08 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Youth and Female Friend Killed in Alleged Honour Killing

کلر سیداں: غیرت کے نام پر 19 سالہ نوجوان اور لڑکی قتل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 8 اپریل، 2025) — کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان حیدر کو راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں اُس کی خاتون دوست سمیت غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر، جو گاؤں بشندوٹ کلر سیداں کا رہائشی اور گیگا مال راولپنڈی میں ملازم تھا، اپنی دوست سے ملاقات کے لیے دھمیال گیا تھا۔ اسی دوران لڑکی کے بھائی نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شدید طیش میں آکر مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد مقتول حیدر کی میت اُس کے آبائی گاؤں لائی گئی، جہاں اُسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پولیس نے دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور ایک بار پھر غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے۔

تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔

The victim Haider

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 8, 2025) — In a tragic incident of alleged honour killing, a 19-year-old youth from Kallar Syedan, identified as Haider, was murdered along with his female friend in Dhamial, Rawalpindi.

Haider, a resident of the village Bishondot in Kallar Syedan, was employed at Giga Mall in Rawalpindi. According to reports, he had gone to meet his female friend in Dhamial. Upon discovering them together, the girl’s brother, in a fit of rage, allegedly shot and killed both individuals on the spot.

Following the incident, Haider’s body was brought back to his hometown, where he was laid to rest in the local graveyard.

Local police have launched an investigation into the double murder. The tragic incident has sparked outrage and concern in the community, once again highlighting the brutal consequences of so-called honour-based violence in the region. Further updates will follow as the investigation progresses.

کلر سیداں میں نان کوالیفائیڈ فارماسسٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی ادویات کی فروخت پر سخت کارروائی کا اعلان

Crackdown on Unqualified Pharmacists in Kallar Syedan – Strict Action Announced Against Sale of Fake Medicines

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,اپریل، 2025ء) ––ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل کلر سیداں مصباح نورین نے اپنی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان کوالیفائیڈ فارماسٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جنوری میں تین،فروری میں دو جبکہ مارچ میں دو میڈیکل سٹورز کے چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دہئے ہیں جبکہ تمام میڈیکل سٹورز سے مختلف ادویات کے نمونے بھی حاصل کر کے انہیں تجزیے کیلئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بھیجوا دہئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ جعلی،غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے مختلف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر جان بچانے والی مختلف کمپنیوں کی قیمتی ادویات کی گزشتہ اور موجودہ ریٹس کا تقابلی جائزہ بھی لیا۔ انسپکشنز کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز پر ادویات کے مقرر کردہ ریٹس پائے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ جان بچانے والی ادویات کی اوورچارجنگ پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز کو فوری طور پر سر بمہر کر دیا جائے گا۔


Kallar Syedan: Viral Social Media Video Forces Police to Register Case Over Cockfighting; 11 Suspects Named

کلر سیداں: سوشل میڈیا ویڈیو نے پولیس کو اصل مرغوں کی لڑائی پر مقدمہ درج کرنے پر مجبور کر دیا، 11 افراد نامزد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,اپریل، 2025ء) ––میڈیا کی طاقت نے کلرسیداں پولیس کو اصل مرغے لڑانے پر مقدمہ درج کرنے پر مجبور کردیا 31 افراد کے خلاف درج مقدمے میں 11 افراد کو نامزد کردیا گیا۔اے ایس آئی محمد زبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا کہ پولیس موبائل دھمالی چوک میں موجود تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اصیل مرغوں کی لڑائی پر پچھوٹ کھناہدہ جنگل میں سیاب سکنہ سوئی چیمیاں وغیرہ رقم داؤ پر لگا کر جوا کروا رہے ہیں اور کچھ بندے آپس میں لڑائی جھگڑا بھی کر رہے ہیں جب پولیس موقع پر پہنچی تو سیاب وغیرہ نے دوڑ لگا دی اور یہ لوگ جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ویڈیو میں درج ذیل افراد کی نشاندہی ہوئی یے فردوس عرف دوسا،حق نواز سکنہ کنوہاسیاب،اسلام سکنہ سوئی چیمیاں،شجر شاہ ،مظفر شاہ ڈیرہ سیداں ساہنگ مندرہ،فیضان بھٹی،کاشف،قیصر ،مانوساکنان موہڑہ لنگڑیال، ثانی بٹ چلو میرگالہ،فضل شاہ مندرہ معلوم ہوئے دیگر 25 افراد نامعلوم تھے جنہوں نے اصیل مرغوں کی لڑائی میں رقم لگا کر جوا کروا رہے تھے ان میں سے فضل شاہ اور دوسا وغیرہ نے اپس میں لڑائی کرکے بلوے کا ارتکاب کیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


Kallar Syedan: Wedding Reception of Chaudhry Tharan Ali, Son of Retired Teacher Chaudhry Tasawar Hussain, Attended by Prominent Political and Social Figures

کلر سیداں: چوہدری تصور حسین کے صاحبزادے چوہدری ثاران علی کی دعوتِ ولیمہ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,اپریل، 2025ء) ––ریٹائرڈ مدرس گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں چوہدری تصور حسین کے فرزند چوہدری ثاران علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،غلام مرتضی ستی، کرنل محمد شبیر اعوان کے علاوہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران،ڈاکٹر صغیر عالم،چوہددی امیر افضل،راجہ خرم پرویز،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس، محمد زبیر کیانی،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر، چوہدری خلیل احمد، چوہدری محمد حنیف، محمد اعجاز بٹ، انجینئر نزاکت حسین، چوہدری محمد اعظم،ظفر محمود چشتی،مسعود احمد بھٹی،سردار صلاح الدین احمد،سردار محمد آصف، حاجی زاہد اقبال،راجہ عمیر کیانی، قاسم مشتاق کیانی، دانش بٹ،احسان الحق قریشی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،شاھد سلیم،نعمان ظفر، راجہ ربنواز، نمبردار فرحت عباس،شعیب بھٹی، چوہدری محمد احسان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button