25 March 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: How to Get Fresh Currency Notes for Eid? State Bank of Pakistan Introduces an Easy Process

عید کے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آسان طریقہ متعارف کرادیا

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –عید کے کڑک نوٹ کیسے حاصل کریں؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آسان طریقہ کار بتا دیاعید کے موقع پر بچوں اور رشتہ داروں کو عیدی دینے کی پرانی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد ہر سال نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لیے بینکوں کا رخ کرتی ہے۔ اس بار اس روایتی عمل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آسان بنانے کے لیے 17,000 تجارتی بینک برانچوں میں 27 ارب روپے مالیت کے تازہ کرنسی نوٹ تقسیم کیے ہیں۔اس بار کے عید میں شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، اس کے لیے بینکوں میں ایک خاص نظام متعارف نہیں کرایا گیا، تاہم، شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ بینک برانچ سے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نوٹ پہلے آؤ، پہلے پاؤ کے اصول پر دستیاب ہوں گے، جس سے شہریوں کو جلد نوٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک نے نقد رقم کی تقسیم کو مؤثر اور ہموار بنانے کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔ بینکوں کی اے ٹی ایمز میں بھی صاف اور بہتر معیار کے نوٹ فراہم کیے جائیں گے تاکہ عوام عید کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کریں۔شہریوں کو 24 مارچ سے اپنے متعلقہ بینک برانچوں سے نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے ان کی ضروریات کے بارے میں برانچ مینیجر کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شہری اپنی پرانی نقد رقم کو نئے نوٹوں میں تبدیل بھی کر سکتے ہیں، اور اس کا ایکسچینج ریٹ ایک برائے ایک ہوگا، یعنی آپ جتنی رقم جمع کروائیں گے، اتنی ہی مقدار میں نئے نوٹ آپ کو ملیں گے۔مذکورہ بالا تمام اقدامات سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ آسانی سے حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جس سے عید کے موسم میں مالیاتی لین دین کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ایک بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے شہری اپنے بینک برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 25, 2025): As Eid approaches, many Pakistani citizens look forward to the tradition of giving “Eidi” to children and relatives in crisp new banknotes. To facilitate this, the State Bank of Pakistan (SBP) has distributed fresh currency notes worth Rs. 27 billion across 17,000 commercial bank branches nationwide.

Unlike previous years, no special token or online registration system has been introduced. Instead, citizens can directly visit their respective bank branches with their national identity card (CNIC) and obtain fresh notes on a first-come, first-served basis.

To ensure smooth cash distribution, monitoring teams have been deployed, and ATMs will be stocked with clean, high-quality notes. Citizens are encouraged to inform their branch managers about their needs starting March 24, and they can also exchange their old notes for new ones at a 1:1 ratio.

These steps aim to make the process hassle-free, ensuring a seamless banking experience for everyone this Eid. For further details, citizens can contact their respective bank branches.

ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

Additional Secretary of Defense Major General Amir Ashfaq Kayani of village Goe, Doberan Kallan Awarded Hilal-e-Imtiaz (Military)

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔25,مارچ، 2025ء) –آج ایوان صدر اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو صدر پاکستان آصف زردای نے منعقدہ تقریب میں ہلال امتیاز (ملٹری )دیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے گاؤں گھوئی سے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button