17 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Municipality Launches Beautification Project Worth Over 7.7 Million

کلر سیداں بلدیہ کا 77 لاکھ سے زائد لاگت کا شہر کی خوبصورتی کا منصوبہ شروع

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)—بلدیہ کلرسیداں نے پہلی بار کلرسیداں شہر کی تزہین و ارائش اور خوبصورتی کے لیئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جس پر 77 لاکھ سے زائد کی لاگت آئے گی یہ بات چیف افیسر بلدیہ رفعت پاشا نے بتائی انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی حدود کو خوبصورت بنایا جارہا ہے پنڈی روڈ پر مہیرہ سنگال سے کلرسیداں شہر مرید چوک اور پھر یہ سڑیٹ لائٹس نالہ شکر نال چوآ روڈ تک لگائی جائیں گی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں معیار کا خاص خیال رکھا گیا اور یہ سولر پر ہوں گی اسی طرح دوبیرن روڈ بیول روڈ کے ساتھ ساتھ مرید چوک کو خوبصورت مقام میں تبدیل کیا جائے گا اس کے اطراف کے راستوں پر بھی سڑیٹ لائٹس لگیں گی مختلف دفاتر کو جانے والوں کی رہنمائی کے لیئے بورڈ آویزاں کیئے جا رہے ہیں۔ادہر شہریوں نے بلدیہ کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 17, 2025): The Kallar Syedan Municipality has initiated a large-scale beautification and renovation project for the city, with an estimated cost exceeding 7.7 million rupees. Chief Officer Riffat Pasha announced that various measures are being taken to enhance the city’s appearance.

As part of the project, high-quality solar-powered streetlights will be installed from Maira Sanghal on Pindi Road to Kallar Syedan city, extending to Murid Chowk and further to Nala Shakar Nala Choa Road. Additionally, Mureed Chowk will be transformed into a visually appealing landmark, with streetlights installed on Doberan Road and Bewal Road as well.

To facilitate visitors, directional signboards for different offices are also being placed. Residents of Kallar Syedan have warmly welcomed this initiative, appreciating the efforts of the municipality to improve the city’s infrastructure and aesthetics.

یوسی منیاندہ میں ترقیاتی منصوبے، مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے اہم اعلانات

Development Projects in UC Maniandah: PML-N’s Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Announce Major Initiatives

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے یوسی منیاندہ کو گلیات کی تعمیر کے لیئے تین کروڑ مختص کیئے تھے ایک ڈیڑھ ماہ تک مزید ساڑھے تین کروڑ روپے دوں گا سوئی گیس، مدارس بجلی کے تمام مسائل بتدریج حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے جہلم غربی کنارے کلرسیداں کے دوردراز اور پسماندہ ترین یوسی منیاندہ کے گاوں بناہل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کیا تھا اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،راجہ طلال خلیل،راجہ ندیم احمد،توفیق تاج کیانی کے علاوہ محمد ظریف راجا،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،خان عثمان یوسفزئی،حاجی اخلاق حسین، شیخ ندیم احمد،شیخ شعور قدوس،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ سلیمان شمسی، چوہدری وقاص گجر،سردار محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسائل حل کرنا میرا مشن ہے کھڈ سے بناہل سڑک کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس احسن انداز میں پنجاب کو چلا رہی ہیں عوام انہیں اگلی بار ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں یہ مسائل کے حل کے لیئے جس جانفشانی اور تندہی سے کام کرتی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے یوسی منیاندہ کی گلیات کے لیئے چار کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیا،اسلامک کیمونٹی جاپان کے سربراہ چوہدری محمد غالب نے کہا کہ وہ رہتے دیار غیر میں ہیں مگر ان کا دل اپنے لوگوں کے مسائل کے لیئے بے چین رہتا یے انہوں نے کہا کہ بناہل کے لوگ آج بھی سڑک کی سہولت سے محروم ہیں گرلز سکول ہم لوگ خود چلا رہے ہیں میلوں دور تک ہمیں کوئی طبی سہولت دستیاب نہیں بوائز ہائی سکول بھی مسائل زدہ یے کڑاتھہ بے مثال خوبصورتی کے باوجود مسائل زدہ یے انہوں نے دیگر یوسی کی طرح منیاندہ میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کامطالبہ کیا۔

Reconciliation Achieved Between Astana Haq Khateeb Badshah Servants and Local Residents in Kallar Syedan

ستانہ عالیہ حق خطیب بادشاہ کلر سیداں کے خادمین اور مقامی افراد میں صلح ہو گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)— آستانہ عالیہ حق خطیب بادشاہ کلرسیداں کے خادمین اور مقامی لوگوں میں ہونے والے جھگڑے کے فریقین میں صلح ہو گئی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمدفیاض،راجہ عرفان سرور کے پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب علی بادشاہ سے ان کے استانے پر ملاقات کی اور چند ایام قبل آستانہ انتظامیہ اور پڑوسی گاؤں کے فریقین کے درمیان لڑائی کی صلح کروا دی اس موقع پر سجادہ نشین بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے خصوصی دعا بھی کی۔

Armed Robbery on Kallar Syedan-Dhuangali Road: Five Gunmen Loot Passengers

کلر سیداں دھانگلی روڈ پر مسلح ڈکیتی، پانچ ڈاکو مسافروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)— کلر سیداں دھانگلی روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں پانچ مسلح افراد نے گاڑی میں سوار افراد کو لوٹ لیا ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی یہ واردات ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب پیش آئی،ذرائع کے مطابق مسافر ڈڈیال آزاد کشمیر سے کلر سیداں کے راستے راولپنڈی جا رہے تھے۔

Former MPA Mehmood Shaukat Bhatti Protests Irregularities in Chauk Pindori Bhata Road Construction

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)—سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ کی ازسر نو تعمیر میں بے ضابطگیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کروڑوں کی گرانٹ کا صریحا غلط استعمال قرار دیا ہے انہوں نے ایس ای پنجاب ہائی ویز اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو کال کرکے سڑک کی تعمیر خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی فوری اصلاح اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے آبادیوں کی بجائے کھلے کھیتیوں کے ساتھ طویل مگر غیر ضروری پختہ نالے تعمیر کیئے ہیں اب سڑک کی تعمیر میں بھی مارگلہ کی بجائے مقامی خاکہ استعمال کیا جارھا یے جس میں مٹی کی بھی ملاوٹ ہے مگر دیدہ دلیری سے اس کا استعمال کیا جا رھا یے اور ٹھیکیدار دانستہ غیر معیاری کام کر رھا یے اسے فوری روکا جائے غیر ضروری نالوں کی بھی انکوائری کی جائے بصورت دیگر شہری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

Haji Raja Manzoor Hussain Passes Away; Funeral Held in Dhaki Kor Naseeb

حاجی راجہ منظور حسین انتقال کر گئے، نماز جنازہ ڈھکی کور نصیب میں ادا کی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔17,مارچ، 2025ء)—پنجاب پولیس کے اے ایس آئی راجہ تبسم کے چچا حاجی راجہ منظور حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھکی کور نصیب میں ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ شہزاد یونس،چوہدری ابرار حسین،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم،ماسٹر محمد اعظم،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ محمد فیاض،کامران عزیز ایڈووکیٹ،راجہ محبوب حسین چوہان،راجہ احسان ماہندر،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ طارق و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button