02 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Indian Conservation Architect Gurmeet S. Rai Visits Bedi Mahal in Kallar Syedan, Highlights Its Historical Significance

بھارتی کنزرویشن آرکیٹیکٹ گرمیت ایس رائے کا کلر سیداں میں بیدی محل کا دورہ، تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,مارچ، 2025ء)— دہلی سے تعلق رکھنے والی معروف کنزرویشن آرکیٹیکٹ گرمیت ایس رائے نے کلرسیداں میں بیدی محل کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈین پنجاب میں بہت سی پرانی عمارتوں پر بحالی کا کام کیا بابا کھیم سنگھ بیدی سے متعلق بیدی محل کلرسیداں تاریخی حیثیت رکھنے والی عمارت ہے جس کے بارے میں وی لاگرز سے معلومات حاصل ہوئیں۔ میری خواہش تھی کہ کبھی پاکستان جاؤں تو بیدی محل کے طرز تعمیر آرٹ ورک اور اس کی دیواروں پر نقش تصاویر کا مشاہدہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت صرف سکھوں کی نہیں بلکہ یہ کلرسیداں کا بھی تاریخی ورثہ ہے محل میں مہاراجہ رنجیت سنگھ،دربار صاحب امرتسری سمیت بہت سی تصاویر ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں اگر اس ورثے کو محفوظ کر لیا جائے تو آنے والی نسلیں بھی اس تاریخی عمارت سے روشناس ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو عزت مجھے یہاں آ کر ملی اس پر میں حکومت کی شکر گزار ہوں میں بیدی محل کے دورے کو اپنی خوشگوار یادوں میں محفوظ رکھوں گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, March 2, 2025) – Renowned conservation architect Gurmeet S. Rai from Delhi visited the historic Bedi Mahal in Kallar Syedan. While speaking to the media, she expressed her admiration for the architectural and artistic details of the structure.

Having worked on the restoration of several heritage buildings in Indian Punjab, Rai stated that she had learned about Bedi Mahal, associated with Baba Khem Singh Bedi, through vloggers. She had always wished to visit Pakistan and witness the intricate artwork, structural design, and wall paintings of the historic palace.

She emphasized that Bedi Mahal is not just a part of Sikh heritage but also an integral part of Kallar Syedan’s historical legacy. The palace features rare images, including those of Maharaja Ranjit Singh and Darbar Sahib Amritsar, making it a site of great cultural and historical importance. Rai stressed that if this heritage is preserved, future generations will be able to connect with its history.

Expressing her gratitude, she thanked the Pakistani government for the hospitality she received during her visit and stated that her experience at Bedi Mahal would remain a cherished memory.

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کی کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی کو چارج نہ منتقل کرنے پر سابق صدر و جنرل سیکرٹری کو 3 دن میں چارج منتقل کرنے کی ہدایت

Chairman Executive Committee Punjab Bar Council Directs Former President and General Secretary to Transfer Charge of Kallar Syedan Bar Association to New Body within 3 Days

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,مارچ، 2025ء)—چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی کو چارج منتقل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تین ایام میں چارج موجودہ صدر کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کلر سیداں بار ایسوسی کے نومنتخب صدر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے اپنی پٹیشن میں تحریر کیا کہ سابق صدر و جنرل سیکرٹری کلر بار نے اکاؤنٹ سمیت کلر سیداں بار کا چارج ابھی تک انہیںٹرانسفر نہیں کیا جس کی وجہ سے بار ایسوسی ایشن کے روزمرہ کے معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔جس پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب فاروق ڈوگر نے سابق صدر اور جنرل سیکرٹری کو ٹرانسفر لیٹر سمیت دیگر معاملات 03 مارچ تک نئی باڈی کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Theft Incident at Private Hospital in Kallar Syedan: Fans, Computers, and Wires Stolen

کلر سیداں کے نجی ہسپتال میں چوری کی واردات، پنکھے، کمپیوٹرز اور بجلی کی تاریں چوری کر لی گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,مارچ، 2025ء)— کلر سیداں کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزمان پنکھے اور دیگر اشیا چوری کر کے لے گئے ہیں۔ملک ایوب نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کلر سیداں روڈ پر میں نے ایک نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جہاں سے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان ہسپتال سے دو عدد سیلنگ فینز، دوعدد کمپیوٹرز اور بجلی کی تاریں چوری کر کے لے گئے ہیں کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

