21 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Iram School & College Kahuta Students and Teachers Attend International Sports Event Opening at Islamabad Sports Complex

ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،21,فروری 2025)— ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کی افتتاحی تقریب اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شرکت۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی
زیرقیادت 07  Asian Taikowando Combax championshipکی رنگارنگ افتتاحی تقریب،اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی۔ تقریب میں کوریا۔ فلسطین کے سفیروں،سول وعسکری افسران اور ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ سمیت تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلباء و طالبات اور 20 سے زائد ممالک کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپورٹس کا میگا ایونٹ شروع۔غیر ملکی کھلاڑیوں۔ سفیروں اور دیگر آفیشلز نے بہترین اور شاندار انتظامات پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی بین الااقوامی اور ملکی سطح پر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی بدولت آج پاکستان میں ساتویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہورہی ہے۔ جس سے نہ صرف پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند ہو رہا ہے بلکہ مقامی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر اپنی صلاحیتیں متعارف کروانے کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے پاکستان اور اسلام کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لیے دن رات محنت کی۔اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ساتویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دنیا بھر سے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے شائقین، غیر ملکی مندوبین کے علاوہ پاکستان بھر سے سیاسی وسماجی اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرتے رہیں گے اور نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔اس موقع پر مقامی اور غیر ملکی مندوبین اور آفیشلز کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 14 فروری
سے 20 فروری تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں، سفیروں اور دیگر آفیشلز نے بہترین اور شاندار انتظامات پر کر نل (ر) وسیم جنجوعہ کی بین الااقوامی اور ملکی سطح پر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta (Pothwar.comt, Imran Zamir – February 21, 2025):
Students and teachers from Iram School & College, Kahuta, attended the grand opening ceremony of the 7th Asian Taekwondo Combax Championship at the Islamabad Sports Complex under the leadership of President of Pakistan Taekwondo Federation, Colonel (Retd.) Waseem Janjua.

The colourful ceremony was attended by ambassadors from Korea and Palestine, civil and military officials, students from various educational institutions, and hundreds of athletes from over 20 countries.

Foreign players, diplomats, and officials highly praised Colonel (Retd.) Waseem Janjua, thank you for your efforts in organizing the championship, and I acknowledge your contributions at both national and international levels. They commended his dedication, stating that due to his efforts, Pakistan is successfully hosting this prestigious event, providing local players with the opportunity to showcase their skills on an international platform.

During his address, Colonel (Retd.) Waseem Janjua emphasized his commitment to promoting sports in Pakistan and vowed to continue working towards creating more opportunities for young athletes.

The championship, which commenced on February 14, concluded on February 20 at the Islamabad Sports Complex. Several local and foreign dignitaries, along with sports enthusiasts from across the globe, attended the event. Honorary awards were also presented to distinguished guests and officials in recognition of their contributions to sports.

راجہ احتشام بھٹو، راجہ محمد بلال بھٹوکے کاروباری مرکز کا افتتاح

Raja Ehtesham Bhutto, Raja Muhammad Bilal Bhutto’s business center inaugurated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2025)
راجہ احتشام بھٹو، راجہ محمد بلال بھٹوکے کاروباری مرکز کا افتتاح،سابق امیدوار برائے ایم پی اے چیئرمین راجہ ندیم احمد نے افتتاح کیا، بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافیوں کی شرکت،راجہ ندیم احمد کی آمد پر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل دوبیرن کلاں میں راجہ احتشام بھٹو، راجہ محمد بلال بھٹوکے کاروباری مرکز بالی چکن شاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی معروف لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدتقریب کے مہمان خصوصی تھے ا س موقع پر سابق وائس چیئرمین ٹھیکیدار محمد بشارت، راجہ محمد اسحاق، راجہ طلعت رمیض،راجہ شہزاد، صحافی عبدالعزیز، میاں منیر چشتی،مرزا طاہر محمود،کبیر جنجوعہ سمیر دیگر شخصیات موجود تھیں مہمانوں کا خوش آمدید کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور گلے میں مالا ڈال کر ان کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ندیم احمد نے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور اللہ پاک محنت کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوبیرن کلاں میں چکن شاپ کا آغاز ایک وقت کی ضرورت تھی اور اس کاروبار کے ذریعے یہاں کے لوگ روزگار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گیہ شاندار افتتاحی تقریب نہ صرف ایک نئے کاروباری باب کا آغاز ہے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button