DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Development Projects in Thoa Khalsa
تھوہا خالصہ میں دن رات ترقیاتی کام جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2025)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکی نگرانی میں تھوہا خالصہ میں دن رات ترقیاتی کام جاری،عوام علاقہ کا ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکا تہ دل سے شکریہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے عوام سے جو بھی وعدئے کیے ہیں انشاء اللہ وہ پورے ہونگے تھوہا خالصہ میں تمام بڑھی گلیاں اورسڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اب چھوٹی گلیاں تعمیر کی جاہیں گی اس کے علاقہ گیس کی پاہپ لاہینوں کا کام مکمل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے تھوہاخالصہ کے تمام گاؤں میں کھلیوٹ ڈیری بھٹیاں،موہڑہ، سرہاٹی،کلوٹ، موہڑہ راجوال، ڈھمبل،ڈھیری مرزاسمیت دیگر تما م علاقوں میں سوئی گیس کے پائپ ڈال دیے گے ہیں اللہ پاک کا شکر ہے کہ الیکشن مہم میں عوام سے جو بھی وعدئے کیے ہیں وہ پورے ہو چکے ہیں۔




