کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13,فروری 2025)— سابق وزیراعظم پاکستان و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 میں چوری ہوئی تھی اور 2024 کے الیکشن میں ڈکیتی ہوئی ہے۔ وہ کہوٹہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے 2 تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچے ہیں۔ وہ کہوٹہ میں نمبر دار راجہ فیصل لیاقت کی جانب سے اپنے عزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نمبردار راجہ فیصل لیاقت نے اپنے درجنوں عزیز و اقارب اورخاندان کے ہمراہ عوام پاکستا ن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعظم پاکستان نے ملک کی تینوں بڑی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملک کی تینوں بڑی جماعتوں سے کسی قسم کی بہتری کی امید نہیں ہے۔ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے اب اس طرح کام نہیں چلے گا۔ سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ جب تک سیاسی ملک اس طرح بالکل نہیں چل سکتا۔ملک میں انتشار ہو تو معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام میں مقبول ہوا۔ لیکن جب ان کی جماعت نے اقتدار کو عزت دو کا نعرہ لگایا تو عوام نے انہیں مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سیاسی لیڈرآئین سے انحراف کرناشروع کر دیں گے جب ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی توملک نہیں چلتے وہاں کے لوگ تکالیف میں مبتلا رہتے ہیں۔موجودہ حکومت سے نالاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ووٹ کو عزت دو کی سیاست تھی۔میاں نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیر اعظم رہے۔پاکستا ن کی عوام نے ووٹ کی عزت دو کے نعرے کو قبول کیا۔ان کو سیاست کی عروج پر پہنچایا لیکن جب ایک سال کے بعد جب انہوں نے اقتدار کو عزت دو کی بات کی مسلم لیگ (ن) نے اپنے اصولوں پر سودا کر کے اقتدار حاصل کر لیا۔ یہ بد نصیبی ہے کہ جو ایک جماعت دوسروں سے بہتر تھی جس کی سوچ بہتر ہوتی تھی۔ وہ بھی آکر اقتدار کی لالچ میں آگئی۔ آج کسی سیاسی جماعت کے پا س کوئی حل نہیں ہے۔ کیوں کہ سب نے اصولوں پر سودا کر لیا ہے۔ اس لیئے ہم نے مشاور ت کی اپنے لوگوں سے اور ہم نے ایک نئی جماعت بنائی عوام پاکستا ن نام سے چھ ماہ سے کام کر رہے ہیں۔ جماعت کے اندر صلاحیت پیداکی بہتر لوگوں کو لیکر آرہے ہیں اور لوگ جوک در جوک شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے حافظ عثمان عباسی عوام پاکستا ن کے مرکزی رہنما اور شوکت جنجوعہ نے خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ عمران ضمیر نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں سابق چیئرمین راجہ تجرب، سابق ناظم کہوٹہ سٹی راجہ اشتیاق مرحو م کے فرزند راجہ مدثر اشتیاق، راجہ قمر یعقوب، راجہ رضوان گل کیانی، راجہ واحد سمندر، ماسٹر راجہ ندیم انور،راجہ نعیم اکبر، راجہ تنویر بنارس، راجہ وہاب گل، راجہ اویس سکندر م ملک عامر مجید، شیخ خا لد، شیخ خلیل، شیخ مظہر نے شرکت کی۔ آخر م میں میزبان راجہ فیصل نے اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کے ہمراہ عوام پاکستا ن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اورگھر آئے اپنے معزز مہمانوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – February 13, 2025) – Former Prime Minister of Pakistan and head of the Awam Pakistan Party, Shahid Khaqan Abbasi, strongly criticized the 2024 elections, stating that while the 2018 elections were “stolen,” the 2024 elections were an outright “heist.” He made these remarks while addressing a luncheon held in his honor in Kahuta.
