27 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Health Minister Pledges to Transform Kallar Syedan Hospital into a Model Facility

پنجاب کے وزیر صحت کا کلر سیداں ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 27 فروری 2025ء)—صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں کے حالات میں بہتری لانے کیلئے موثر نظام لایا جا رہا ہیسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے۔ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے مقامی ہسپتالوں میں بھر پور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں اپنے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ کلر سیداں ہسپتال کو ایک سال میں ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔ٹراما سنٹرکے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی بجائے ایمرجنسی نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت نے” ب “فارم کی شرط ختم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ صرف” ب” فارم نہ ہونے کی وجہ سے بغیر علاج واپس نہ جائے۔ایمرجنسی میں داخل مریض نے بتایا کہ ایمرجنسی میں اس وقت صرف ایک ہی مانیٹرنگ مشین دستیاب ہے جس پر صوبائی وزیر صحت نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی آصف رباب نیازی کو فوری طور پر مزید چھ مانیٹرنگ مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، مریضوں کی جانب سے تعریفی کلمات پر صوبائی وزیر نے ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین سمیت تمام سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری عابداللہ سیٹھی،چوہدری نعیم بنارس،سردار محمد وسیم،شیخ ندیم احمد،عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 27, 2025) – Punjab Health Minister Khawaja Imran Nazir has announced that under the directives of Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, an effective system is being introduced to improve hospital conditions across the province. He stated that patient treatment in government hospitals is being digitalized, and local hospitals are being equipped with sufficient resources to reduce the burden on teaching hospitals.

Speaking to the media during his visit to THQ Hospital Kallar Syedan, the minister vowed to transform the facility into a model hospital within a year. When asked about the trauma centre, he explained that instead of establishing a separate trauma centre, improvements are being made in the emergency care system.

During his visit, Khawaja Imran Nazir inspected various hospital departments, inquired about the well-being of admitted patients, and assessed their treatment. He directed hospital authorities to eliminate the mandatory requirement of a “B-form” for child patients, ensuring that no child is denied treatment due to the absence of this document.

A patient in the emergency ward highlighted the availability of only one monitoring machine, upon which the minister promptly instructed the CEO of Health Authority Rawalpindi, Asif Rabab Niazi, to provide six additional machines immediately.

In recognition of their efforts, the minister directed the issuance of appreciation certificates to MS Dr. Abida Parveen and the entire hospital staff. The visit was attended by MPA Raja Sagheer Ahmad, Deputy Commissioner Rawalpindi Dr. Hassan Waqar Cheema, District Health Officer Kallar Syedan Dr. Farhat Ibrahim, and several local political and community leaders.

کلر سیداں انتظامیہ کا چوآ روڈ پر غیر قانونی کھوکھے لگانے کا سلسلہ جاری، شہریوں کا شدید احتجاج

Kallar Syedan Administration Continues Illegal Stall Installations on Choa Road, Citizens Protest

www.pothwar.com / File photo of Kallar bazaar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 27 فروری 2025ء)—کلرسیداں انتظامیہ اندرون شہر چوآ روڈ پر کھوکھے بنانے سے باز نہ آئی ماضی کی طرح کچھ لوگوں سے مبینہ طور پر مک مکا کرکے سڑک پر کھوکھے سجانے کی بار بار حماقت کی اور ہر بار مزاحمت پر اسے پیچھے ہٹنا پڑا ہر بار انتظامی افسران کھوکھوں کی تنصیب سے لاعلمی کا اظہار کرنے کے بعد پھر کھوکوں کے قیام میں مصروف ہو جاتے ہیں اسی طرح بدھ کے روزبھی انتظامیہ کی چھتری تلے من پسند لوگوں سے معاملات طے کرنے کے بعد چوآ روڈ پر کھوکھے لگا دیئے گئیجس پر سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ اکیلے ہی موقع پر پہنچ گئے کھوکھے والوں سے کہتے رہے کہ جاؤ اور بلا لاؤ جس صاحب نے انہیں کھوکھے الاٹ کیئے ہیں جس پر انتظامیہ ایک بار پھر بلوں میں گھس گئی اور سامنے نہ آئی جس کے بعد عاطف اعجاز بٹ نے تمام کھوکھے وہاں سے ہٹوا دیئے ادہر شہریوں نے انتظامیہ کی جانب بار بار چوآروڈ پر ہی کھوکھے نصب کرکے اپنے من پسند لوگوں کو الاٹ کرنے کی کوششوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی چوآ روڈ پر عین سڑک پر سہولت بازار قائم کر کے وہاں دیگر صوبوں اور دوردراز کے اضلاع کے لوگوں کو بٹھا رکھا یے جو سرکاری سریرستی میں بازار سے بھی مہنگے داموں اشیا فروخت کرتے ہیں اور کسی بھی صارف کی شکایت پر انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی ہمنوا بن جاتی ہے

PML-N Lawmakers Request Upgrade of Choa Khalsa Basic Health Unit to Rural Health Center During Punjab Health Minister’s Visit

 مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی صوبائی وزیر صحت سے چوآ خالصہ بی ایچ یو کو رورل ہیلتھ سینٹر میں اپگریڈ کرنے کی درخواست

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 27 فروری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور چوہدری وقاص گجر نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کے دورہ کلرسیداں میں انہیں بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو رورل ہیلتھ سینٹر میں اپگریڈیشن کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ چواخالصہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ سے زائد یوسیز کا ہیڈ کوارٹرز ہے بی ایچ یو بھی آزادکشمیر جانے والی کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر واقع ہے جہاں حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکتی یے لہذہ اسے ترجیحی بنیادوں پر آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button