لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، 15 فروری 2025) –حکومتِ برطانیہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے دن بدن سختیاں بڑھاتی جا رہی ہے۔حکومتِ برطانیہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف برطانیہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ماہ سینکڑوں تارکینِ وطن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں بڑھتی قانونی امیگریشن، حکومت کا غیرملکی طلبہ پر خاندانوں کو برطانیہ لانے پر پابندی کا منصوبہ
انفورسمنٹ ٹیمز نے تقریباً 850 کے قریب مقامات پر چھاپے مارے جن میں نیل بارز، کار واشز، ریسٹورینٹس، چیشائر میں موجود ویپ شاپس اور جنوبی لندن میں موجود گروسری گودام بھی شامل ہیں، اس دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم 600 سے زائد تارکینِ وطن کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ ہیں۔
ہوم آفس کے مطابق گرفتاریوں کی فوٹیج جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کو حقیقت سے آگاہ کرنا ہے۔اس حوالے سے ارکانِ پارلیمنٹ حکومت کے امیگریشن بل پر بحث بھی کریں گے جسے شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے ایک کمزور بل قرار دیا ہے۔
London (Pothwar.com, February 15, 2025) – The UK government is ramping up its crackdown on illegal migrants, with enforcement teams conducting raids across the country. Officials confirmed that last month, hundreds of undocumented workers were arrested as part of this initiative.
Authorities carried out nearly 850 raids at various locations, including nail bars, car washes, restaurants, vape shops in Cheshire, and grocery warehouses in South London. Over 600 illegal migrants were detained, marking a 73% increase compared to the previous month.
Meanwhile, the government is also considering a ban on foreign students bringing their families to the UK, citing rising legal immigration.
The Home Office has decided to release footage of the recent arrests to deter illegal migrants and highlight the risks of unlawful residency. Additionally, MPs are set to debate the Immigration Bill, which Shadow Home Secretary Chris Philp has criticized as weak and ineffective.