کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14،فروری، 2025ء)—کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ کے برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم سرگرم سماجی رہنما حاجی چوہدری محمد یونس پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے۔انہوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیئے 68 نئے پختہ گھر تعمیر کر کے چابیاں ان کے حوالے کیں ایک جامعہ مسجد دو چھوٹی مساجد بھی تعیر کر کے متاثرین کے سپرد کیں۔31 مقامات پر صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیئے
بور کراۓ، 12 اجتماعی شادیاں کرائی گئیں اور چند ایام قبل گاؤں منیاندہ میں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 72 خواتین و حضرات کے سفید موتیئیے کیمفت آپریشن ہوئے۔جس میں 800 کے قریب فری عینکیں،ادویات۔شوگر،ہپیٹائٹس بی سی کے مفت ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ آنے والوں کو تین ایام کھانا بھی مہیا کیا اور لوئر دیر خیبر پختون خواہ کی بستی کَس بالا میں مسجد کی بنیاد بھی رکھی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 14, 2025) – Haji Chaudhry Muhammad Younis, a prominent social worker from Maniandah village, Kallar Syedan, and a resident of Coventry, UK, has returned to Britain after spending his holidays in Pakistan.
During his stay, he played a significant role in humanitarian efforts, particularly in Dera Ghazi Khan, where he built 68 permanent houses for flood-affected families and handed over the keys to them. Additionally, he constructed one grand mosque and two smaller mosques for the local community.
In 31 locations, he facilitated access to clean drinking water through borewell projects. His charitable work also extended to organizing 12 collective weddings for underprivileged couples.
Recently, in his hometown of Maniandah, he arranged an annual free eye camp, where 72 patients underwent cataract surgeries at no cost. The camp also provided around 800 free eyeglasses, medicines, and screenings for diabetes and hepatitis B & C. Attendees were also served meals for three days.
Furthermore, he laid the foundation for a mosque in the village of Kas Bala, Lower Dir, Khyber Pakhtunkhwa, continuing his mission of serving humanity.
Mangal: Cash and Jewelry Stolen in House Burglary, Electricity Theft Case Registered
کلرسیداں: گھریلو ڈکیتی میں لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری، بجلی چوری پر مقدمہ درج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14،فروری، 2025ء)— اشفاق مختار سکنہ منگال نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھائی ایاز مختار بیرون ملک مقیم ہے۔گزشتہ روز میری بھابھی عائشہ ایاز گھر کے مکانوں کو تالے لگا کر ہمارے گھر آئی اور دوسرے دن صبح 7 بجے کے قریب اپنے گھر واپس گئی تو دیکھا کہ کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ سیف کی الماری سے نقد رقم چار لاکھ اور بھابھی عائشہ کے طلائی زیورات جن میں ایک عدد ہار سیٹ،ایک عدد چین، ایک عدد طلائی انگوٹھی زنانہ، ایک نوری ٹاپس اور تیں عدد گھڑیاں امپورٹڈ غائب تھیں۔ دریں اثناء اہیسکوسب ڈویثرن کلرسیداں نے چھاپہ مار کر عمران کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ڈی او کے مطابق صارف اپنے میٹر کے مین ٹرمینل سے تار لگا کر ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے پایا گیا۔
Dadyal: Two-Person Pickpocket Gang Arrested on Kallar Syedan Road After Theft at Namaz e Janaza
ڈڈیال: نماز جنازہ میں جیبیں کاٹنے والا دو رکنی گروہ کلرسیداں روڈ پر گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14،فروری، 2025ء)—ڈڈیال آزادکشمیر میں ایک نمازجنازہ میں مصروف لوگوں کی جیبوں کا صفایا کرکے فرار ہونے والا دو رکنی گروہ ڈڈیال کلرسیداں روڈ پر دھانگلی پل پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا
ڈڈیال پولیس نے دھانگلی چیک پوسٹ پر کاروائی کر کے جیب تراشوں شہزاد ولد شوکت علی سکنہ بکرا منڈی راولپنڈی اور محمد بشیر ولد محمد شریف ساکن غازی آباد راولپنڈی کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راشد حبیب کے مطابق ملزمان سے ابتدائی طور پر موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایم سی بی کلرسیداں کے کیشیئر انیس بھٹی آپریشنل منیجر کے عہدے پر ترقی پا گئے
MCB Kallar Syedan Cashier Anees Bhatti Promoted to Operational Manager
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14،فروری، 2025ء)—ایم سی بی بنک کلرسیداں کے کیشیئر انیس بھٹی آپریشنل منیجر کے عہدے پر ترقی پا کر قاضیاں برانچ میں بطور منیجر تعنیات کر دیئے گئے موہڑہ دھیال کے لوگوں نے انہیں ترقی پانے پر دلی مبارکباد دی یے