DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Enrolment Drive 2025 Launched at Government Girls School Kanoha No. 2 for Free Education
گورنمنٹ گرلز سکول کنوہا نمبر 2 میں داخلہ مہم 2025 کا آغاز، 5 سے 16 سال کے بچوں کے لیے مفت تعلیم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 16،فروری، 2025ء)— گورنمنٹ گرلز سکول کنوہا نمبر 2 میں داخلہ مہم 2025 کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت 5 سے 16 سال کے عمر کے تمام بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی،داخلہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی،پہلا مرحلہ جاری ہے جو 31 مئی کو ختم ہو گا جبکہ دوسری مہم موسم گرما کی تعطیلات چلائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر ہاجرہ شاہین نے سکول ہذا میں داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (نسواں) کہوٹہ و کلر سیداں ثوبیہ خورشید،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر ٹیکسلا ڈاکٹر رافعہ طاہرہ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوجر خان ثمینہ اسلام،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کوٹلی ستیاں قیصرہ اصغر،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں دائود اختر کیانی اور بیرسٹر راجہ احمد صغیر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں مختلف مدارس کی طالبات نے ٹیبلو کی عمدہ پرفارمنس کی اور أرٹ کمپٹییشن میں حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر ہاجرہ شاہین نے ننھی بچی کو سکول بیگ اور بکس فراہم کر کیا۔محکمہ تعلیم کی افسران اور بیرسٹر احمد صغیر نے کہا کہ سرکاری مدارس ہمیشہ کی طرح آج بھی نظریہ اسلام و پاکستاں سے طلبہ کو روشناس کروا رہے ہیں جدید معیاری علوم کو عام کر رہے ہیں ہمارے اداروں میں نجی شعبہ کی نسبت ذیادہ تعلیمیافتہ اور تجربہ کار اسٹاف موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ذیادہ متاثر ہو رہے ہیں ہمیں اس کے سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیئے شجرکاری کو اولیت دینا ہو گی ہر شخص اپنے حصہ کا پودہ لگا کر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا سکتا ہے تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں سکول کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا گیا رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے فرزند بیرسٹر احمد صغیر نے مین روڈ سے سکول تک روڈ پختہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔




