10 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Public donations for Smot Bewal road which is constructed by members of public

کلر سیداں: عوامی تعاون سے تعمیر ہونے والی سموٹ بیول روڈ کے لیے عطیات جاری

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10،فروری، 2025ء)—لندن کے مضافاتی قصبہ سلاؤ کے سابق میئر چوہدری محمد شفیق آف ڈہوک فیض بخش موضع سموٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت کے زیرتعمیر سموٹ بیول روڈ کے لیئے اپنی اور اپنی فیملی کے دیگر ممبران کی جانب سے تعمیراتی کمیٹی کو 9 لاکھ 92 ہزار رویے کا نقد عطیہ دیا ہے تعمیراتی کمیٹی نے تحصیل کلرسیداں کی حدود میں ایک طرف کی دس فٹ سڑک کی تعمیرمکمل کرلی ہے اور اب اسے مزید دس فٹ چوڑا کرنے کا کام جاری ہے جس کے لیئے پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں مقیم لوگوں نے کروڑوں روپے کے عطیات دیئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 10, 2025) – Former Mayor of Slough, Chaudhry Muhammad Shafiq of Dhok Faiz Bakhsh, Smot, has generously donated PKR 992,000 to the construction committee for the ongoing Smot-Bewal Road project. The donation was made as part of his efforts, along with contributions from his family members.

The construction committee has successfully completed the first ten-foot-wide section of the road within the jurisdiction of Tehsil Kallar Syedan. The next phase of the project aims to widen the road by another ten feet. The initiative has received substantial financial support not only from Pakistan but also from Pakistanis residing in the United Kingdom, with donations amounting to millions of rupees. This development is expected to significantly improve transportation facilities in the region.

اگیگا پاکستان کے زیراہتمام آج بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

AGGA Pakistan to Hold Protest in Front of Parliament House Islamabad Today

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10،فروری، 2025ء)—اگیگا پاکستان کے زیراہتمام آج بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام اساتذہ دن گیارہ بجے ڈی چوک پہنچیں گے جہاں وہ ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کریں گیجس کی قیادت اگیگا پاکستان کے مرکزی صدر راجہ طاہر محمود کریں گے طاہر حمید بھٹی،انور علی بٹ، قاضی عمران،ظہیر احمد راجہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے ہماری مراعات کم کر کے اپنی مراعات اور تنخواہوں میں نوسو فیصد اضافہ کر لیا ہے یہ قوم کے خادم نہیں مخدوم ہیں جو قومی خزانے پر سب سے بڑا بوجھ ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری،پنشن میں کمی،لیوانکیشمنٹ پر کٹوتی،اور تنخواہوں میں تفریق کو مسترد کرتے ہیں حکومت نظریاتی تعلیم کو طاقت کے بل بوتے پر ختم کرنے کے درپے ہیڈاکووں چور اچکوں نے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے جنہوں نے ملک کو لٹیروں کی جاگیر بنا رکھا ہے انہوں نے اساتذہ سمیت تمام طبقات کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی یے۔

پولیو کوریج 99.5 فیصد رہی

Polio coverage remains at 99.5 percent

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10،فروری، 2025ء)— تحصیل کلرسیداں میں سات روزہ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے 30747 بچوں کا ٹارگٹ تھا جن میں سے 348 بچے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پولیو ویکسین کی خوراک نہیں دی جا سکی جس کی وجہ سے پولیو کوریج 99.5 فیصد رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button