During his speech, Abbasi lamented that two-thirds of the members in the current assembly secured their positions through financial influence. He argued that Pakistan’s political system must be based on principles and the Constitution; otherwise, the country will not progress. He further criticized widespread corruption, asserting that the level of corruption today is unprecedented in Pakistan’s history.
The event, hosted by Namberdar Raja Faisal Liaqat, witnessed a significant political shift as Faisal Liaqat, along with his family and relatives, announced their decision to join the Awam Pakistan Party.
Abbasi also took aim at Pakistan’s three major political parties, stating that he had no hope for meaningful change from any of them. He specifically criticized the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), stating that while Nawaz Sharif’s slogan “Respect the Vote” resonated with the public, the party later shifted its stance to “Respect the Power,” leading to its rejection by the people. He accused PML-N of compromising its principles for political gains, which, according to him, was a betrayal of public trust.
He further emphasized that when political leaders deviate from the Constitution and fail to uphold the rule of law, it results in national instability and economic turmoil. He reiterated that Pakistan’s current political landscape lacks solutions, as all major parties have compromised on their principles.
Abbasi revealed that, after consultations, his team established the Awam Pakistan Party six months ago to bring competent individuals into politics. He stated that people are joining the party in large numbers, and they aim to foster a political culture based on integrity and merit.
The event was also addressed by Awam Pakistan’s central leader Hafiz Usman Abbasi and Shaukat Janjua, while stage duties were performed by Raja Imran Zameer. Prominent attendees included former Chairman Raja Tajrab, Raja Mudassir Ishtiaq (son of late Kahuta City Nazim Raja Ishtiaq), Raja Qamar Yaqoob, Raja Rizwan Gul Kayani, Raja Wahid Samandar, Master Raja Nadeem Anwar, Raja Naeem Akbar, Raja Tanveer Banaras, Raja Wahab Gul, Raja Owais Sikandar, Malik Amir Majeed, Sheikh Khalid, Sheikh Khalil, and Sheikh Mazhar.
At the end of the event, host Raja Faisal Liaqat expressed his gratitude to all the guests, friends, and family members who attended and formally joined the Awam Pakistan Party.
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کا دورہ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
President of PML-N Youth Wing Tehsil Kahuta Rafaqat Janjua visited Kahuta city and reviewed the cleanliness arrangements
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13فروری2025) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کا دورہ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،صاف ستھرا پروگرام کے تحت جاری صفائی کے بہترین انتظام کو سراہا،کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشیہ ظفر، چیف آفیسر مخدوم احمد بلال کی خصوصی ہدائیت پر انچار ج آر ڈبلیو ایم سی ماجد ستی،وقار اور نازک ستھرشہر میں بہترین صفائی کا کام کرا رہے ہیں اور سنیٹری انسپکٹر طالب حسین بھٹی کی نگرانی میں تمام ورکر اچھا کام کر رہے ہیں،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ ا پنجاب پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے۔جس کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے پنجاب بھر کو صاف ستھرا بنانا مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا مشن ہیشہری صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں تعاون کریں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
سی ٹی اوراولپنڈی کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن کہوٹہ کا روزانہ کی بنیاد پر اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ جے خلاف کاروائی
On the instructions of CTO Rawalpindi, Traffic Warden Kahuta takes action against overloading and overspeeding on a daily basis
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13فروری2025) سی ٹی اوراولپنڈی کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن کہوٹہ کا روزانہ کی بنیاد پر اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ جے خلاف کاروائی متعدد گاڑیوں کو جرمانے اور وارننگ ٹریفک پولیس کہوٹہ کا انچارج کہوٹہ خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی آزاد پتن روڈ کہوٹہ پر اوور اسپیڈنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی خرم فیاض ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی! آزاد پتن روڈ کہوٹہ پر تیز رفتاری اور مسافروں کی اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام اور عوامی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ رفتار کی حد کا خیال رکھیں، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور قوانین کی پاسداری کریں عوام علاقہ قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک وارڈن کہوٹہ کے ساتھ تعاون کریں۔