11 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Mandatory Helmet Rule Enforced

کلر سیداں: ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔11،فروری، 2025ء)— صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی دوسرے موٹر سائیکل سوار چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، اس کیلئے ایلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک سرکل کلر سیداں ڈی ایس پی سجاد حسین قریشی نے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل سواروں کو اہلمیٹ کی افادیت کے بارے میں آگائی دی اور واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سول کمیونٹی کے افراد اور سیاسی عمائدین نے بھی اس واک میں کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ سجاد حسین قریشی نے کہا کہ ایلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آگائی مہم کے فوری بعد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے چالان ہونگے۔موٹر سائیکل کے سیکنڈ سیٹر مرد ہو یا خاتون ایلمٹ نہ پہننے والوں کو کیمرے کی مدد سے مانیٹر کر کے دو ہزار روپے چالان کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور کیساتھ گاڑی کے سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے شخص کا سیٹ بیلٹ باندھنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اگاہی مہم میں ٹریفک وارڈنز ہارون نثار،عادل منیر اور دیگر نے بھی حصہ لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 11, 2025): Like other cities in Punjab, wearing a helmet has been made mandatory for all motorcycle riders in Kallar Syedan, regardless of gender.

To raise awareness about helmet safety, DSP Traffic Circle Kallar Syedan, Sajjad Hussain Qureshi, along with teachers and students from private educational institutions, conducted a walk and educated motorcyclists on the importance of helmets. A large number of civil society members and political figures also participated in the awareness campaign.

Speaking at the event, DSP Sajjad Hussain Qureshi stated that riding a motorcycle without a helmet is equivalent to inviting death. He warned that after the awareness campaign, strict action would be taken against violators. Any motorcyclist, whether male or female, caught without a helmet will be fined PKR 2,000, monitored through CCTV cameras.

Additionally, he announced that wearing a seatbelt has been made mandatory for passengers sitting in the front seat of vehicles. Traffic wardens Haroon Nisar, Adil Munir, and others actively participated in the awareness drive.

چوآخالصہ میں سوئی گیس پراجیکٹ کے آخری مرحلے میں سموٹ میں بھی کام شروع

Final Phase of Sui Gas Project Begins in Choha Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔11،فروری، 2025ء)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں سوئی گیس پراجیکٹ کے آخری مرحلے میں سموٹ میں بھی کام شروع،باضابطہ افتتاح چوہدری شاہد اکبر گجر نے کیا اس موقع پر چوہدری محمد جمیل،چوہدری فہد اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ سوئی گیس منصوبہ کے آخری مرحلے میں سموٹ میں بھی لائنوں کی تنصیب شروع کر دی گئی اس سے قبل مواضعات سدہ کمال،دھمالی،چک مرزا،ستھوانی،چک ستھوانی،کنوہا میں لائینوں کی تنصیب مکمل کی گئی مواضعات سہوٹ بگیال،سہوٹ بدھال،چوآخالصہ اور ٹکال میں کام تیزی سے جاری ہے ہراجیکٹ کے آخری مرحلے میں سموٹ میں بھی کام شروع کردیا بہت جلد اس پراجیکٹ کو مکمل کرکے آپریشنل کردیا جائے گا یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس پراجیکٹ کو شروع کیا تھا اور تقریبا ایک ارب روپے کی کثیر گرانٹ کا اجرا کیا تھا۔

بااثر مسلم لیگی رہنماؤں کی سرپرستی میں کتوں کے کڑانے کے پروگراموں میں تیزی سے اضافہ

Dog-fight programs are increasing rapidly under the patronage of influential Muslim League leaders

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔11،فروری، 2025ء)—کلرسیداں و گردونواح میں بااثر مسلم لیگی رہنماؤں کی سرپرستی میں کتوں کے کڑانے کے پروگراموں میں تیزی سے اضافہ ہوا کتوں کے دنگل پوری ازادی سے ہو رہے ہیں اور قانون لمبی چادر تان کر محو تماشائی ہے جس کی وجہ سے اس دھندے میں روز بروز ہوتا چلا رھا یے جس میں لاکھوں کا بھتہ بھی شامل ہے ایک اسلامی ملک میں حکومتی جماعت کی سرپرستی اور آشیرباد سے کتوں کے دنگل کا مسلسل انعقاد انتہائی شرمناک عمل ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کلرسیداں کے عارضی پرنسپل شاہد لیاقت راجہ کو مستقل پرنسپل کا درجہ دے دیا گیا

Shahid Liaquat Raja, the interim principal of Government Degree College, Kallar Syedan, has been given the status of permanent principal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔11،فروری، 2025ء)—گورنمنٹ ڈگری کالج کلرسیداں کے عارضی پرنسپل شاہد لیاقت راجہ کو مستقل پرنسپل کا درجہ دے دیا گیا۔ان کا تعلق کلرسیداں شہر کی نواحی بستی درکالی شیر شاہی سے ہے یہ گزشتہ پانچ برسوں سے بطور عارضی پرنسپل اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دے رہے تھے۔

موہڑہ بجنیال کے صوبیدار محمد الطاف انتقال کر گئے

Subedar M Altaf passed away in Morra Bajnial

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔11،فروری، 2025ء)—موہڑہ بجنیال کے صوبیدار محمد الطاف انتقال کر گئے نمازجنازہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،کلر بار کے سابق جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی،پیر سید فیصل حسین شاہ گیلانی،راجہ محبوب چوہان، راجہ محمد فیاض،چوہدری توقیر اسلم،حاجی اخلاق حسین،راجہ اظہر چوہان، طارق بھٹی ماہندر،راجہ احسان کماندریال،حاجی ریاست حسین،حاجی ساجد،ملک طارق، اکرام الحق قریشی،محمد طارق،مرزا تنویر الحق و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button