Kallar Syedan: Police Assistance Sought to Seal Illegal Clinic and Laboratory in Choha Khalsa
چوآ خالصہ میں غیر قانونی لیبارٹری اور کلینک سیل کرنے کیلئے پولیس مدد طلب
Ikram Ul Haq Qureshi12 hours ago
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22 فروری 2025)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے چوآ خالصہ میں لیبارٹری اور کلینک کو سر بمہر کرنے کیلئے انتظامیہ سے پولیس کی مدد طلب کر لی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو لکھے گئے سرکاری خط میں کہا ہے کہ وہ ایک شہری کی تحریری درخواست پر گزشتہ روز چوآ خالصہ میں قائم خان کلینک اینڈ لیبارٹری کو سر بمہر کرنے گئیں تو وہاں موجود عملے کے چھ افراد نے شدید مزاحمت کر کے لیبارٹری کو سیل کرنے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ کلینک میں موجود ڈاکٹر جس نے اپنا نام ڈاکٹر مزمل بتایا کے پاس پی ایم ڈی سی موجود نہ تھا۔ریکارڈ کے مطابق کلینک کو دسمبر 2024 میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا مگر لیبارٹری پی ایچ سی کے ریکارڈ میں موجود نہیں تھی۔ یاد رہے کہ عمیر حسن سکنہ سہوٹ نے ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں کے نام دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ وہ مورخہ 17 فروری اپنی ایک سالہ بیٹی کو چوآ خالصہ میں خان لیبارٹری میں بلڈ ٹیسٹ کیلئے لے کر گیا۔وہاں موجود ڈسپنسر سمیر نے بلڈ لینے کے دوران انتہائی ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنج توڑ ڈالی پھر اس نے پائوں سے استعمال شدہ ٹوٹی ہوئی سرنج کے ذریعے بلڈ لینے کی کوشش کی اور جب سرنج نکالی تو میری بیٹی کے پائوں سے خون بہنا شروع ہو گیا جب احتجاج کیا تو اس نے بدتمیزی شروع کر دی اور اپنا ہاتھ میرے گریبان تک لے آیا ادہر جمعہ کے روز باالآخر اسے سیل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 22, 2025) – Deputy District Health Officer (DDHO) Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, has sought police assistance from the administration to seal an illegal laboratory and clinic in Choha Khalsa.
In an official letter to the Assistant Commissioner of Kallar Syedan, Dr. Ibrahim stated that upon visiting Khan Clinic & Laboratory to seal it following a citizen’s written complaint, she faced strong resistance from six staff members who prevented the closure. The doctor present, identified as Dr. Muzammil, failed to produce a valid PMDC license. Records show that while the clinic was registered in December 2024, the laboratory was not listed in the Punjab Healthcare Commission (PHC) records.
The complaint was filed by Umair Hassan, a resident of Sahot, who alleged that on February 17, he took his one-year-old daughter for a blood test at Khan Laboratory. According to him, the dispenser, Sameer, demonstrated extreme incompetence by breaking the syringe during the procedure. Shockingly, he then attempted to draw blood using the broken syringe with his foot. The child’s foot started bleeding, and when the father protested, the dispenser allegedly misbehaved and grabbed his collar. Following this alarming incident, authorities finally sealed the laboratory on Friday.
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے سینیئر مدرس شکیل احمد 40 سالہ مدت ملازمت کو مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گۓ
Senior Teacher Shakeel Ahmed Retires After 40 Years of Service at Government Boys High School Kanoha
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22 فروری 2025)—گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے سینیئر مدرس شکیل احمد 40 سالہ مدت ملازمت کو مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گۓاس اس حوالے سے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں راجہ رب نواز، احمد رضا،محمد شیراز،صوفی زاہد،طالب حسین، چوہدری محمد الیاس اور جملہ سٹاف نے شرکت کی اور شکیل احمد کی شاندار تعلیمی خدمات کو سراہا گیا انہیں تحائف دے کر رخصت کیا گیا۔
کلر سیداں میں سول ججز کی آسامیاں خالی ہونے سے سائلان کو شدید مشکلات درپیش
Vacant Civil Judge Positions in Kallar Syedan Cause Severe Hardships for Litigants
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22 فروری 2025)—صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کلر سیداں میں سول ججز کی آسامیاں خالی ہونے سے سائلان کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔قبل ازیں یہاں تین سول ججز اپنے عدالتی فرائض سر انجام دے رہے تھے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے صرف ایک سول جج کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں آڑھائی لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل تحصیل ہے جس میں مقدمات کی شرح دیگر کئی تحصیلوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ماضی میں یہاں تین سول ججز تھے پھر ایک عرصہ تک دو سول ججز رہئے اور اب صرف ایک سول جج کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سول،فوجداری،فیملی اور دیگر نوعیت کے مقدمات عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔اس صورتحال پر نہ صرف بار ایسوسی ایشن بلکہ ایک عام شہری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔غریب اور نادار سائلان جو ایک عرصہ تک اپنے مقدمہ کی تاریخ کا انتظار کرتے ہیں اور جب بھاری رقم خرچ کر کے اوراپنا قیمتی وقت نکال کر عدالت آتے ہیں تو کام کی زیادتی کے باعث ان کے مقدمات کی مزید کارروائی آگے نہیں چلتی۔صدر کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے جو کسی بھی معزز معاشرے میں قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ تین سول ججز جو کام کرتے تھے اب صرف ایک سول جج سے کیسے ممکن ہے۔انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم صاحبہ،رجسٹرار لاہور کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں فوری طور پر مزید دو سول ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تا کہ مزید احسن طریقے سے عدالتی کارروائی ممکن ہو سکے۔
News in Brief..
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22 فروری 2025)—سیاسی و سماجی شخصیت شیخ میثم تمار کربلائی کی جانب سے پریس کلب کلرسیداں کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جسں میں مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی، شیخ حمزہ سمیت پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمرالسلام،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،محمد جاوید اقبال، حافظ کامران حشر،چوہدری جواد مجید،حسن اختر بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