05 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Gas Supply Survey Completed in All Remaining Areas of Takal, UC Choa Khalsa

یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی تمام باقیماندہ بستیوں میں سوئی گیس سروے مکمل

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی تمام باقیماندہ بستیوں میں سوئی گیس سروے مکمل، ٹکال میں فیز 1 اور فیز 2 میں تمام گلیوں اور گھروں کا سروے مکمل کر لیا گیاجس کی نگرانی شاہد اکبر گجر،نمبردار وقاص گجر،چیف مہربان، ماسٹر ساجد حسین راجہ،،ماسٹر محمود الحسن،،اسرار جٹ،مرزا آصف،چوہدری شوکید نے کی اور سروے کروانے پر مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سمیت کرنل محمد انوار عباسی، محمد ظریف راجا اور ماسٹر راجہ ساجد حسین کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 5th February 2025) – The survey for the provision of Sui Gas has been successfully completed in all remaining localities of Takaal, a village in Union Council Choa Khalsa. The survey covered all streets and households in Phase 1 and Phase 2 of Takaal.

The process was supervised by Shahid Akbar Gujjar, Namberdar Waqas Gujjar, Chief Mehrban, Master Sajid Hussain Raja, Master Mahmood-ul-Hassan, Israr Jutt, Mirza Asif, and Chaudhry Shokeed.

The local leaders expressed their gratitude to PML-N assembly members Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, as well as Colonel Muhammad Anwar Abbasi, Muhammad Zarif Raja, and Master Raja Sajid Hussain, for their efforts in facilitating the survey.

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کلرسیداں میں مختلف اوقات میں چار ریلیاں نکالی جائیں گی

Four rallies will be held in different parts of Kallar Syedan at various times on the occasion of Kashmir Solidarity Day

 

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کلرسیداں میں مختلف اوقات میں چار ریلیاں نکالی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشیاق اللہ خان نیازی کی قیادت میں ریلی کلر سیداں سے نکالی جائے گی جو دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر بخاری کی قیادت میں آنے والی ریلی کا خیرمقدم کرے گی یوتھ لیگ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے دھانگلی پل تک ریلی نکالی جائے گی جہاں ڈڈیال اور کلرسیداں کے انتظامی افسران اور شہری انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔جبکہ جماعت اسلامی کلرسیداں کا قافلہ مقامی امیر جاوید اقبال کی قیادت میں صبح دس بجے قرطبہ مسجد سے راولپنڈی میں منعقدہ کشمیر واک کے لیئے روانہ ہو گا ٹی ایل پی کے زیراہتمام دن ساڑھے گیارہ بجے مرید چوک سے ریلی نکالی جائے گی جو مقامی امیر ٹھیکیدار محمد اختر کی قیادت میں راولپنڈی کے مرکزی پروگرام میں شرکت کے لیئے روانہ ہو جائے گی۔

کلر سیداں کے سات کسانوں کو کریڈٹ کارڈز جاری کئے ہیں جس کے تحت وہ چار ماہ کیلئے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں

Seven farmers in Kallar Syedan ​​have been issued credit cards under which they can get loans for four months

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)— گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے تحصیل کلر سیداں کے سات کسانوں کو کریڈٹ کارڈز جاری کئے ہیں جس کے تحت وہ چار ماہ کیلئے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹا ک کلر سیداں ڈاکٹر خرم ارشاد مرزانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ فارمرز کو دس جانوروں کیلئے دو لاکھ ستر ہزار جبکہ پانچ جانوروں کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار روپے کا قرضہ دیا گیا۔اور یہ رقم تین اقساط میں جاری کی جائے گی جبکہ پانچویں ماہ یہ قرضہ واپس کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ قرضہ بلا سود دیا جارہا ہے۔

کلر سیداں میں خاتون پر سرِ بازار تشدد، مقدمہ درج

Woman Assaulted in Broad Daylight Outside MC Office in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—کلرسیداں کی ایک خاتون (س) نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ دن کے ایک بجے کے قریب اپنے داماد کے دفتر جا رہی تھی جب ایم سی دفتر کلرسیداں کے سامنے پہنچی تو مناظر پرویز نے مجھے گریبان سے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا جس سے میرا گریبان پھٹ گیا اور میں نیم برہنہ ہو گئی ۔ ملزم نے میرے بال نوچے اور سر بازار میری عفت پر ہاتھ ڈالا،وجہ عناد یہ ہے کہ میں نے ملزم کیخلاف تھانہ میں درخواست دے رکھی ہے اور ملزم درخواست واپس لینے کےلیے مجھ پر دباؤ ڈال رہا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

کلرسیداں کا نوجوان فائبر وائر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

A young man from Kallar Syedan ​​died of electrocution while laying fiber wire

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—کلرسیداں کا نوجوان فائبر وائر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا یہ واقعہ روات کلرسیداں روڈ پر مانکیالہ پل کے نیچے اس وقت پیش ایا جب چوکپنڈوڑی کا رہائشی نوجوان غلام قمر کیبل ڈالتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب

Special ceremony on Kashmir Solidarity Day at Government High School, Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے لیے فلک شگاف نعرے بلند کِیئے گئے سربراہِ ادارہ محمد خالد عباسی نے 5 فروری کیوں منایا جاتا ہے کے حوالے سے کچھ تاریخی پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن 1990ء سےمنانے کا آغاز ہوا جس کا کریڈٹ قاضی حسین احمد کو جاتا یے یہ دن کشمیریوں کے حق خودآرادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ ماقوامِ متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل کرتے ہوے بالکل اسی طرح کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے جیسے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزادی دلوائی گئی۔کشمیر کا مسئلہ ہمارے لیے نیا نہیں بلکہ ہمارے قائد محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ انھوں نے کشمیریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کِرتے ہوئے طلباء کو اپنی قلم کی طاقت سے اس مقام پر پہنچنے کا درس دیا اور کہا کہ وہ ہر فورم پر کشمیر کے مقدمے کو بہتر انداز سے پیش کریں کشمیری ہمارے آبائی ہیں ان سے دنیا مسلمان ہونے کی بنا پر تعصب برت رہی ہے۔

نواحی بستی چھنی کا نوجوان راجہ ظہیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا

Raja Zaheer, a young man from the suburban town of Channi, died of cardiac arrest

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05،فروری، 2025ء)—نواحی بستی چھنی کا نوجوان راجہ ظہیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا نمازہ جنازہ میں جے یوآئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ، مسعوداحمدبھٹی، راجہ طارق محمود،محمد حنیف،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر ظہیر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،صوبیدار غلام ربانی،ارشد عنائت مرزا،شیخ ظفر جاوید،شیخ خورشیداحمد،طارق محمود و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button