کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،09,فروری 2025)— پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی حافظ حسیب قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے نام اسد، دانش اور عبدالرحمان جن کا تعلق مری اور سنگوٹ سے ہے۔ پولیس ذرائع سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے خصوصی ٹاسک سب انسپکٹر عرفان اللہ کی سربراہی میں ASI عاصم بھٹی، HC سہیل کیانی، حق نواز، چوہدری قاسم، کانسٹیبل طیب جہانگیر، اکرام بھٹی و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – February 09, 2025) – In a major breakthrough, Kahuta Police have arrested three suspects involved in the murder of Hafiz Haseeb. The arrested individuals have been identified as Asad, Danish, and Abdul Rehman, who belong to Murree and Sangot.
According to police sources, following the directives of CPO, SHO Kahuta Syed Zaka-ul-Hassan assigned a special task to Sub-Inspector Irfan Ullah. A dedicated team, including ASI Asim Bhatti, HC Sohail Kayani, Haq Nawaz, Chaudhry Qasim, Constable Tayyab Jahangir, Ikram Bhatti, and others, was formed. The suspects were traced and arrested using advanced technology.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدائیت پر سو ل ڈیفنس کہوٹہ کی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
On the special instructions of Assistant Commissioner Kahuta, Civil Defense Kahuta’s crackdown against illegal petrol agencies
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09فروری2025) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدائیت پر سو ل ڈیفنس کہوٹہ کی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10پٹرول ایجنسیاں سیل کر دیں،عوامی حلقوں کی طرف سے اطمنان کا اظہار، تفصیل کے مطابق ڈی سی راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدائیت پر سو ل ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عد یل امتیاز قریشی اور محمد سجاد نے تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10پٹرول ایجنسیاں سیل کر دیں انہوں نے کاروائی کر تے ہوئے جیوڑہ جنڈی،کھلول،تھوہا خالصہ،کلر روڈ،نوگراں،لونہ کے مقام پر موجود 10پٹرول ایجنسیاں سیل کر کے ان کے مالکان واجد، شہزاد،محمد اویس،خالق، علی اصغر، خرم، وسیم، رمیض اور بابر کو بروز سموار اسسنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں حاضر ہونے کو کہا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ان کو جرمانے عائد کریں گیں۔