26 February 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Aqil Qadir Elected Unopposed as President of Pothohar Welfare Society in Oslo

ناروے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عقیل قادر 2 سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب

ناروے (پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر، 26 فروری 2025)—پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر منعقد کیا گیا جس میں ممبران نے کثیر تعداد میں فیملیز سمیت شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد اویس حمید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اورراجہ عاشق حسین نے بارگاہ رسول ﷺ میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے۔اجلاس کی صدارت چوہدری عبدالحمید صدر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض سوسائٹی کے مرکزی رہنما راشد علی نے انجام دیئے اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، انہوں نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں، چیریٹی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے سوسائٹی کے مزید موثر اور وسیع تر فلاحی کردار کے لیے آئندہ حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شرکاء نے سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں جبکہ مختلف سوالات کے تسلی بخش اور مدلل جوابات دیئے گئے۔ فنانس سیکریٹری راجہ عاطف نواز نے سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ اخراجات اور آمدنی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوسائٹی کے جتنے بھی پروگرامز ہوئے ہیں ان کے نوے فیصد اخراجات سرکاری امداد اوردس فیصد اخراجات انتظامیہ نے ادا کیے۔ اجلاس کے آخر میں الیکشن کمیشن کے چیئر مین محمد آفتاب اور انکی ٹیم جاوید سرور اور امیر حسین کی جانب سے انتظامیہ کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ناروے کے معروف صحافی اور نمائندہ دنیا نیوز عقیل قادر کا نام صدر کے لیے پیش کیا گیا جس پر تمام ممبران نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں دو سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ شاہد سعید کو ایک سال کے لیے نائب صدر منتخب کیا گیا۔ غضنفر علی جنرل سیکریٹری، چوہدری عبدالحمید جوائنٹ سیکریڑی، راجہ عاطف نواز فنانس سیکریڑی، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں انفارمیشن سیکریٹری، راجہ عاشق حسین رکنیت انچارج، راشد علی اعوان اور حماد ثاقب دو سال کے لیے ممبر منتخب ہوئے۔
نو منتخب صدر عقیل قادر نے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران اور نو منتخب عہدیداروں کو جنرل اسمبلی کے کامیاب اجلاس پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سوسائٹی کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر انتظامیہ کے تمام ممبران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ سوسائٹی کے لیے بہترین خدمات سرانجام ادا کرنے پر راشد علی اعوان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, February 26, 2025) – The annual meeting of the Pothohar Welfare Society was held at the Minhaj-ul-Quran Center in Oslo, and attended by a large number of members and their families. The session commenced with the recitation of the Holy Quran by Hafiz Muhammad Owais Hameed, followed by a heartfelt tribute to the Prophet Muhammad (PBUH) by Raja Ashiq Hussain.

Chaired by Society President Chaudhry Abdul Hameed and hosted by central leader Rashid Ali, the meeting included a detailed presentation of the annual performance report. Rashid Ali highlighted the society’s welfare activities, charity programs, and future plans, emphasizing the need for a broader and more effective humanitarian role. Participants appreciated the society’s efforts and provided suggestions, with the management addressing various questions in detail.

Finance Secretary Raja Atif Nawaz presented the financial report, revealing that 90% of the society’s program expenses were covered by government aid, while the remaining 10% were contributed by the administration. The session concluded with the election of new office-bearers, conducted by Election Commission Chairman Muhammad Aftab and his team, Javed Sarwar and Ameer Hussain.

Prominent Norwegian journalist and Dunya News representative Aqil Qadir was unanimously elected as the new president for a two-year term. Shahid Saeed was chosen as Vice President for one year, while Ghazanfar Ali was appointed General Secretary. Other elected officials included Chaudhry Abdul Hameed as Joint Secretary, Raja Atif Nawaz as Finance Secretary, Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian as Information Secretary, Raja Ashiq Hussain as Membership In-Charge, and Rashid Ali Awan and Hammad Saqib as members for two years.

In his speech, newly elected President Aqeel Qadir expressed gratitude to the members for their trust and assured them of his commitment to the society’s progress. He vowed to take all necessary steps for the betterment of the organization. The session concluded with a floral tribute to the new management, and Rashid Ali Awan was honoured with a shield for his outstanding services to society.

الخدمت یورپ کا اوسلو میں فلسطینی عوام کے لیے فنڈریزنگ ڈنر، سولہ لاکھ کراون کے عطیات جمع

Alkhidmat Europe Raises 1.6 Million NOK for Palestinians at Fundraising Dinner in Oslo

ناروے (پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر، 26 فروری 2025)—اوسلو میں الخدمت یورپ کے زیر اہتمام فلسطین کی مظلوم اور بے سہارا عوام کی امداد کے لیے ایک شاندار فنڈریزنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوسلو و گردنواح سے خواتین و حضرات نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے۔ فنڈریزنگ کا باقاعدہ آغاز قاری عبداللہ خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور مریم رسول نے بارگاہ رسول ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔ تمام شرکاء نے نہ صرف مالی تعاون کیا بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ تقریب سے میاں وقاص وحید، ڈاکٹر عدیل ریاض، صلاح الدین چوہدری، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد معروف، ڈاکٹر حامدفاروق اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الخدمت یورپ دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button