04 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan to Undergo Major Beautification Drive

کلر سیداں میں بڑے پیمانے پر خوبصورتی مہم کا آغاز

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا نے کہا ہے کہ کلرسیداں کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے دو ماہ بعد کلرسیداں شہر کا نقشہ ہی بدل جائے گا انہوں نے پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمراسلام اور سرپرست اکرام الحق قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے نئی تعمیرات کا دورہ بھی کرایا اور کہا کہ صرف 77 لاکھ کی لاگت سے مین روڈ سے تھانہ روڈ پر ٹی ایم اے دفاتر تک سڑک کو مزید کشادہ کرکے ٹف ٹائل لگانے کا کام جاری ہے سڑک کے اطراف میں شجرکاری بھی کی گئی ہے ٹی ایم اے دفاتر کے باہر بھی چوک کو خوبصورت بنائیں گے ملحقہ قبرستان میں لائٹیں نصب کی جا رہی ہیں مین روڈ پر اسٹیڈیم کی دیواروں پر نقش و نگار کا کام بھی جاری ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی روڈ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال تک سڑک کے اطراف میں بھی ٹف ٹائل لگائیں گے پنڈی روڈ بائی پاس کی خوبصورتی کے لیئے وہاں گھوڑے نصب کیئے گئے ہیں بہت جلد مرید چوک کو خوبصورت کریں گے چوآروڈ، دوبیرن روڈ،بیول روڈ پر راؤند اباؤٹ بنائیں گے کلر پل کو بھی خوبصورت بنائیں گے راولپنڈی اسلام اباد اور آزادکشمیر سے انے والوں کے لیئے کلرسیداں کو پرکشش شہر بنائیں گےفوری طور پر شہر میں ایک پارک بھی قائم کرنے جا رہے ہیں جس سے کلرسیداں کا نقشہ ہی بدل جائے گا

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 4th February 2025) – Chief Officer of the Municipal Committee, Riffat Pasha, has announced that efforts to transform Kallar Syedan into a cleaner and more beautiful city are progressing swiftly. Speaking with Press Club President Sheikh Qamar Islam and Patron Ikram-ul-Haq Qureshi, he revealed that within two months, the city’s landscape will undergo a dramatic change.

During a tour of new development projects, Pasha highlighted that with a modest budget of 7.7 million PKR, the main road to Thana Road leading to TMA offices is being expanded and paved with tuff tiles. Greenery has been added along the roadsides, and a roundabout is planned at key junctions, including Choa Road, Doberan Road, and Bewal Road.

To enhance the city’s aesthetics, the stadium walls on the main road are being adorned with artwork, and decorative horse statues have been placed along Pindi Road Bypass. The Murid Chowk will soon undergo beautification, while the TMA offices’ square will also be enhanced. Additionally, streetlights are being installed in the adjacent graveyard, and plans for a new park are in the final stages.

Pasha expressed confidence that these initiatives will make Kallar Syedan an attractive destination for visitors from Rawalpindi, Islamabad, and Azad Kashmir, elevating its overall appeal.

گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند طلباء وطالبات میں جرسیاں تقسیم

Warm Gesture: Jerseys Distributed to Needy Students at Government Primary School Maira Sangal with Philanthropists’ Support

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند طلباء وطالبات میں جرسیاں تقسیم،اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر محمد اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز بورڈ لیفٹیننٹ کرنل امجد علی، ڈپٹی ڈی ای او داؤد اختر کیانی،اعظم شہزاد،نمبردار راجہ ذوالفقار علی،لیاقت علی ایڈووکیٹ،راجہ نوید احمد،راجہ عبد الوحید،راجہ محمد زاہد اور دیگر نے طلبہ طالبات میں سامان تقسیم کیا۔

موہڑہ وینس کنوہا میں پی ٹی آئی تحصیل اور ایم سی کلرسیداں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ

Dinner Hosted in Honour of PTI Tehsil and MC Kallar Syedan Officials and Workers in Mohra Vaince Kanoha

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ اظہر اقبال نے اپنی رہائش گاہ واقع موہڑہ وینس کنوہا میں پی ٹی آئی تحصیل اور ایم سی کلرسیداں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان، سجاد حسین شاہ کاظمی،سید سیماب حیدر شاہ، میڈم نبیلہ انعام، شیخ محمد فیاض،پروفیسر سفیر احمد، چوہدری شکیل وینس،راجہ عبدالحمید،راجہ کامران،راجہ شاہد اور راجہ خضر اقبال سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی کرنل شبیر اعوان نے اس موقع پر سیاسی اسیران کی جلد رہائی کےلیے دعا کروائی ۔

کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کے ٹھیکیدار کا سامان چوری

Goods stolen from contractor working on Kallar Syedan ​​Dhuangalli Carpet Road

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کے ٹھیکیدار کا سامان چوری،ملزمان شہری کا موٹرسائیکل بھی چرا کر لے گئے۔سید ذوالفقار حسین شاہ سکنہ پھالیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ مجھے سرصوبہ شاہ سے دانگلی سڑک بنانے کا پروجیکٹ ملا ہوا ہے۔ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان مکسر مشین کا پیٹر انجن اور 9 عدد سیمنٹ کے بیگ چوری کر کے لے گئے ہیں۔ دریں اثناء مدثر امتیاز نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا موٹر سائیکل چوری بھی کر لیا گیا ہے۔

کلرسیداں میں پہلی کاروائی،چار بھکاری گرفتار

First operation in Kallar Syedan, four beggars arrested

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—گداگری پر پابندی کے قانون کے اطلاق پر کلرسیداں میں پہلی کاروائی،چار بھکاری گرفتار۔ کلرسیداں پولیس نے سڑک کنارے لوگوں اور گاڑیوں کو روک کر بھیگ مانگنے پر ساجد حسین سکنہ تلہ گنگ،لطیف،غلام فرید ساکنان راولپنڈی،طاہر مسعود سکنہ حیدری کالونی چوآ خالصہ شامل ہیں۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔04,فروری 2025ء)—مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری،سابق سٹی ناظم سردار محمد نسیم،سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،سابق رکن بلدیہ عابد حسین زاہدی،راجہ داؤد اکبر اور اکرام الحق قریشی نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاسم کنول رائی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button