02 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Tragic Road Accident in Kahuta: One Dead as Truck Runs Over Suzuki Near C-Pack Area

کہوٹہ: سی پیک علاقے اچاریان کورے کے قریب ٹرک نے سوزوکی کو روند دیا، ایک شخص جاں بحق

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، 2 مارچ 2025) – کہوٹہ کے علاقے اچاریان کورے کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ایک سوزوکی گاڑی پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹرک انتہائی تیز رفتاری سے آ رہا تھا جب وہ سوزوکی سے ٹکرا گیا اور اسے اپنے پہیوں تلے روند ڈالا۔ مقامی افراد اور راہگیر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے، لیکن حادثہ اتنا شدید تھا کہ سوزوکی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی سروسز فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تباہ شدہ گاڑی کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ حکام کی جانب سے تاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری، بریک فیل ہونے یا سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے پیش آیا۔

اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں ٹریفک کے ناقص انتظامات اور سڑکوں کی حالت پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Kahuta: Pothwar.com, March 02, 2025) – A devastating road accident occurred near the C-Pack area of Acharian Koray, Kahuta, resulting in the tragic death of one individual. According to initial reports, a speeding truck lost control and ran over a Suzuki vehicle, causing severe damage and leading to the fatality.

Eyewitnesses stated that the truck was moving at a high speed when it collided with the Suzuki, crushing it under its wheels. Local residents and passersby rushed to the scene in an attempt to assist, but the impact was so severe that one occupant of the Suzuki lost their life on the spot.

Emergency services arrived promptly at the scene, and rescue teams worked to clear the wreckage. Authorities have yet to confirm the identity of the deceased, but the body has been shifted to a nearby hospital for further formalities.

Police have launched an investigation into the accident, and efforts are underway to determine whether reckless driving, brake failure, or road conditions contributed to the crash.

The tragic incident has raised concerns over road safety in the region, with locals urging authorities to take measures to prevent such accidents in the future. More updates will follow as the investigation progresses.

کہوٹہ: رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کے لیے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Kahuta: Tehsil Peace Committee Meeting Held to Ensure Security During Ramadan, Decision to Strengthen Measures

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،02, مارچ،2025)— تحصیل امن کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی وفد انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان اور علماء کرام
نے شرکت کی۔ رمضان المبارک میں امن وامان کے قیام کے لیے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سٹی صدر مسلم لیگ (ن) و ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف۔سینئرنائب صدر ملک منیر اعوان، ممبر امن کمیٹی و علمائے دین صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی، ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، حاجی ملک عبدالراؤف، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ خورشید عالم، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سعیدافضل چوہان، صدر پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس راجہ ساجد جنجوعہ، آصی جنجوعہ، ندیم آزاد، ایم ذوالفقار ستی اور دیگر ممبران سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان المبارک میں امن و امان کو قائم رکھنے پر ممبران امن کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز دیں کہ مین بازار میں بالخصوص ماہ صیام کے آخری عشرہ اور چاند رات کو سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔ تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکا الحسن
نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات
بروئے کار لائے جائیں گے۔

کہوٹہ: یوسی دکھالی میں صفائی کی ناقص صورتحال، سابق کونسلرز کا فوری اقدامات کا مطالبہ

Kahuta: Poor Sanitation in UC Dakhali, Former Councilors Demand Immediate Action

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،02, مارچ،2025)— سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ عابد آف کلاہنہ اور راجہ ندیم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم سی کہوٹہ نے تمام گندگی سڑک کنارے پھینک دی ہے اور صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے اس یوسی میں کوئی صفائی والی ٹیم نہیں آتی۔ 80 ہزار روپے گاڑی والا لیتا ہے اور من پسند لوگوں کی گاڑیاں منتھلی پر لگائی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر یوسی دکھالی میں سینٹری ورکرز تعینات کیے جائیں جو وہاں معززین کی مشاورت سے کام کریں۔

مٹور: ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، زمینداروں کا سجدہ شکر

Heavy Rain Causes Flooding in Streams Near Dera Mushtaq Shah City, Farmers Rejoice in Gratitude

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2025)
گذشتہ روز ہونے والی بارش سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریبی ندی نالوں میں شدید تغیانی،جبکہ زمینداروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، جولیاں اٹھا کر اللہ کے حضور شکر ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو ایک بار پھر سردی میں دھکیل دیا، گزشتہ رات گئے سے شروع ہونے والی باراں رحمت جمعرات کی شام گئے تک خوب برسی جس سے طویل مدت سے خشک ندی نالوں میں پانی کی طغیانی دیکھی گئی مسلسل موسلادھار بارش سے زیرزمین کم ہوتے آبی ذخائر میں بہتری اور اس کے گندم کی فصل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

PTI Leader Col (R) Saeed Janjua Meets Sheikh Waqas Akram, Discusses National Politics and NA-51 & PP-7 Constituencies

پی ٹی آئی رہنما کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی شیخ وقاص اکرم سے ملاقات، ملکی سیاست اور حلقہ این اے 51 و پی پی 7 پر تبادلہ خیال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2025)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی شیخ وقاص اکرم سے خصوصی ملاقات ملکی سیاست پر گفتگو کی اور حلقہ این اے اکاون اور پی پی سیون کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل ر سعید جنجوعہ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے خصوصی ملاقات,NA 51 اور خصوصی طور پر PP7 میں عمران خان کی رہائی کیلئے کی گئی کاوشوں اور پچھلے 3 سال میں جلسے جلوسوں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں حلقہ PP7 کے لوگوں کی شرکت پر آگاہ کیا گیا جبکہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا کارکنوں کے ساتھ رویے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی شیخ وقاص نے کرنل ر سعید جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ سب عمران خان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں اور حلقے میں کارکنان کو متحرک اور اکھٹا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button