07 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Oath-Taking Ceremony of Kallar Syedan Press Club: Officials Condemn PECA Act as a Black Law

پریس کلب کلرسیداں کی تقریب حلف برداری,عہدیداران نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے ازادی رائے پر حملہ قرار دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07،فروری، 2025ء)—نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی اسلام اباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے ازادی رائے پر حملہ قرار دیا اور کہاکہ ملک بھر کے صحافی صحافت کا گلا گھونٹنے پر سراپا احتجاج ہیں ہم نے احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کلب کلرسیداں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شفقت محمود،چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،ملک محمد زبیر،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیراعوان،سردار محمد آصف،شیخ تیمور قدوس،شیخ سلیمان شمسی، ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،چوہدری شاہد گجر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر کے جلد بازی کا مظاہرہ کیا جس سے صحافتی برادری میں بے چینی و اضطراب کی کیفیت ہے،حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے باوجود ہمارے ساتھ کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور رات کی تاریکی میں کالا قانون منظور کر لیا گیا جسں کا مقصد سچ کو عوام تک پہنچنے سے روکنا ہے ملک بھر کے صحافی اس وقت سراپا احتجاج ہیں ہم نے پرامن احتجاج کے ساتھ ساتھ اس بل کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں صحافیوں نے کوڑے کھائے جیلیں بھی کاٹیں مگر حق اور سچ کے علم کو کبھی سرنگوں نہ ہونے دیا۔نیشنل پریس کلب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نیئر علی نیکہا کہ اتحاد اور اتفاق سب سے بڑی طاقت ہے،پیکا ایکٹ کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے اور یہ تحریک اب پورے ملک میں زور پکڑ چکی ہے۔تحریکیں جزبوں سے چلتی ہیں اور ہمارے جذبوں میں دن بدن تیزی آ رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے باک صحافی سب سے بڑا جہادی ہے جو اپنی جان و مال کی پرواہ کیئے بغیر اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔کلر سیداں کے صحافی کوتائیوں کی نشاندہی کرنے پر اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نیکہا کہ موجودہ دور میں درست معلومات کو عوام تک پہنچانا ہی اصل صحافت ہے آج سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جسے جو دل میں آتا ہے کہہ جاتا ہے،مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ صحافی کا کام ائینہ دکھانا ہے پاکستان میں صحافیوں نے اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں بڑی قربانیاں دی ہیں یہ عوام کی آواز ہیں،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ صحافی غریب کہ موثر آواز ہیں عوام ان کی خدمات کے معترف ہیں حکومت ان کی تشویش پر ان سے مشاورت کرے،کلر بار کے صدر سید وقاص حیدرشاہ،شیخ قمراسلام،پرویز اقبال،دلنواز فیصل نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں چیئرمین مینجمنٹ اینڈ ڈسپلن کمیٹی نیشنل پریس کلب اسلام اباد عامر رفیق بٹ، جوائنٹ سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس گلزار خان،صدر نیشنل فوٹو جرنلسٹ کونسل پاکستان سہیل ملک،ممبر گورننگ باڈی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ غفران چشتی،صوبیہ مشرف اور پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد نے بھی شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 7th February 2025) – The office-bearers of the National Press Club Islamabad and the Rawalpindi-Islamabad Union of Journalists have strongly condemned the PECA Act, labelling it a “black law” and an attack on freedom of expression. They declared that journalists across the country are protesting against this suppression of press freedom and have also approached the courts.

The remarks were made during the oath-taking ceremony of the Kallar Syedan Press Club on Thursday. The event was attended by notable figures, including Muhammad Zubair Kayani, Raja Pervez Akhtar Qadri, Chaudhry Shafqat Mahmood, Chief Officer Riffat Pasha, and others.

President of the Rawalpindi-Islamabad Union of Journalists, Tariq Ali Warak, criticised President Asif Ali Zardari for hastily signing the PECA Amendment Bill without consulting the journalist community, despite prior assurances. He stated that this move has created unrest among journalists, who are now actively protesting and have filed a petition against the law in the Islamabad High Court.

General Secretary of the National Press Club, Nayyar Ali, emphasised that unity is the greatest strength of journalists and vowed to continue the movement against PECA. She noted that the protest has gained nationwide momentum.

Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, praised fearless journalists, calling them the true warriors who fulfil their professional duties without concern for personal risk. Other speakers, including PML-N leader Muhammad Zarif Raja and senior journalist Sheikh Waseem Akram, highlighted the importance of delivering accurate information to the public, despite increasing challenges.

The event saw participation from several prominent figures in journalism, including Aamir Rafiq Butt, Joint Secretary Gulzar Khan, and Chairman of the Potohar Union of Journalists, Dr Atiq Farhad.

راجہ فیصل زبیر پی ٹی آئی شمالی پنجاب لیبر ونگ کے نائب صدر مقرر

Raja Faisal Zubair of village Tarail appointed Vice President of PTI North Punjab Labor Wing

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07،فروری، 2025ء)—راجہ فیصل زبیر پی ٹی آئی شمالی پنجاب لیبر ونگ کے نائب صدر مقرر کر دیئے گئے ان کا تعلق کلرسیداں کی یو سی غزن آباد کے گاوں تریل سے ہے۔

حاجی چوہدری عبدالخالق انتقال کر گے,نمازجنازہ سہوٹ کلیال میں ادا کی گئی

Haji Chaudhry Abdul Khaliq passes away, funeral prayers offered in Sahot Kalyal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07،فروری، 2025ء)—سابق کونسلر چوہدری وحید امجد شہید کے والد محترم حاجی چوہدری عبدالخالق انتقال کر گے,نمازجنازہ سہوٹ کلیال میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد اشفاق مغل،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری صداقت حسین،محمد ظریف راجا،چوہدری عثمان زمرد، چکوال۔راجہ طارق محمود، مسعود بھٹی، جاوید بٹ،چوہدری محمد یونس منہاس، حافظ محمد رضوان،طارق منہاس،منظور کیانی،ڈاکٹر ربنواز راجا،ماسٹر یامین عادل،حافظ سبیل چشتی،ثاقب حمید نقشبندی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button