کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں شہر کی وارڈ 22 پراناسروہا میں قتل کی واردات میں 36سالہ شخص کوگولیاں مار کر قتل کردیا گیا مقتول محمد اخلاق کے بہنوئی وحید الرحمان نے مقدمہ درج کروایا کہ مقتول اخلاق حسین صبح سات بجے کے قریب واک کےلئے گھر سے نکلا اور کافی دیر گزرنے کے باوجود جب گھر واپس نہ آیا تو اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوئی اور انہوں نے بذریعہ فون اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تا ہم اس نے کال وصول نہ کی جس پر محمد اخلاق کی والدہ اور اس کے دیگر رشتہ داروں نے محمد اخلاق کو تلاش کرنے کےلئے گھر سے نکلے اور جب دونوں پونے دس بجے کے قریب گھر کے عقب میں گندم کے کھیتوں میں پہنچے تو محمد اخلاق کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی ۔ مقتول شادی شدہ تھا اور اس کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اور وہ کلر سیداں میں سروس شوز کی دکان پر کام کرتا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 8, 2025) – A tragic murder took place in Ward 22, Purana Saroha, Kallar Syedan, where a 36-year-old man was shot dead.
The victim, Muhammad Ikhlaq, was reported missing after he left his home for a morning walk around 7:00 AM and did not return. His family attempted to contact him via phone, but he did not answer. Concerned for his safety, his mother and other relatives set out to search for him.
At approximately 9:45 AM, they discovered his lifeless body lying in a pool of blood in a wheat field behind their house.
Muhammad Ikhlaq was married but had no children. He worked at a service shoes shop in Kallar Syedan. His brother-in-law, Waheed-ur-Rehman, has filed a case with the police, and an investigation is underway to identify the culprits.
State Bank of Pakistan’s Literacy Program Empowers Youth in Kallar Syedan
کلر سیداں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لٹریسی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,مارچ، 2025ء) – کوارڈینیٹر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ثنائ اشرف نے کلر سیداں کے ایک نجی کالج میں لٹریسی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی پروگرام کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو بنکنگ فنانس کے ذریعے تربیت فراہم کر کے با اختیار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اخراجات آمدن سے بڑھ جائیں تو گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے،اخراجات کا حساب ترتیب دینے سے معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آمدن اور بچت دو طرح کی ہوتی ہے ایک” مستقل” اوردوسری” غیر مستقل” ، ایک قرض اتارنے کیلئے دوسرے قرض کا سہارا لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف معاشی اور ذہنی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں بلکہ قرضہ لینے کیلئے مالیاتی اداروں کی طرف رجوح کرنا پڑتا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے لٹریسی پروگرام کا مقصد یوتھ کو بنکنگ سسٹم کی طرف مائل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور انویسٹمنٹ کے ذریعے ہم معاشی مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے پیسے کو کسی ایسے مقصد کیلئے استعمال کرنا جس سے آپ کا فاہدہ ہو،منافع ملے یا آپ کی آمدنی بڑھے۔انہوں نے کہا کہ بچت،آمدن اور اخراجات کے حساب کتاب کے ذریعے پیسوں کے استعمال میں توازن برقرار رکھ کر بچائے گئے پیسے کہیں انویسٹمنٹ کر کے انہیں منافع بخش اور فاہدہ مند بنایا جا سکتا ہے۔منیجر بنک آف پنجاب سید ظاہر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔کالج کے پرنسپل طارق محمود،پروگرام کی کوارڈینیٹر رافعہ حفیظ چوہدری اور چوہدری محمد حفیظ ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – March 8, 2025) – Coordinator of the State Bank of Pakistan, Sana Ashraf, addressed a literacy program event at a private college in Kallar Syedan, emphasizing the importance of financial education for the younger generation.
She highlighted that the purpose of the literacy program is to empower youth through banking and finance training. She stressed that when expenses exceed income, household budgets are affected, and managing expenses wisely can help overcome financial challenges.
Sana Ashraf explained the two types of income and savings—”permanent” and “non-permanent”—and warned against taking one loan to pay off another, as it leads to financial and mental stress. She reiterated that the State Bank’s literacy program aims to familiarize youth with the banking system and promote financial independence.
She also emphasized the role of investment in overcoming financial difficulties, advising individuals to use their money wisely for profit and increased income. Proper financial management, including savings and balanced spending, can lead to profitable investments.
Manager of the Bank of Punjab, Syed Zahir Hussain Shah, also addressed the event, while College Principal Tariq Mehmood, Program Coordinator Rafiah Hafeez Chaudhry, and Advocate Chaudhry Muhammad Hafeez were also present.
“مساجد کی تعمیر اور آبادی عظیم عمل ہے”، علامہ حفیظ احمد قادری
Building and Maintaining Mosques is a Noble Act,” Says Allama Hafiz Ahmed Qadri
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔08,مارچ، 2025ء) –علامہ حفیظ احمد قادری نے کہا ہے کہ مساجد کی تعمیر اور انہیں آباد کرنا انتہائی احسن عمل ہے انہوں نے محلہ قادر آباد گوجرخاں روڈ پر مسجد قادریہ جیلانیہ میں پہلی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں ان کی تعمیر دیکھ بھال اور انہیں آباد کرنا دنیا و اخرت کی کامیابیاں سمیٹنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مساجد سے جہاں پانچ اوقات لوگوں کو نماز کے لیئے بلایا جاتا یے دین کو فروغ دیا جاتا یے اور مسلمانوں میں باہمی بھائی چارے کو قائم کیا جاتا یے انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ صرف کثیر تعداد میں مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بلکہ اسے کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیئے مرکز بنائیں ایک دوسرے کے مسائل کو باہمی تعاون سے حل کریں جس سے معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے میں مدد۔ملتی ہے اس موقع پر حافظ اسرار سکندر نے بھی خطاب کیا۔