19 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Government-Run Discount Market Turns into Most Expensive Bazaar

انتظامیہ کے زیر انتظام قائم سہولت سستا بازار مہنگا ترین بازار بن گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)—انتظامیہ کے زیر انتظام قائم سہولت سستا بازار مہنگا ترین بازار بن گیا جہاں کوئی بھی اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں اس پر ہاتھی کے دانت کھانے کے اور اور دکھانے کے اور پر مکمل صادق آتی ہے۔ سہولت بازار میں اشیاۓ خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخ ناموں فروخت یقینی بنانے کےلیے شکایت سیل بھی موجود ہے مگر اس کی موجودگی کو بھی خودسر تاجر کسی خاطر میں نہیں لاتے.صورتحال کی تصدیق کے لیئے ایک صحافی نے بھی چوآروڈ پر قائم اس سہولت بازار سے خریداری کی تو انہیں خربوزہ اڑھائی سو روپے کلو جبکہ مسمی دو سو روپے درجن دیا گیا جب کہ سرکاری لسٹ پر خربوزے کا ریٹ 144 روپے اور مسمی کا ریٹ 150 روپے فی درجن تھا، شکایت سیل پر موجود ایم سی کے ایل کار کو شکایت کی مگر وہ بھی ان سب کے سامنے بے بس رہا،ذمہ داران کو بھی اگاہ کیا مگر ابھی تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی اس طرح انتظامی چھتری میں قائم سہولت بازار دیگر بازاروں سے بھی مہنگا ثابت ہو رھا یے وزیراعلی مریم نواز اس بازار کے بارے میں شکایات کا فوری نوٹس لیں اور صحافی کے ساتھ پیس انے والے واقعہ کی بنیاد بنا کر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 19, 2025) – The so-called “Sahulat Sasta Bazaar,” established under government supervision to provide essential goods at subsidized rates, has ironically become the most expensive market in the area. Despite the official price lists displayed, no items are being sold at government-fixed rates, making the market a glaring example of the proverb: “All that glitters is not gold.”

A grievance cell has been set up to ensure compliance with government prices, but traders continue to overcharge customers without any fear. To verify the situation, a journalist visited the Sahulat Bazaar on Choa Road and attempted to purchase fruits. He was charged PKR 250 per kg for melons and PKR 200 per dozen for sweet lemons, whereas the official prices were PKR 144 per kg and PKR 150 per dozen, respectively. Upon lodging a complaint with the Municipal Committee official present at the grievance cell, the officer seemed powerless against the traders.

Despite informing the relevant authorities, no action has been taken yet. Instead of offering relief, this government-backed market is proving to be even more expensive than regular markets. Citizens urge Chief Minister Maryam Nawaz to take immediate notice of the situation and launch a strict inquiry into the complaints, especially regarding the journalist’s experience, to ensure fair pricing and accountability.

کلر سیداں میں 15 سالہ لڑکی اغوا، والدہ کا مقدمہ درج

A 15-Year-Old Girl Kidnapped in Chak Sathwani, Mother Files Case

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)—رضیہ بی بی زوجہ لیاقت علی شاہ سکنہ ملتان حال مقیم چیک ستھوانی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ 15 برسوں سے ظفر احمد کے گھر رہائش پذیر ہوں گزشتہ روز میں اور میری بیٹی نور لیاقت گھر پر موجود تھیں ،میں سودا سلف لینے کلر سیداں شہر گئی اور شام قریب پانچ بجے گھر پہنچی تو نور لیاقت گھر پر موجود نہ تھی،میں اسے تلاش کرتی رہی جو نہ مل سکی۔ میری بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔

کلر سیداں: موٹر سائیکل سوار ڈرائیور کو چاقو مار کر موٹر سائیکل چھین لی گئی

Kallar Syedan: Motorcyclist Stabbed, Bike Snatched by Three Robbers

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)—ہارون الرشید سکنہ روات نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں موٹر سائیکل باکیا چلاتا ہوں۔ گزشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب تین افراد میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ ہم نے چوکپنڈوری جانا ہے جس کا کرایہ 500 روپے طے ہوا ۔میں نے تینوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا جب روات پہنچے تو میں نے 100 روپے کا پٹرول ڈلوایا اور نئی آبادی چوکپنڈوری پہنچا تو میں نے موٹر سائیکل روک لیا۔ ان میں سے ایک کے پاس چاقو تھا جبکہ دو خالی ہاتھ تھے اور انہوں نے بولا کہ جو کچھ ہے نکال کر ہمارے حوالے کر دو۔میں نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں تو ایک نے مجھے چاقو مارا جو مجھے دائیں طرف پیٹ پر لگا اور وہ تینوں ملزمان میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔میں پیدل روڈ پر آیا اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے مجھے ٹی ایچ کیو سپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

کلر سیداں میں موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم، قوانین کی پابندی پر زور

Free Helmets Distributed to Motorcyclists in Kallar Syedan, Emphasis on Safety Rules

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)— آئی جی پنجاب کی ہدایت پر انچارج سرکل آفیسر کلرسیداں سجاد حسین قریشی نے اپنے عملے کے ہمراہ کلرسیداں میں موٹر سائیکل سواروں اور سیکنڈ سیٹرز کو فری ہیلمٹ تقسیم کیے اور انہیں حادثات اور سر کی چوٹوں سے بچاؤ کےلیے ہیلمیٹ کے استعمال کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ قوانین پر سختی سے عملدرامد کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا یے روزانہ کج بنیاد پر اموات اور اپائج ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے انتہائی اقدامات اٹھانا پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چالان کرنا مقصود نہیں بائیکرز کی زندگیاں محفوظ بنانا اصل ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ڈرائیونگ کے دوران ہیلمیٹ استعمال نہ کرنے پر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر ہمیشہ سے معذور زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دو زندگیاں دو ہیلمیٹ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔اس موقع پر حماد کیش اینڈ کیری کے تعاون سے موٹرسائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیئے اس اپریشن میں ٹریفک وارڈنز عادل منیر، ہارون نثار اور ظہیر بھی حصہ لیا۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)—تھانہ ائرپورٹ راولپنڈی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اشتیاق کے والد محترم محمد صادق انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں اپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولنا احسان اللہ چکیالوی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،محمد اعجاز بٹ،سابق راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی،راجہ شاہد محمود،عاطف اعجاز بٹ،راجہ طارق محمود، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق، جنید بھٹی،شیخ خورشیداحمد،چوہدری نعیم بنارس، چوہدری توقیر اسلم،سردار محمد وسیم،حاجی عبدالجبار صدیقی،سردار محمد تاج،حاجی طارق تاج،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر رائل شادی ہال، نور مارکی اور افتخار مارکی کو مجموعی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جب موقع پر گئے تو وہاں مہمانوں کی ایک سے زائد ڈشوں کیساتھ تواضع کی جا رہی تھی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 19 فروری 2025ء)—محلہ راجگان چوآخالصہ کے راجہ علی احمد انتقال کر گئے،نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،مخدوم سید حسن ناصر،مخدوم سید عمران ناصر،سید آصف علی شاہ، قاضی سہیل افتخار،راجہ شفیق،ماسٹر منظورکیانی،اسحاق حیدری اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button