09 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Muslim League-N Labor Wing Established in Union Council Bhalakhar

یونین کونسل بھلاکھر میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کا قیام

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—یونین کونسل بھلاکھر میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کا قیام،تحصیل کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد گجر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد نے تنظیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے جس میں درج ذیل عہدہدار چنے گئے صدر راجہ ارشد بانکا،سینئر نائب صدرمرزا عاصم بیگ،جنرل سیکرٹری جلیل حسین،جوائنٹ سیکرٹری امیر کاظم،چوہدری شاہد گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسی بھلاکھر میں اس روز تنظیم قائم کی گئی جس روز وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومتوں کا پہلا کامیاب سال مکمل ہوا مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے عملی اقدامات سے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کیئے جس سے امید کی کرن پھوٹی ہے قوم اطمینان رکھے مسلم لیگ ن ان کے دکھوں اور محرومیوں کا مداوا کر کے ہی دم لے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 9, 2025) – The Pakistan Muslim League-N (PML-N) Labor Wing has been officially established in Union Council Bhalakhar. Tehsil Coordinator Chaudhry Shahid Gujjar and Deputy Coordinator Sheikh Nadeem Ahmed announced the names of the newly appointed office bearers and distributed notifications.

The following individuals were appointed to key positions:

  • President: Raja Arshad Banka

  • Senior Vice President: Mirza Asim Baig

  • General Secretary: Jaleel Hussain

  • Joint Secretary: Ameer Kazim

Speaking at the event, Chaudhry Shahid Gujjar highlighted that the formation of this organization coincided with the completion of one successful year of the PML-N governments in the federation and Punjab. He praised the leadership of Nawaz Sharif, Prime Minister Shehbaz Sharif, and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, stating that their practical initiatives have addressed long-standing public issues, bringing hope to the people. He assured the nation that the PML-N remains committed to alleviating their hardships and fulfilling their expectations.

کھلا پٹرول فروخت کرنے پر ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against agency owner for selling open petrol

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)— پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کاررائی کرتے ہوئے گنجان آباد علاقے میں کھلا پٹرول فروخت کرنے پر ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق چوآ خالصہ بازار میں ایک دکان میں کھلا پٹرول فروخت ہو رھا تھا جسے قابو کر کے ایک عدد کین جس میں 14 لیٹر پٹرول موجود تھا اور ایک عدد پیمانہ قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایجنسی کا مالک کھلے عام پٹرول فروخت کر نے کا کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا

بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against consumer for stealing electricity

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)— بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے ایس ڈی او جمال لطیف کی ہدایت پر ڈیٹکشن ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران جوچھہ ممدوٹ میں مسجد کا میٹر جو کہ بنام مسجد ہے اور محمد شفیق ولد شفاعت حسین کے زیر استعمال ہے نے میٹر کی مین پی وی سی سے ڈائریکٹر تار لگائی ہوئی تھی اور بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔

ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان کا مہیرا بھٹیاں میں راجہ گلستان خان کی رھائشگاہ پر منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب

Dr. Allama Sajid-ur-Rehman addresses a large gathering held at the residence of Raja Gulistan Khan in Maira Bhattian

