روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,مارچ 2025ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان کی ہدایات پر نصیر آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیر قانونی شیڈ، تھڑے، سائن بورڈز، لوہے کے لگے جنگلے مسمار کر دئیے گئے۔آپریشن میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ تجاوزات کے عملے نے حصہ لیا، آپریشن میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات مسمار کر دی گئیں جبکہ دکانوں کے باہر سڑک پر پختہ تجاوزات کو توڑ دی گئیں۔ سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ساتھ فٹ پاتھ اور سٹرکوں پر موجود تجاوزات کا خاتمہ مرحلہ وار کیا جا رہا ہے ۔ پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں کسی جگہ پر بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 04, 2025) – The Rawalpindi Cantonment Board (RCB) has intensified its grand operation against encroachments. On the directives of CEO Cantonment Board, Syed Ali Irfan, an operation was carried out in the Naseerabad area, where hundreds of illegal sheds, platforms, signboards, and iron railings installed outside shops were demolished.
The anti-encroachment team of the Rawalpindi Cantonment Board took part in the operation, removing unauthorized structures and demolishing concrete encroachments extending onto roads. CEO Syed Ali Irfan stated that heavy machinery is being used to systematically clear footpaths and roads. Legal action will be taken against those obstructing pedestrian pathways and traffic flow.
Notices have been issued to shopkeepers, and authorities have warned that encroachments will not be tolerated in any part of the cantonment areas.