17 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Mild Earthquake Jolts Rawalpindi and Surrounding Areas, No Damage Reported
راولپنڈی اور گردونواح میں ہلکا زلزلہ، کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 17 فروری 2025ء)—گزشتہ شب 10 بج کر 48 منٹ پر آنے والے زلزلہ سے سوئے ہوئے لوگ بھی ہربڑا کر اٹھ بیٹھے کئی لوگوں نے زمین کے اندر سے کئی اقسام کی اوازیں بھی سننے کے دعوے کئے مگر حیرت اس بات کی ہے کہ اس زلزلے کے جھٹکے صرف تحصیل ٹیکسلا،کہوٹہ،کلرسیداں،گوجرخان اور راولپنڈی میں ہی محسوس کیئے گئے جبکہ گوگل کے مطابق زلزلے کا مرکز کلیام اعوان کے بہت قریب تھا ۔ راولپنڈی سے جنوب مشرق 8 کلومیٹر اور گہرائی بھی صرف 17 کلومیٹر تھی مگر اللہ کا شکر ہے کہ شدت 4.1 تھی جس وجہ سے کوئی نقصان نہ ہوا تاہم زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے اس علاقے میں موسم کے اثرات اور زلزلہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے کردار پہ نظر ثانی کی دعوت دے رہا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 17, 2025) – A mild earthquake struck parts of Punjab late last night at 10:48 PM, startling residents from their sleep. Many locals reported hearing strange underground noises during the tremors.
Interestingly, the quake was only felt in specific areas, including Taxila, Kahuta, Kallar Syedan, Gujar Khan, and Rawalpindi. According to Google data, the epicentre was near Kalyam Awan, approximately 8 kilometres southeast of Rawalpindi, with a shallow depth of 17 kilometres.
Fortunately, despite the tremors being strongly felt, no damage or casualties were reported, as the earthquake registered a magnitude of 4.1. While nature continues to remind us of its power, this incident serves as a moment for personal reflection on our actions and responsibilities.
آل پنجاب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کلر سیداں میں اختتام پذیر، لکی سٹار فٹبال کلب کی سنسنی خیز فتح، سیماب علی سونو مین آف دی ٹورنامنٹ
All Punjab Open Football Tournament Concludes in Kallar Syedan, Lucky Star Football Club Wins After Thrilling Penalty Shootout, Simab Ali Sono Named Man of the Tournament
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 17 فروری 2025ء)—آل پنجاب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کلر سیداں میں اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ میں لکی سٹار فٹبال کلب کلرسیداں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تھنیل فٹبال کلب چکوال کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی وننگ پنلٹی ککس شجاعت شجو نے لی اور فیصلہ کن پنلٹی عقیل چیمہ نے روکی،پنلٹی ککس پر گول لالہ سمی اللہ بھٹی،ہارون نونو،نفاست کاکا،عقیل چیمہ،اور شجاعت نے کئیے دوران میچ سیماب علی سونو فخ کلرسیداں نے بہترین سیو کیئے نفاست کاکا، زوبیرہمایوں، لالہ سمی، ہارون نونو تقدیس عقیل چیمہ، شجاعت شکیل،شہباز بھٹی،فراست راجہ سیماب علی چمپیئن ٹیم لکی سٹار فٹبال کلب کلر سیداں کا حصہ تھے تھنیل فٹبال کلب چکوال یہ ٹورنامنٹ تو نہ جیت سکی مگر شائقین کلر کے دل جیت لئیے سیماب علی سونو سیزن 2025 میں لگاتار دوسری مرتبہ مین اف دی ٹورنامنٹ قرار پائے اور ٹرافی اپنے والد محترم ذوالقرنین مغل کے ساتھ حاصل کی،سیماب علی سونو کا کہنا تھا میچ سے پہلے کپتان اسد علوی اور استاد محترم شہباز بھٹی نے کافی ٹپس دیں جو دوران میچ بہت کام آئیں ادہرکلر سیداں کی جیت پر شائقین کلر و اہل علاقہ نے پوری ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔
پٹواری پرویز اختر کیانی 36 سالہ ملازمت کے بعد ریٹائر، کلر سیداں میں الوداعی تقریب منعقد
Patwari Parvez Akhtar Kayani Retires After 36 Years of Service, Farewell Ceremony Held in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 17 فروری 2025ء)—پٹواری پرویزاختر کیانی 36 سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے اس سلسلے میں کلرسیداں میں ان کے اعزاز میں الوداعی دعوت دی گئی جس سے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کا دارومدار اس کے رویے کے ساتھ ساتھ اس کے ریٹائررڈ سے مشروط ہے جو لوگ اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دیتے ہیں انہیں لوگ اور محکمہ پرویز اختر کیانی کی طرح خداحافظ کہتا ہے
انجمن پٹواریان پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر نے کہا کہ پرویز اختر کیانی محکمہ مال کا اثاثہ تھے جنہوں نے ساری سروس میں انتہائی مہارت سے فرائض سرانجام دے کر محکمہ ریونیو کی عزت میں اضافہ کیا۔پرویزاختر کیانی نے کہا کہ انہوں نے اپنی 36 سالہ سروس میں اپنا کام کسی دوسرے کے ذمے لگانے کی بجائے خود سرانجام دیا جس کی وجہ سے اج پورے اطمینان سے محکمہ کو الوداع کہہ رھا ہوں انہوں نے افسران اور ساتھیوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر گرداورچوہدری عاشق حسین، گرداور چوہدری عبدالقدوس، گرداورحاجی عنصر، انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری بابر مصطفی جنجوعہ، طاہر محمود وڑائچ صدر انجمن پٹواریان تحصیل راولپنڈی
وارث مقبول سینئر نائب صدر راولپنڈی ملک جاوید اعوان جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان راولپنڈی بھی موجود تھے جنہوں نے انہیں گرم جوشی سے الوداع کہا۔یاد رہے پرویز اختر کیانی کا تعلق کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ کا تعلق چوآخالصہ سے ہے۔
بی ایچ یو بھلاکھر میں فری آئی کیمپ، 270 مریضوں کا معائنہ، 32 کے مفت آپریشن کا اعلان
Free Eye Camp Held at BHU Bhalakhar, 270 Patients Treated, 32 Surgeries Scheduled
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 17 فروری 2025ء)—بی ایچ یو بھلاکھر میں سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کی زیر سرپرستی بابو اللہ دتہ آئی ہسپتال کی جانب سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں 270 مریضوں کا چیک اپ ہوا انہیں مفت ادویات اور عینکیں دی گئیں 32 مریضوں کا مفت آپریشن بروز منگل بابو اللہ دتہ ہسپتال کلر سیداں میں کیا جائے گا۔سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کی جانب سے ان 32 مریضوں کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائے گی تمام مریضوں کو جبران صفدر کیانی کی جانب سے گھر سے ہسپتال جانے آنے کی بھی فری سہولت میسر ہو گی۔
پنجاب کابینہ میں راجہ شوکت عزیز بھٹی شامل، راولپنڈی سے نمائندگی مل گئی
Raja Shaukat Aziz Bhatti Joins Punjab Cabinet, Represents Rawalpindi
