DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Former Gilgit-Baltistan CM visits Kallar Syedan
کلر سیداں؛ گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ کا دورہ کلر سیداں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03،فروری، 2025ء)—گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ اگر ایک منظم سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو اج ملک کو جن حالات کا سامنا ہے وہ شاید نہ ہوتے نوازشریف کو اقتدار سے باہر کرنے والے سن لیں کہ اسی نوازشریف کا بھائی آج ملک کا وزیر اعظم اور اس کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کلرسیداں میں پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ندیم احمد،تنویر شیرازی،راجہ ذوالفقار ساجد بھی موجود تھے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملکی ترقی کے پہیے کی رفتار کو تیز تر کیا ائرپورٹ بندرگاہیں میٹروز موٹرویز بنیں،نوازشریف اس ملک کی تقدیر بدلنے کے خواہاں ہیں وہ ملک کی معاشی ترقی کے لیئے عملی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے ملک میں جاری دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستان کو عدم تحفظ کا شکار کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے ملکی سالمیت ناقابل تسخیر دفاع اور قومی ترقی ہماری اولین ترجیحات ہیں عوام مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔محمد ظریف راجا نے انہیں کلرسیداں آمد پر خوش امدید کہا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 February 2025) –– Former Chief Minister of Gilgit-Baltistan, Hafiz Hafeez-ur-Rehman, has stated that if Nawaz Sharif had not been removed from power through a “well-organised conspiracy,” Pakistan might not be facing its current challenges. Speaking at a reception hosted by Pakistan Films Censor Board member Muhammad Zarif Raja at a local hotel in Kallar Syedan, he pointed out that those who orchestrated Nawaz Sharif’s ousting should now realise that his brother is the country’s Prime Minister and his daughter is Punjab’s Chief Minister.
The event was attended by notable figures, including Raja Nadeem Ahmed, Tanveer Shirazi, and Raja Zulfiqar Sajid. Hafeez-ur-Rehman praised the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) for consistently accelerating national development whenever in power, citing the construction of airports, ports, metro services, and motorways as key achievements. He affirmed Nawaz Sharif’s commitment to the country’s economic growth through practical measures.
Condemning the ongoing wave of terrorism, he stated that those trying to destabilise Pakistan are “not our friends.” He emphasised that national security, an invincible defence, and economic progress remain top priorities. He urged the public to support PML-N, assuring them that Nawaz and Shehbaz Sharif would not disappoint the nation.
Muhammad Zarif Raja welcomed Hafeez-ur-Rehman to Kallar Syedan, expressing appreciation for his visit.
گاؤں بھیائی مہر علی کے راجہ منیر حسین کے فرزند ڈاکٹر عدیل راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Marriage celebrations of Dr Adeel Raja, son of Raja Munir Hussain of village Bhiye Meha Ali
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03،فروری، 2025ء)—گاؤں بھیائی مہر علی کے راجہ منیر حسین کے فرزند ڈاکٹر عدیل راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان،رکن قومی اسمبلی انجینئرقمر اسلام راجہ،حافظ سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد،حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،محمد ظریف راجا،راجہ عامر مظہر،راجہ پرویزاختر قادری،الحاج غلام ظہیر،شاہد گجر،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،تنویر شیررازی،سردار محمد وسیم،نمبردار عصمت اللہ،سردار محمد آصف،بیرسٹر احمد صغیر،بابو ظفراقبال،چوہدریفیصل حفیظ،وقاص گجر،شیخ تیمور ایڈووکیٹ،فرقان جنجوعہ،شیخ قمر اسلام،ماسٹر راجہ محمد یونس، راجہ محمد جاوید،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر انجینئر عابد راجہ،کیپٹن راجہ قدیر،راجہ طارق دھمیال،راجہ رفیع نواز اور دیگر نے شرکت کی۔
ملکی سیاسی تاریخ پیپلز پارٹی قائدین کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے, چوہدری ظہیر محمود
The country’s political history is full of eternal sacrifices of PPP leaders, Chaudhry Zaheer Mahmood

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03،فروری، 2025ء)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد اور ملک تنویر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ پیپلز پارٹی قائدین کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے متفقہ آئین جمہوریت کے تحفظ اور غریب عوام کے حقوق کے لئے ذوالفقار علی بھٹو، بی بی شہید،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے بلاول بھٹو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا اثر رسوخ رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
اکرام الحق قریشی دیگر منتخب تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد
Ikram Ul Haq Qureshi and other elected members congratulated




