مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) کہوٹہ پنڈی روڈ علیوٹ دبئی ہوٹل کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار ٹاہر اترنے کی وجہ سے الٹ گی ایک سٹوڈنٹ موقع پر جانبحق جبکہ 2 اسٹوڈنٹ شدید زخمی۔زخمیوں کو پنڈی ریفر کیا گیا حادثے کی اطلاع پر سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے افسران خرم فیاض ستی، مرزا خرم، آصف ستی اور راجہ مستنصر اور محکمہ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گے جانبحق ہونے والے سٹوڈنٹ محمد سمیع کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کہوٹہ منتقل کی گئی جس کے بعد لوائحقین کے حوالے کر دی گئی حادثے میں وفات پا جانے والے نوجوان کا نام محمد سمیع تھا جبکہ زخمی نوجوانوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا تینوں دوست پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ تھے اور اکٹھے کالج جا رہے تھے کہ گاڑی الٹ گئی حادثہ تیز رفتاری جے باعث پیش آیا
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – February 20, 2025) – A tragic traffic accident occurred near Dubai Hotel on Kahuta-Pindi Road when a speeding car lost control and overturned. As a result, one student lost his life on the spot, while two others sustained severe injuries. The injured students were immediately referred to Rawalpindi for medical treatment.
Upon receiving the accident report, officers from Kahuta City Traffic Police, including Khurram Fayaz Satti, Mirza Khurram, Asif Satti, and Raja Mustansar, along with other police personnel, arrived at the scene. The deceased student, identified as Muhammad Sami, was shifted to THQ Hospital Kahuta, where his body was later handed over to the family.
All three students were friends and enrolled at Punjab College. They were on their way to college when the tragic incident occurred due to overspeeding. Authorities urge drivers to maintain safe speeds to prevent such unfortunate accidents in the future.
پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارواہی ملزم 24 سو گرام چرس سمیت گرفتار
Kahuta Police Crack Down on Criminal Elements – Suspect Arrested with 2,400 Grams of Hashish
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارواہی ملزم 24 سو گرام چرس سمیت گرفتار عوامی حلقوں کو پولیس تھانہ کہوٹہ کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق بسلسلہ گشت پولیس ملازمین پنجاڑ روڈ نزد سخی سبز واری سٹاپ موجود تھے ایک نوجوان شلوار قمیض میں ملبوس پنجاڑ چوک سے آ رہا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی الٹے قدم چل پڑا جس پر پولیس تھانہ نے مشکوک جانتے ہوئے نوجوان کو دبوچ لیا نام و پتہ پوچھنے پر معلوم پڑا حارث محمود ولد محمد ایوب سکنہ پٹاریاں ڈاکخانہ علیوٹ تحصیل کا کہوٹہ کا رہائشی معلوم پڑا جس کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر برنگ نیلا کی از خود تلاشی عمل میں لانے پر شاپر کے اندر دو عدد سفید مومی لفافوں میں لیٹی ہوئی چرس برنگ سیاہ مائل برآمد ہوئی جو ہر دو عدد پیڑا نما چرس کا بذریعہ الیکٹرک کانٹا وزن کرنے پر 1200/1200 گرام کل 2400 گرام چرس برآمد ہوئی جو دونو پیٹروں میں سے 6060 گرام چرس بغیر تجربہ کیمیائی الگ الگ نمونہ پائے کل چار عدد پارسل بروئے فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد ہوئی مزید جامع تلاشی عمل میں لانے پر مذکورہ کی قمیض پوشیدہ کی دائیں جیب سے رقم 2 ہزار روپے اور ایک عدد موبائل ٹچ سکرین فون قبضہ میں لیا حارث محمود پر قدمہ مقدمہ درج رجسٹر کر کے کسی دیگر افسر کو معمور تفتیش کر کے روانہ موقع کا کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ اور تھانہ کہوٹہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کسی رعائت کے مستحق نہیں نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں اہم کردار منشیات فروشوں کا ہے اہل علاقہ کی جانب سے پولیس تھانہ کہوٹہ سراہا گیا
