Kallar Syedan: Government Expands pays of Cabinet While Cutting Employee pensions
کلر سیداں: حکومت نے ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے باوجود کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا
Ikram Ul Haq Qureshi12 hours ago
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,مارچ، 2025ء)—سرکاری ملازمین کی مراعات اور پینشن میں بھاری کٹوتی کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری اضافے اور پھر وفاقی کابینہ کے ارکان میں 24 وزرا کا اضافہ ملکی معیشت اور حالات سے مماثلت ہرگز نہیں رکھتا یہ انتہائی غیرضروری توسیع ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہے حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے مواقع انتہائی کم کردیئے ملازمین کی پنشن اور مراعات پر کٹ لگا دیا گیا مگر حکومتی عیاشیاں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رھیں، پہلے ارکان اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں ازخود پانچ گنا اضافہ کیا اب وزرا کی تعداد میں یکمشت دو درجن کا اضافہ کرکے قومی خزانے کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا گیا۔جس کا بوجھ عام افراد اور تنخواہ دار طبقہ اٹھائے گا جو پہلے ہی مسائل کی چکی میں پس رھا ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 3, 2025) – The recent increase in lawmakers’ salaries and the addition of 24 new ministers to the federal cabinet, despite severe cuts in government employees’ pensions and benefits, has sparked criticism. The expansion is seen as an unnecessary burden on the national treasury, especially given the country’s fragile economic conditions.
While job opportunities in the public sector have been drastically reduced and employee benefits slashed, government spending on luxuries remains unchecked. Lawmakers had already increased their salaries fivefold, and now, with the abrupt addition of two dozen ministers, the financial strain on the state has intensified. The burden of these decisions will ultimately fall on the common people and salaried workers, who are already struggling with economic hardships.
کلر سیداں: یوسی غزن آباد میں ایک ماہ کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی
Kallar Syedan: Death Toll Reaches Five in Union Council Ghazanabad Within a Month
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,مارچ، 2025ء)—کلرسیداں کی یوسی غزن آباد میں ایک ہی ماہ میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی اخری واقعہ اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں منہاس پورہ شاہ باغ میں پیش آیا جہاں روات سے آنے والے نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور اہنی راڈ سے حملہ کرکے حاجی محمد ذوالفقار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے اس سے قبل پٹوار سرکل سدیوٹ میں زمینوں کے تنازعہ پر ایک ہی ماہ میں چار افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ ایک نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔
Kallar Syedan: Markets Overcrowded as Ramadan Begins, Traffic Comes to a Standstill
کلر سیداں: رمضان کی آمد پر بازاروں میں عوام کا ہجوم، ٹریفک کا نظام درہم برہم
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,مارچ، 2025ء)—رمضان المبارک کی امد کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات گھروں سے نکل کر بازاروں اسٹوروں سے اشیائے روزمرہ کی خریداری کے لیئے اس طرح ٹوٹ پڑے کہ شاہد کل یہ اشیا بازار میں دستیاب ہی نہ ہوں ہزاروں افراد اور گاڑیوں کے اژدھام نے کلرسیداں شہر کا نظام بھی تلپٹ کردیا جہاں ہر دوکان پر تل دھرنے کی گنجائش نہ تھی وہیں پنڈی چوآروڈ پر یکدم ہزاروں گاڑیوں کے انے سے ہر شخص بری طرح متاثر ہوا ہر شخص اس طرح خریداری کر رھا تھا کہ گویا یہ اشیاروزمرہ کل دستیاب ہی نہ ہوں گی اس طرح ہزاروں افراد کا ایک دم خریداری کے لیئے بازاروں میں پہنچ جانے سے ہر شخص کو بدترین ٹریفک ہجوم کا سامنا کرنا پڑا سٹی ٹریفک پولیس کی کوششوں کے باوجود شام گئے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود رہیں رہی سہی کسر موٹرسائیکل سواروں نے پوری کردی۔
Kallar Syedan: PML-N Leaders Congratulate Dr. Tariq Fazal Chaudhry on Appointment as Federal Health Minister
کلر سیداں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر صحت بننے پر مبارکباد
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔03,مارچ، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رہنماوں راجہ ندیم احمد اور محمد ظریف راجا نے اسلام اباد میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیرصحت تعنیات ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت محکمہ صحت میں بنیادی اصلاحات لے کر آئیں گے۔