28 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Citizens Demand Cancellation of AC Coaster Service Due to Poor Service

کلر سیداں کے شہریوں کا ناقص سروس پر اے سی کوسٹرز کی منسوخی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 فروری 2025)—کلرسیداں کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز سروس کے روٹ فوری منسوخ کرکے نئی درخواستیں طلب کریں شہریوں کے مطابق نو برس قبل سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوامی مفاد میں اس سروس کا اجرا کروایا تھا مگر گزشتہ چند برسوں سے یہ سروس کم اور عزاب ذیادہ بن چکی ہے ابتدا میں بارہ گاڑیاں چلائی گئی تھی جو مسلسل اضافہ کے ساتھ تقریبا دو گنا زائد ہو چکی ہیں تمام گاڑیوں میں بے تحاشہ اوورلوڈنگ کی جاتی ہے ذرا ذرا سی بات پر مسافروں سے بدتمیزی روا رکھی جاتی ہے سالہا سال سے ان گاڑیوں کے ائرکنڈیشنڈ بند ہیں ان کے تمام شیشے ونڈوز ہر وقت کھلے رہتے ہیں اے سی چلانے کا تقاضا کرنے والے عملہ بدتمیزی پر اتر آتا یے یہ گاڑیاں کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتیں کچھوے کی چال سے چلنے والی گاڑیاں اپنا چالیس کلومیٹر سفر پونے دوگھنٹوں سے زائد وقت میں مکمل کرتی ہیں جبکہ ویگن سروس ان سے کم وقت میں منزل مقصود پر پہنچ جاتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اے سی کوسٹرز کے روٹ پرمٹ منسوخ کرکے نئی پارٹیوں سے درخواستیں طلب کی جائیں

Kallar Syedan, Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, February 28, 2025) – Residents of Kallar Syedan have urged the Deputy Commissioner of Rawalpindi to immediately revoke the route permits of the AC coaster service operating between Kallar Syedan and Raja Bazaar, Rawalpindi, and invite fresh applications for a new transport service.

According to citizens, this service was launched nine years ago by former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan in the public interest. However, in recent years, it has become more of a nuisance than a convenience. Initially, twelve vehicles were introduced, but the fleet has nearly doubled since then. Passengers complain about excessive overloading, rude behavior from staff, and lack of air conditioning. Despite being advertised as an AC service, the air conditioning has been non-functional for years, forcing passengers to travel with open windows.

Those who request AC usage reportedly face misconduct from the staff. Moreover, these vehicles operate without regard for traffic laws and travel at an extremely slow pace, taking over an hour and forty-five minutes to cover the 40-kilometer route—much longer than regular wagons.

The residents demand that all route permits for these AC coasters be revoked and new applications be invited from different transport companies to ensure a more efficient and comfortable service.

گورنر پنجاب کا کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم، پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی

Governor Punjab Urges Workers to Prepare for Local Elections, PPP to Participate Actively

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 فروری 2025)—گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں رواں برس بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سے گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی اقتدار تک رسائی کو یقینی بنایا ہماری سیاست ڈرائنگ روموں تک محدود نہیں ہم عوامی لوگ ہیں ہماری جماعت کے فیصلوں میں عام کارکن کی بات کو سنا اور سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں آمدہ بلدیاتی انتخابات سے آئندہ عام اںتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی بہتر انداز میں واپسی ممکن ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن سے شریک اقتدار نہیں کیا وفاق اور پنجاب میں ہمارے وزرا بھی موجود نہیں ہیں مگر ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں پنجاب میں ڈیلیور کرنا ہمارا نہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کا فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ کارکن حوصلہ رکھیں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور نتائج دیں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری ائندہ وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے چوہدری ظہیر محمود سے ضلع راولپنڈی اور اس کی تحصیلوں کے بارے میں پارٹی تنظیم سازی پر بھی گفتگو کی۔

Burglary in Kallar Syedan’s Shah Bagh: Thieves Steal Sports Equipment and Cash

کلر سیداں کے گاؤں شاہ باغ میں نقب زنی، چور سپورٹس کا سامان اور نقدی لے اڑے

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 فروری 2025)— کلرسیداں کے گاؤں شاہ باغ میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان دکان کی عقبی سائیڈ سے ٹوٹی ہوئی دیوار کے اندر داخل ہو کر سپورٹس کا سامان جس میں کافی تعداد میں بیٹ، ٹینس بال اور تیس ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے کے گئے ہیں۔ پولیس نے عاطف جبار کیانی سکنہ سدیوٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

Heavy Rain and Hailstorm in Kallar Syedan Bring Back Cold Weather

کلر سیداں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 فروری 2025)—کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو ایک بار پھر سردی میں دھکیل دیا، گزشتہ رات گئے سے شروع ہونے والی باراں رحمت جمعرات کی شام گئے تک خوب برسی جس سے طویل مدت سے خشک ندی نالوں میں پانی کی طغیانی دیکھی گئی مسلسل موسلادھار بارش سے زیرزمین کم ہوتے آبی ذخائر میں بہتری اور اس کے گندم کی فصل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Car and Carry Van Collision Near Azad Pattan: Two Dead, Multiple Injured

آزاد پتن کے قریب کار اور کیری ڈبے میں تصادم، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 فروری 2025)—آزاد پتن کے قریب بھتیاہ میں کار اور کیری ڈبے میں تصادم،کیری گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سلیم اختر اور عامر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق گوجرخاں سے بتایا جاتا یے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں ڈرائیور سفیر، معاز اور انیبہ خاتون شامل ہیں حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو پلندری ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button