PTI Senior Leader Syed Simab Haider Shah Asserts Party’s Unity Under Imran Khan’s Leadership, Criticizes Administration’s Political Bias in Anti-Encroachment Drive

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سید سیماب حیدر شاہ کا عمران خان کی قیادت میں جماعت کی یکجہتی پر زور، تجاوزات کے خلاف آپریشن پر انتظامیہ کی سیاسی تفریق کی مذمت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,مارچ، 2025ء)—پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید سیماب حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ماضی کی طرح اج بھی متحد ہے ہم نے گزشتہ انتخابات میں اپنے بانی عمران خان کے نامزد امیدواروں کو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن صرف عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتا ہے انہوں نے کلرسیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں کے تحفظات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تجاوزات کی اڑ میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی فوری ترک کرے انتظامیہ کو شہریوں سے سیاسی تقسیم سے ہٹ کر بلاامتیاز آپریشن کرنا چاہیئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد حنیف،راجہ سیلم دھمیال، محمد فرخ کے علاوہ پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمرالسلام، جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی، اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،محمد جاوید اقبال،حافظ کامران حشر، چوہدری جواد مجید،حسن اختر بھٹی،محمد جاوید،فیصل جاوید،شانی اور دیگر نے شرکت کی۔

JUI Provincial Member Maulana Ihsanullah Chakyali Condemns Bombing at Darul Uloom Haqqania, Calls It a Failure of Government and Security Forces

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی مذمت، حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی ناکامی قرار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔02,مارچ، 2025ء)—جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ ‏دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ اور مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر کی شہادتیں اندوہناک حادثہ اور بدترین درندگی ہے،یہ صوبائی وفاقی حکومتوں ، سیکورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کی کھلی ناکامی ہے۔انہوں نے اکوڑہ خٹک میں شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما حق کی شہادتیں مسلم امہ کا بڑا نقصان ہیں،دھشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہماری پالیسیوں اور اداروں کی مکمل ناکامی ہے صوبائی و وفاقی حکومتوں اور ریاست نے خیبرپختونخوا کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کر رکھا یے۔ہم پر مسلط دہشتگردی نے خیبرپختونخوا کی سرزمین کو اپنے باسیوں کے خون سے رنگین بنا رکھا ہے۔تمام حکومتیں،پارلیمنٹ، عدالتیں اور ریاستی ادارے اس اجتماعی ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔

Wallima of Saqlain, Son of Liaquat Ali Mirza of London and Doberan Kallan, Celebrated with Social and Political Personalities

لندن کے لياقت علی مرزا  کے بیٹے سقلین کی ولیمہ تقریب میں سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, March 2, 2025) –The grand Wallima ceremony of Saqlain, son of Liaquat Ali Mirza of London and Doberan Kallan, took place on a spectacular evening attended by prominent social, cultural, and political figures. The lavish event brought together key personalities from various sectors, celebrating the union of Saqlain with his bride, showcasing an atmosphere of joy, unity, and high-profile connections.

Among the special guests were various key political leaders, diplomats, entrepreneurs, and other dignitaries from both the UK and international arenas were Major General Amer Ashfaq Kayani, Brigadier (r) Ikram, Col Shabbir Awan ex MPA, Maj Hafeez Mirza, Chouhdary Munir, Chouhdary Abdul Rahman owner of Ghouri Town, Mohammad Shafiq Director PIA, Sadeq Khoker ex DG PTCL, Mian Anees, Raja Nadeem MPA candidate , Raja Shakeel kayani, Zafar Iqbal Kayani, Ch Nasir Javed owner of Millennium marts, Raja Kamran, Mirza Asghar, Mirza Zafar, Mirza Arshad, Umair shah Saleem haider kayani, Raja Shujja, Abdulla Achkzai, owner of AAC, Raja Majeed ex Nazim UC Doberan, Raja Noor Ul Haq
Mirza Ijaz, Mirza Rasheed, Master Shafiq, gardawar Raja Shahid, Lawyer Tanveer Shah, Raja Habib Ur Rahman,Zaheer Al Ghazi bakery owner and friends.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button