Additional Secretary Défense Major General Amir Ashfaq Kayani’s son Sahlar Mushtaq Kayani’s wallima celebrations
ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کے صاحبزادے سالار مشتاق کیانی کی دعوت ولیمہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) ایڈیشنل سیکرٹری وزا رت دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کے صاحبزادے سالار مشتاق کیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقاد۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری دفاع وزارت دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کے صاحبزادے، ذوالقرنین مشتاق کیانی کے بھتیجے، قمرکیانی اور راشد کیانی (آف گھوئی تحصیل کلر سیداں) کے کزن سالار مشتاق کیانی بارہ کہو اسلام آباد کی معروف کاروباری وسیاسی شخصیت راجہ طاہر نواز عباسی کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب ٹوپی رکھ مارکی نزد ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق چیرمین جوائنٹ چیف و سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احسان الحق، ایم ڈی فوجی فاونڈیشن وسابق وزیر دفاع جنرل انور علی حیدر، اسپیکر قومی اسمبلی وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین ڈٖیفنس پلائننگ کمیٹی ایم این ایف فتح اللہ، ایم این اے زیب جعفر،ایم این اے منزہ عمر، وزیر اعظم کے مشیر برائے انفارمیشن فہد ہارون،کیبنٹ سیکر ٹری کامران افضل،ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم این اے زمرد خان ایڈووکیٹ، امریکہ میں مقیم بزنس مین طاہر جاوید سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیراحمد اعوان، راجہ شیرازچیئرمین گھگڑ فیڈریشن، سی ای او چاولہ انڈرسٹریز کراچی، ڈائریکٹر نیسٹ، سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طلال خلیل، کاروباری شخصیت چوہدری عبدالرحمان، شیخ حسن ریاض، چوہدری شفقت محمود،بابو راجہ ظفراقبال آف ممیام، ماسٹر راجہ اعتزاز احسن محمد توفیق عباسی،چیرمین پریس کلب چوآ خالصہ انوار الحق راجہ، راجہ فرقان جنجوعہ ممیام، راجہ ابرار گوہڑہ سمیت کثیر تعداد عسکری قیادت،حاضر سروس و ریٹائرڈ آرمی وسول افیسرز راولپنڈی اسلام آباد تحصیل کہوٹہ وکلر سیداں کی سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کا دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری
Raja Muhammad Shakeel Kiyani visits the shrine of Pir Sakhi Maghas Masoom
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کا دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں،اس موقع پردیگر شخصیات بھی موجودتھیں،راجہ محمد شکیل کیانی اپنے بیان میں کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے اس موقع پرگدی نشین دربار عالیہ ساہیں پرویز،ساجد محمود راجہ معروف صحافی میاں منیر چشتی اور شہزاد کیانی بھی ہمراہ موجود تھے۔
راجہ شایان زاہد ایڈووکیٹ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈراونہ
Advocate Raja Shayan Zahid Departs for Higher Education in England
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ وجائت جنجوعہ کا بھتیجا راجہ شایان زاہد ایڈووکیٹ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈراونہ،دوستوں عزیزوں نے الوداع کیا جبکہ لند ن اہر پورٹ پر راجہ ماجد جنجوعہ نے ویلکم کیا،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت راجہ وجائت جنجوعہ کا بھتیجا راجہ شایان زاہد ایڈووکیٹ اعلیٰ تعلیم(ایل ایل ایم) کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گے لندن ائیرپورٹ پر ان کے دوستوں،عزیزوں نوجوان سیاسی شخصیات راجہ ماجد جنجوعہ،راجہ رضوان جنجوعہ،راجہ عادل نواز جنجوعہ اور راجہ کاشف جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2025) محمد بشیر جنجوعہ ڈی جی/ سنسز کمشنر (ریٹائرڈ) ادارہ شماریات باکستان۔ ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ۔ تحصیل کوآرڈینیٹر کہوٹہ ناصر علی جنجوعہ اور ایڈیشنل سیکرٹری بریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم اور حامد رضا چشتی کے والد محترم حاجی محمد نذر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سیدلی تعزیت کا اظہار کیا ہے