24 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Tragic Incidents in Sadyot: Hunter Killed by Stray Bullet, Young Man Commits Suicide

کلر سیداں: سدیوٹ میں المناک واقعات، شکاری آوارہ گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 فروری 2025)—کلرسیداں کے گاؤں سدیوٹ میں خرگوش کا شکاری آوارہ گولی کا نشانہ بننے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا دوسرے شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔کلرسیداں کی یوسی غزن اباد کے موضع سدیوٹ کے امجد محمود نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کا 42 سالہ بھائی شفاعت شب 8 بجے کے قریب خرگوش کے شکار کیلیئے ملحقہ برساتی نالے میں گیا قریبی پہاڑی سے کسی نے آواز لگائی کہ کون ہو اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے محمد شفاعت گولی لگنے جاں بحق ہو گیا ادہر سدیوٹ کے ہی تنویر اقبال نامی نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی اس کا دماغی توازن درست نہ تھا اسے رات گئے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 24, 2025) – A tragic incident unfolded in the village of Sadyot, Kallar Syedan, where a man lost his life after being hit by a stray bullet while hunting rabbits, while another young man took his own life by hanging himself.

According to a report filed by Amjad Mahmood, his 42-year-old brother, Shafaat, went to a nearby seasonal stream around 8 PM to hunt rabbits. Suddenly, a voice called out from a nearby hill, asking who was there, followed by gunfire. A bullet struck Muhammad Shafaat, killing him on the spot.

In another unfortunate event in Sadyot, a young man named Tanveer Iqbal, who was reportedly mentally unstable, committed suicide by hanging himself. His burial took place late at night in the local cemetery.

These heartbreaking incidents have left the local community in deep sorrow.

کلر سیداں: سابق صدر انجمن تاجران کا چوکپنڈوری میں سنگین ٹریفک مسائل پر اظہار تشویش

Kallar Syedan: Former Traders’ President Raises Concern Over Severe Traffic Issues in Chauk Pindori

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 فروری 2025)—انجمن تاجران چوکپنڈوری کے سابق صدر ڑاکٹر راجہ سہیل جہانگیر نے چوکپنڈوری بازار میں ٹریفک مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز کی نااہلی کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ بھاٹہ روڈ پر روڈ کے اطراف پرائیویٹ گاڑی مالکان نے اپنی گاڑیاں پارک کر رکھی ہیں جس سے خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے آنے والوں کو سنگین مسائل کا سامناہے جبکہ رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے پوری کر دی ہے۔ انہوں نیایک بیان میں کہا کہ چوکپنڈوری میں اکلوتا ٹریفک وارڈنز ٹریفک کے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں سکیورٹی مسائل میں بھی اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو صورتحال کا نوٹس لینے اور چوکپنڈوری میں کم از کم تین ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Kallar Syedan: PML-N Leader Engineer Qamar-ul-Islam Raja Praises Maryam Nawaz’s Leadership, Addresses Local Issues

 کلر سیداں: مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر قمر الاسلام راجہ کا مریم نواز کی قیادت پر اظہار اعتماد، مقامی مسائل پر گفتگو