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن دربار عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ امت صحابہ کرام اور اہلیبیت اطہار میں اختلاف پھیلانے والوں سے ہوشیار رہے باہمی احترام رواداری کو برقرار رکھتے ہوئے قرآن مجید اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا رشتہ مضبوظ بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چوآخالصہ کے قریب مہیرا بھٹیاں میں راجہ گلستان خان کی رھائشگاہ پر منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی سے تعلق ہر صورت مستحکم رھنا چاہیئے اللہ اور نبی سے ٹوٹ کر محبت کریں قرآنی تعلیمات پر مضبوطی سے قائم رہیں اس میں زرا برابر فرق یا کمزوری سے ایمان خطرے میں چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ آج کے پرفتن دور میں ہر کوئی جسے جو دل میں اتا ہے کہہ جاتا ہے جس سے امت واحدہ کے منقسم ہونے کے خطرات منڈلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رض نبی کی صحبت میں بیٹھتے تھے ان میں بعض اوقات نبی کی موجودگی میں اختلاف پیدا ہو جاتا تھا اس سب کے باوجود اللہ نے کہا کہ میں ان سے راضی ہوا یہ مجھ سے راضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کی زندگی ہم سب کے لیئے نمونہ کامل ہے نبی کے افکار اور معمولات کے بارے میں امت کو خبریں صحابہ کرام نے ہی تو دی ہیں لہذہ امت پر لازم ہے کہ وہ سب صحابہ کی تعظیم کرے ان کا احترام نہ کرنا ایمان میں خلل کی نشاندہی کرتا ہے، صحابہ نے ہی تو ہمیں حضور کے اسوہ حسنہ کی تعلیمات سے آگاہی دی،نبی کی زندگی کے ایک ایک لمحے کو ہم تک صحابہ نے ہی پہنچایا انہوں نے کہا کہ جو نبی کی بارگاہ میں رہے اور جو نبی کی چادر کے نیچے بیٹھے امت سب کی تعظیم کرے نبی نے جن کو اپنے کندھوں پر بٹھایا جن کی خاطر اپنی نماز کے سجدے لمبے کیئے جنہوں اپنا سب کچھ قربان کرکے نبی کا دین اسلام بچایا ان سے محبت عین ایمان ہے،حضرت ابوطالب ہمیشہ نبی کے ساتھ رہے امت کا ہر فرد اس تعلق محبت کو قائم رکھے انہوں نے کہا کہ اج کچھ لوگ بے سروپا باتوں سے امت کو تقسیم کر رہے ہیں امت ان کی باتوں پر بااکل بھی توجہ نہ دے انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام دین اسلام کےستون ہیں ان پر بہتان تراشی دین کامل سے دوری ہے صحابہ محسن اسلام ہیں تو اہلیبیت محسن امت ہیں صوفیا نے بھی انہیں دونوں کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیا تقریب سے دربار عالیہ گھمگول شریف کے سجادہ نشین پیر شمس العارفین،علامہ محمد اقبال قریشی،سید الطاف حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کے وزیراعظم اور وزیراعلی نے تباہ حال معیثت کو نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا کیا بلکہ اسے آئی سی سی یو سے بھی باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے صوبہ بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں موٹرویز اور سڑکوں کی تعمیر جاری ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے غریب صارفین بجلی کے لیئے فری سولر دیئے کاشتکاروں کو ٹریکٹر دیئے دھی رانی کے نام پر ہزاروں بیٹیوں کی شادیوں کو ممکن بنایا سبزیوں سمیت اشیا روزمرہ کے نرخوں میں نمایاں کمی آئی وفاق کی بہتر پالیسیوں سے ملک ترقی کی شاہراہ پر چل نکلا اسٹاک مارکیٹ نے خطے کے ممالک میں اپنا لوھا منوایا جس کا سارا کریڈٹ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کو جاتا ہے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی کوششوں سے سوئی نادرن گیس اسلام اباد نے چوآخالصہ کی نواحی بستی موہڑہ لنگڑیال کا سروے مکمل کر لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے نائب صدر راشد کیانی،راجہ تیمور اسحاق،محمد الیاس،سہیل ریاست،محمد حفیظ،فری جان،راجہ مہربان،بابو راشد اور دیگر نے سوئی گیس کے لیئے سروے کرانے پر محمد ظریف راجا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے راجہ عرفان سرور اور عدیل انجم کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنماجاسم کنول راہی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—سابق سٹی نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود کے والد محترم راجہ محمد حنیف عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ ائے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباسی،مولانا عبدالحمید سیالوی نے ان سے ملاقات کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09،فروری، 2025ء)—ثاقب زمان سکنہ معصوم نگر کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ گھر کو تالا لگا کر چلا گیا اگلے روز واپس آیا تو گھر کے مین دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی ہے جس پر میں دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ چیزیں بکھری پڑی ہیں اور الماری کے اندر سے ایک چھوٹا بکس جس کے اندر رقم مبلغ ایک لاکھ 72 ہزار روپے تھی کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button