DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Gunfight in Notla, Islam Purra Jabbar: One Killed, Four Injured Over Minor Dispute
گوجرخان: اسلام پورہ جبر کے نواحی علاقے نوٹلہ میں مسلح جھگڑے کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام، 10 فروری 2025):
گوجرخان کے نواحی علاقے نوٹلہ اسلام پورہ جبر میں معمولی تلخ کلامی کے دوران مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، معمولی تکرار کے بعد بات بڑھتے ہوئے فائرنگ تک جا پہنچی۔ جس کے نتیجے میں محمد تنویر ولد محمد نذیر سکنہ نوٹلہ راجگان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ان کے والد محمد نذیر، بھائی اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی قاضیاں کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی رنجش یا معمولی تنازعہ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔




