DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: PTI Workers’ Meeting in UC Khadyot: Renewed Commitment to Leader’s Release
یوسی کھڈیوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2025)
یوسی کھڈیوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا اجلاس، کرنل (ر) سعید جنجوعہ اور ناصر نزیر ستی کی خصوصی شرکت،بڑھی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان، ورکنان کی شرکت،اپنے قائد کی رہائی کے لیے مزید جد وجہد کرنے کا عہد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل کھڈیوٹ میں ڈاکٹرانیس بیگ اور صوبیدار (ر) زرمین کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی سابق صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ناصر نزیر ستی تھے اجلاس میں یوتھ ونگ اور مقامی نظریاتی لوگوں نے شرکت کی،اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل کہوٹہ میں مضبوط کرنے عمران خان کے ہر حکم پر عمل کرنے اور عمران خان کی رہائی کیلئے ہر قدم اٹھانے کا اعادہ کیا گیا مقررین نے اجلاس میں اس عزم کو بھی دہرایا کہ PTI کو مقامی سطح پر کمزور کرنے والوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے اور وقت آنے پر ان کا احتساب بھی کیا جائے گا۔




