15 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Crackdown on Illegal Encroachments in Kahuta Should Be Free from Political Pressure, Say Local Leaders

کہوٹہ: غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاسی دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے، مقامی رہنماؤں کا مطالبہ

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025)
کہوٹہ میں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے اور جن جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے شہر میں پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے سب سے پہلے اندرونے شہر سے اس کا آغاز کریں اور بلا تفریق کاروائی کریں اس بات کا اظہارکہوٹہ سیاسی وسماجی شخصیات راجہ احمر زر جنجوعہ، راجہ طاہر اقبال جنجوعہ، راجہ مدثر رزاق جنجوعہ اور راجہ مبشر توفیق نے اپنے ایک بیان میں میڈیاکے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے امید ہے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ جلد از جلد دوبارہ آپریشن سٹارٹ کریں گی اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدائیت کے مطابق شہر کو قبضہ مافیا سے آزاد کروائیں گی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – February 15, 2025)–Political and social figures in Kahuta have emphasized the need for an impartial crackdown on illegal encroachments in the city, stating that the operation should be conducted without any political pressure. They stressed that while no injustice should be done to anyone, those who have illegally occupied government land must be held accountable.

Speaking to the media, prominent local figures including Raja Ahmer Zar Janjua, Raja Tahir Iqbal Janjua, Raja Mudassir Razaq Janjua, and Raja Mubashir Tufail urged authorities to begin the operation from the inner city and ensure action without discrimination.

They expressed hope that Assistant Commissioner Kahuta would soon resume the anti-encroachment operation and work in line with the directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to free the city from land grabbers. The leaders also highlighted how encroachments have made it difficult for pedestrians to move freely in the city, stressing the urgent need for action.

یونین کونسل لہڑی میں کرنل سعید جنجوعہ سابق صدر  تحصیل کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے کارکنوں سے ملاقات کی

Colonel Saeed Janjua, Former PTI Kahuta Tehsil President, Meets PTI Workers in Union Council Lehri

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025)
یونین کونسل لہڑی میں کرنل سعید جنجوعہ سابق صدر PTI تحصیل کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے PTI کارکنوں سے ملاقات کی، کرنل(ر)سعید جنجوعہ نے اس وقت پارٹی کے مشکلات کے مد نظر تمام کارکنان سے گزارش کی کہ تمام اختلافات بھلا کر پارٹی اور عمران خان کیلئے کام کریں ہمارا کسی سے اختلافات نہ تھا نہ ہے جو بھی پارٹی کیلئے مخلصانہ کام کرے گا ہم اس ساتھ ہیں لیکن وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے ساتھ نہ ہیں تنظیم میں جو بھی کارکنان ہیں وہ بھی PTI ہی کے ہیں اور جو تنظیم میں نہیں ہیں وہ بھی PTI کے کارکن ہیں اس وجہ سے سب کی عزت و احترام کرتے ہوئے اور باہمی ہم آہنگی سے آگے بڑھنا چاہئے حاضرین مجلس نے کرنل(ر)سعید جنجوعہ سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ان کے خیالات اور جذبات کو سراہا اور اس کاوش میں کرنل ر سعید اور ان کی ٹیم کے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا،یونین کونسل لہڑی کی تمام وارڈز کے کارکنوں نے اس میٹنگ میں بھرپور حصہ لیا اور کرنل (ر)سعید جنجوعہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کی۔

کہوٹہ کے نوجوان تاجر (فالکن انٹرنیٹ کے آنر) منصور بھائی عمرئے کی ادائیگی کے وطن واپس آ گے

Kahuta’s Young Entrepreneur, Mansoor Bhai (Owner of Falcon Internet), Returns Home After Performing Umrah

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025)
کہوٹہ کے نوجوان تاجر (فالکن انٹرنیٹ کے آنر) منصور بھائی عمرئے کی ادائیگی کے وطن واپس آ گے، دوستوں،عزیز ں کی طرف سے مبارکباد، گذشتہ روز ان قریبی دوست،پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،پوٹھوہا یونین آف جنرل جرنلسٹس تحصیل کہوٹہ کے سینئر نائب صدر اور دربا ر عالیہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم کبیر احمدجنجوعہ نے ان کے کاروباری سنٹر (فالکن انٹرنیٹ)پر جا کر اپنے دوست منصور بھائی سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی،منصور بھائی کے ہمراہ ان کے دیگر فیملی ممبران اور دیگر گروپ ممبران سمیر،عیان،شیان،عدنان،وقاص، مسعوداور حمید راجہ بھی موجود تھے کبیر جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی اللہ پاک آپ سب کی کی تمام عبادات اپنی پاک بارگاہ میں قبول و منظور فرماہیں آمین۔

شیخ خلیل الرحمن، شیخ عبیدالرحمن، شیخ حبیب اور شیخ گلفرازعرف گلو کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی

The mother of Sheikh Khalil-ur-Rehman, Sheikh Obaid-ur-Rehman, Sheikh Habib and Sheikh Gulfraz alias Gallu passed away

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025)
معروف کاروباری شخصیت و بیورو چیف دن TV شیخ خلیل الرحمن، شیخ عبیدالرحمن، شیخ حبیب اور شیخ گلفرازعرف گلو کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی مرحومہ کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا نمازئے جنازہ صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں مولانا ظہور اعوان نقیبی،صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، صحافی محمد پرویز آف مواڑہ،سابق ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق کھٹڑ،سید زرین حسین، مسعود بھٹی ٹھنڈا پانی،نمبرار راجہ فیصل لیاقت،راجہ خورشید عالم، راجہ نعمان نصیر جنجوعہ،راجہ حبیب اکبر،شیخ خالد محمود،دربا ر عالیہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم کبیر احمدقادری سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button