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 فروری 2025)—مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہیں نہیں جائیں گے انہوں نے وفاق کے ساتھ ساتھ کے پی کے حکومت کو بھی کڑکی ڈال رکھی ہے مریم نواز نے اپنی ایک سالہ حکومت میں تاریخ بدل دی ہے پیپلز پارٹی سے ہلکی پھلکی جھڑپیں جاری رہیں گی مگر کہیں بھی کچھ ہونے والا نہیں مولانا فضل الرحمان بھی کہیں نہیں جا رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،عابد اللہ سیٹھی،چوہدری تنویر شیرازی بھی موجود تھے انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ائینی ضرورت ہیں پنجاب حکومت ائین کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سالہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرکے مخالفین کو اعتراف پر مجبور کر دیا ہے مریم نواز نے دیگر صوبوں کو بھی اسی راہ کے انتخاب پر مجبور کردیا یے ستھرا پنجاب انفرادیت کے اعتبار سے منفرد پراجیکٹ ہے صوبہ بھر کے گلی محلوں کو صاف رکھنا یقیننا بڑا چیلنج ہے اور اس میں بتدریج بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ کہا مولانا فضل الرحمان کہیں نہیں جائیں گے انہوں نے وفاق کے ساتھ ساتھ کے پی کے حکومت کو بھی کڑکی لگا رکھی ہے کے پی کے حکومت موجودہ حالات میں انہیں نظرانداز کرنے کا رسک نہیں لے سکتی،انہوں نے پیپلز پارٹی اور باالخصوص گورنر پنجاب کی پنجاب حکومت پر تنقید کی باںت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پی پی پی سندھ میں اقتدار میں ہے لوگ ترقیاتی کاموں اور معیار کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں پیپلز پارٹی کو اپنی ساکھ کی بحالی کے لیئے تنقید کرنا ان کی مجبوری ھے گورنر پنجاب تو عام انتخابات میں الیکشن بھی لڑ چکے ہیں اس لیئے ان کی تنقید پر ہمیں ناراض نہیں ہونا چاہیے مقامی لوگوں نے انہیں کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کے قیام، اے سی کوچز میں اوورلوڈنگ اور اے سی نہ چلانے کے ساتھ ساتھ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی سے شاہ خاکی کلرسیداں کا کرایہ نامہ یاد دہانیوں کے باوجود جاری نہ کرنے کی شکایت کی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ کلرسیداں میں ہفتہ میں ایک بار پاسپورٹ وین کے آنے سے بھی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے انہوں نے راولپنڈی سے شاہ خاکی کرایہ نامے کے اجرا کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اے سی کوسٹرز کے بارے میں شکایات میں کمی کروائیں۔اس سے قبل انہوں نے گاوں بٹاہڑی جا کر ریٹائرڈ مدرس ممتاز حسین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے دورہ کلرسیداں میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے نومنتخب صدر چوہدری عابداللہ سیٹھی کو دلی مبارکباد بھی دی۔

Kallar Syedan: Provincial Parliamentary Secretary Lauds CM Maryam Nawaz’s Achievements, Stresses Importance of Education

 کلر سیداں: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو سراہنا، تعلیم کی اہمیت پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24 فروری 2025)— مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات چوہدری عمران الیاس نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔وزیر اعلی نے ایک سال میں جو محبتیں اور کامیابیاں سمیٹی ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں”دی ہوپ” سکول کیمپیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔تعلیمی ادارے بچوں میں نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی اور سماجی اقدار کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تا کہ ملک کا مستقبل روشن ہو سکے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے اگلا سال بلدیاتی انتخابات کا سال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے پاکستان بننے کے بعد ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔دی ہوپ سکول کے ڈائریکٹر سید زبیر احمد شاہ نے کہا کہ دی ہوپ سکول کا بہت جلد کیمرج یونیورسٹی کیساتھ الحاق ہو جائے گا۔تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت ہمارا خاصہ ہے ،ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے ادارے میں بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔جھوٹ سے نفرت اور سچ سے پیار ہمارا نصب العین ہے۔سابق ممبر بلدیہ عابد حسین زاہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا معاشرہ تعلیمی انحطاط کا شکار ہے اور ان حالات میں دی ہوپ سکول کے ڈائریکٹر سید زبیر احمد شاہ کا ایجوکیشن سیکٹر میں کردار ایک مثالی ہے۔ان کے ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات آج ملک میں اعلی عہدوں پر فائض ہو کر ادارے اور کلر سیداں کا نام روشن کر رہے ہیں۔چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایجوکیشن کے حوالے سے سید زبیر احمد شاہ کا کردار مثالی ہے ۔رورل علاقے میں ایسے ادارے کی کامیابی کا سہرا زبیر احمد شاہ کے سر جاتا ہے ۔ماہر تعلیم سید عباس شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذہنی نشوونما اور دلوں کی نفاست کا نام تعلیم ہے ۔وہ اساتذہ ہی ہیں جو بچوں کو کارنر سپیکر سے اسٹیج اسپیکر بنا دیتے ہیں۔استاد ایک واحد شعبہ ہے جس کیساتھ بے شمار شعبے منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ استاد کا کمال یہی ہے کہ وہ کردار سازی کرتا ہے مگر آج کے استاد کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔انہوں نے اساتذہ کے مقام اور رتبے کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں محمد اعجاز بٹ، حاجی محمد اسحاق، شیخ حسن سرائیکی، ملک زبیر،لطیف بھٹی،قمر ایاز خان ،طارق کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر پریس کلب کلر سیداں سمیت سیاسی اور عمائدین علاقہ کو دی ہوپ سکول کی جانب سے یادگار شیلڈز دی گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button