21 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Heavy Rain Brings Relief to Farmers After Prolonged Drought
کلر سیداں؛ طویل خشک سالی کے بعد موسلادھار بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—طویل خشک سالی کے مطابق ابررحمت جم کر برسا پانی کے لیئے ترستے کھیت تالابوں میں بدل گئے درختوں سے مٹی ہٹ گئی تمام علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ماہریں زراعت نے گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کو گندم کی فصل کےلیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ پورا ہونے میں مدد ملے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ کاشتکار حالیہ بارشوں سے زیادہ سے زیادہ فاہدہ اٹھانے کے لئے گندم کی فصل پر خاص توجہ دیں چونکہ ابھی گندم کے سٹوں میں دانے بننے کا وقت شروع ہونے والا ہے تو کاشتکار اچھی پیداوار لینے کے لیے گندم پر امونیوایسڈ کا اسپرے کریں تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 21, 2025) – After a prolonged dry spell, heavy rains lashed the region, turning parched fields into water-filled reservoirs and washing dust off the trees. The widespread rain was accompanied by hailstorms, bringing joy to farmers.
Agriculture experts have termed the recent downpour highly beneficial for the wheat crop. They believe it will help achieve the production target for the season. Assistant Director of Agricultural Extension Kallar Syedan, Dr. Tania Safdar, advised farmers to take full advantage of the rains by focusing on their wheat crops. Since the grain formation stage is about to begin, she recommended spraying amino acids to enhance wheat production.
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے سرصوبہ شاہ سنٹر کو دس سلائی مشینوں کا عطیہ دیا ہے
Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan has donated ten sewing machines to Sir Sooba Shah Center
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے سرصوبہ شاہ سنٹر کو دس سلائی مشینوں کا عطیہ دیا ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کلرسیداں،سکوٹ اور سرصوبہ شاہ میں تین سلائی مراکز کے علاوہ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی چلا رہی ہے چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ الخدمت پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے حکمران دنیا بھر سے بھیک مانگ کر کے بھی ملک کی حالت سنوارنے میں ناکام ہیں جبکہ الخدمت فاونڈیشن نے غزہ ترکی،شام،مصر، افغانستان اور بنگلہ دیش میں جانفشانی سے خدمات سرانجام دے کر دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستانی بھکاری نہیں یہ دنیا بھر کے مسائل زدہ لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی صدر آپا شاہدہ جاوید نے 40 بچیوں میں ڈپلومہ جات تقسیم کیئے اس موقع پر الحاج ماسٹر محمد آزاد مغل،حاجی ماسٹر محمد ارشاد، شاہد اقبال خان،حاجی بشیر،حاجی عدالت،الخدمت سلائی سینٹر سر صوبہ شاہ کے ایریا انچارج حفیظ اصغر نے بھی خطاب کیا۔
ریاضی کے ماہر استاد ممتاز حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بٹاہڑی میں ادا کی گئی
Math teacher Mumtaz Hussain passes away, funeral prayers offered in Batahari
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—ریاضی کے ماہر استاد ممتاز حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بٹاہڑی میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہہل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود، محمود،راجہ ظفر محمود،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری توقیراسلم،راجہ شاہد محمود،بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ محمد فیاض،جاوجد چشتی ایڈووکیٹ،راجہ طارق محمود، پرویز اختر منہاس،راجہ عاصم صدیق،شعور قدوس،مسعود بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،شیخ محمد نصیر،شیخ محمد حنیف،حاجی طارق تاج،راجہ محمد فیاض،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مولانا وسیم شوکت،محمد فیاض کیانی،عابد زاہدی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،شیخ میثم کربلائی،سردار محمد وسیم،شیخ امتیاز راجو،سردار آصف،حکیم طاہر عباس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شاہد صراف،شیخ محمد حنیف،شیخ محمد نصیر و دیگر نے شرکت کی۔
آفتاب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں نمبل میں ادا کی گئی
Aftab Hussain passed away, funeral prayers offered in village Nambal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—کلرسیداں کے گرداور حاجی عنصر محمود کے بھانجے آفتاب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں نمبل میں ادا کی گئی جس میں تحصیلدار بابر اسلام،انجمن پٹواریان پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ شاہد محمود،انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفی جنجوعہ،چوہدری شفقت محمود،عاشق حسین،راجہ محمد جاوید،محمد فیاض کیانی،چوہدری ابرار وارثی،افتخار مہندی،راجہ ظہیر،امتیاز حسین،راجہ محمد احسان،راجہ عنصر محمود،قاضی نوید احمد،جنید احمد،امتیاز حسین،راجہ جاوید ربانی،مولانا وسیم شوکت کے علاوہ محکمہ مال کلرسیداں اور گوجرخان کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
تھانہ کوٹلی ستیاں میں تعنیات سب انسپکٹر زاہد محمود وڑائچ کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ چک وڑائچاں میں ادا کی گئی
Sub-Inspector Zahid Mahmood Warraich, posted at Kotli Sattian Police Station, mother in law passed away peacefully. Funeral prayers were offered at Chak Warraich
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—تھانہ کوٹلی ستیاں میں تعنیات سب انسپکٹر زاہد محمود وڑائچ کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ چک وڑائچاں میں ادا کی گئی جس میں مولانا احسان اللہ چکیالوی،صوبیدار مظہر محمود،حاجی سلطان احمد وڑائچ،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیراسلم،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،راجہ عاصم صدیق،صوبیدار غلام ربانی،آصف نورانی،شیخ حسن سرائیکی،ٹھیکیدار ملک رفاقت،ڈاکٹر خالد محمود و دیگر نے شرکت کی۔
News in Brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—کلرسیداں میں گندم کا توڑا چوری کرنے کے الزام میں زاہد نامی شخص کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 21 فروری 2025ء)—کنوہا میں ایک نجی سکول کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کی درگت بنانے کے بعد ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا