۔ ملک کی بقاء عمران خان کی رہائی ہے اور اس مشن میں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان دو بارہ اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کیا جیسا کہ پاکستان کے عوام کو معلوم ہے کہ گزشتہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ایک ناجائز حکومت قائم کی گئی یہ ایک تاریک دن تھا جس میں عوام کی مینڈیٹ چھینا گیا تھا اسی طرح جو پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے وہاں جو قانون سازی ہورہی ہے وہ عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور ملک عملاً مارشلاء کی طرف جارہاہے 8 فروری کو ہم نے بلیک ڈے منانا ہے، یہ وہ تاریخ ہے جس کو عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا تھا، موجودہ پارلیمنٹ اور اس کی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے
Inauguration of GRD and Mother-Child Health Center in Islam Pura Jabbar – A Major Milestone for the Region
اسلام پورہ جبر میں جی آر ڈی و زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح، علاقہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل
جبر ,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ممراز شیخ ۔09,اپریل، 2025ء) – اسلام پورہ جبر کا بنیادی مطالبہ پورا ہوا جی آر ڈی و زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔انتظامیہ غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم صدر چوہدری اشتیاق مبارکباد کے مستحق ہیں ۔شرقی گوجر خان یونین کونسل اسلام پورہ کا بنیادی مسئلہ بنیادی مرکز صحت و زچہ بچہ سنٹر کا قیام جو پچھلے کہیں برسوں سے موجود تھا اہلیان اسلام پورہ و گردونواح کے دیہاتوں میں اکثر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے چوہدری اشتیاق صدر غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم کی ٹیم نے بنیادی مرکز صحت و زچہ بچہ سنٹر کو فعال کرنے کا زمہ لیتے ہوئے حکومتی شرائط پر پورا اترنے کے لیے نئی بلڈنگ کا قیام فرنیچر و سٹاف کی فراہمی سمیت تمام پیپرز ورک مکمل کر لیا قلیل مدت میں اتنا بڑا پروجیکٹ مکمل کرانا غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم کی ٹیم اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام دوست مبارکباد کے مستحق ہیں افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر اظہر عباسی ۔احسان غنی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹاؤن حسین شاہ ترمذی ۔ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفیسر محمد آصف خان۔ ڈاکٹر محمد نوید ۔ڈاکٹر عامر شیخ۔چوہدری محبوب حسین اف لس۔پیر اعجاز حیدر۔پیر عبیداللہ العلیم القادری ۔پیر سید اعجاز شاہ ۔راجہ جمشید کیانی ۔چوہدری ظفر پگاڑا ۔قاری عابد حسین چشتی۔ڈاکٹر محمد شعیب ۔سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی مرکز صحت کے لیے جگہ وقف کرنے والوں کا شکریہ جنہوں نے قیمتی جگہ ایک اچھے مقصد کے لیے دی اور اس کے ساتھ ساتھ چوہدری محمد اشتیاق صدر غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم اور ان کی فیملی و دیگر احباب جنہوں نے انگلینڈ میں اپنا تعاون پیش کیا جس کا ہم شکریہ اداکرتے ہیں جس کی بدولت آج اہلیان اسلام پورہ جبر کو ایک اہم اور بنیادی سہولت ملی آج چوہدری اشتیاق اور ان کی ٹیم نے دل جیت لیے ہیں آخر میں چوہدری اشتیاق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا بڑا پروجیکٹ مشکل ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں تھا آپ دوستوں کے تعاون سے آج ہم اپنے عظیم مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں انشاء اللہ ڈلئسئس سہولت کں فراہمی ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس کو بھی جلد مکمل کر لیں گے۔