25 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Forests Are National Wealth: Measures Taken to Prevent Wildfires

کلر سیداں: جنگلات قومی دولت ہیں، آگ سے بچاؤ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 25 فروری 2025ء)— ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی زون امتیاز حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری جنگلات ہماری قومی دولت ہیں،جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے محکمہ جنگلات اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے،پوری دنیا میں گرین رقبہ ختم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،دیہاتوں اور شہروں میں ترجیح بنیادوں پر شجر کاری کی جا رہی ہے،جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف قانون حرکت میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے گاؤں چنام میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سب ڈویژن آفیسر فاریسٹ کلر سیداں سیف علی خان بھی موجود تھے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اس بار فائر سیزن کے دوران بڑے متحرک طریقے سے کام کیا جا رہا ہے اور جنگلات میں آتشزدگی کے کنٹرول کے لیے بنائے جانے والے روایتی راستوں کو بحال کیا جا رہا ہے، فائر فائٹرز کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائر سیزن کے لئے اس دفعہ کم و پیش تین سو لیبر فورس کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور فائر فائٹرز کی گاڑیوں کی ری فلنگ کے لیے قدرتی چشموں کو کام میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دیں اور سرکاری جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 25, 2025) – Divisional Forest Officer (DFO) Rawalpindi Zone, Imtiaz Hussain Siddiqui, emphasized that government forests are a national asset and must be protected from fires. The Forest Department is utilizing all available resources to prevent wildfires, as the shrinking green cover worldwide is causing a rapid rise in global temperatures.

Speaking at a training workshop held in collaboration with Rescue 1122 in the village of Channam, Kallar Syedan, Siddiqui highlighted that afforestation is being prioritized in both rural and urban areas. He stated that strict legal actions are being taken against those harming forests. Sub-Divisional Forest Officer Kallar Syedan, Saif Ali Khan, was also present at the event.

DFO Siddiqui further elaborated that special efforts are being made during this fire season to control forest fires. Traditional firebreak paths are being restored, and firefighters are being equipped with the necessary facilities. Approximately 300 labourers are being arranged for the fire season, and natural springs are being utilized for refilling firefighting vehicles.

He instructed forestry officers and staff to actively monitor forest areas rather than remaining confined to their offices, ensuring vigilance against illegal logging and deforestation.

کلر سیداں: گرداور چوہدری جمیل اختر کی ریٹائرمنٹ پر استقبالیہ تقریب

Kallar Syedan: Reception Held in Honor of Retiring Girdawar Chaudhry Jamil Akhtar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 25 فروری 2025ء)—گوجرخان میں تعنیات کلرسیداں کے گرداور چوہدری جمیل اختر کی ریٹائرڈمنٹ کے سلسلے میں چوہدری محمد حماد نے استقبالیہ دعوت دی۔جس میں ریونیو افسران چوہدری جابر عباس، چوہدری عبدالقدوس کے علاوہ
ریٹائرڈ نائب تحصیلدار چوہدی محمد اشفاق کلرسیداں کے پٹواریوں راجہ نعمان ظفر اور قاسم رضا قریشی نے بھی شرکت کی۔مقررین نے چوہدری جمیل اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری جمیل نے ہمیشہ محکمانہ ترقی اور ساتھیوں کے تحفظ کے لیئے بھرپور کوششیں کیں انہوں نے جہاں عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی وہیں یہ ریونیو اہلکاروں کے مفادات کے لیئے کمربستہ ریے جس پر عوام علاقہ اور محکمہ ریونیو کے اہلکار ہمیشہ ان کے لیئے دعاگو رہیں گے۔

Kallar Syedan: 30-Year-Old Man Commits Suicide in Sadyot Village

کلر سیداں: گاؤں سدیوٹ میں 30 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 25 فروری 2025ء)—کلرسیداں کے گاؤں سدیوٹ میں 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ متوفی خاور کیانی کی عمر 30 برس اور غیر شدہ تھا اور ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔

News in Brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 25 فروری 2025ء)—گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کلرسیداں کی سپلائی لائن اندرون شہر کئی مقامات سے لیکیج کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گلین پانی ضائع ہو رہا ہے جبکہ صارفین کو پانی کے کم پریشر کا سامنا ہے شہریوں نے سپلائی لائنوں سے لیکیج کے فوری سد باب کا مطالبہ کیا ہے
۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 25 فروری 2025ء)— منگلورہ کے جاوید بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،مسعود احمد بھٹی، محمد حنیف،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،سائیں نوید احمد،قمر ایاز،ارشد عنایت مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button