02 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta to Sihala Road Construction Begins, PML-N Leaders Fulfil Promise

کہوٹہ تا سہیالہ روڈ کی تعمیر کا آغاز، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وعدہ وفا کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2025)
کہوٹہ پنڈی روڈ کا کام شروع ہو نے کے بعد مسلم لیگ ن کے کواڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ایم این اے اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا کہوٹہ کی عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ وفا ہوا ایک مہینے کا کہوٹہ کی عوام سے ٹائم مانگا تھا اور دو ہفتے بعد الحمدللہ کہوٹہ تا سہیالہ روڈ کا کام شروع ہو گیا ہے انشاء اللہ عوام کو مزید خوشخبری ملے،حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی دیکھیں گے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد عوام سے کیے ہوئے تمام وعدئے پورے کریں گے، گلیاں، سڑ کوں کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم دعوئے نہیں کرتے بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں عوام کی جو بھی توقعات ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدسے ہیں الحمدللہ وہ ان پر پورا اتررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے عوامی فلاحی منسوبوں کو کا کامیاب بنانے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے بھر پور جدو جہد کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان نے نہ صرف آمروں کے سامنے جرات مندانہ طور پر نعرہ حق بلند کیا بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہمیشہ پارٹی اصولوں سے وابستہ رہ کر سیاست کی مسلم لیگ (ن) آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی راہنمائی میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 02 February 2025) –Following the commencement of work on the Kahuta-Pindi Road, PML-N Coordinator Raja Yasir Akhtar Advocate spoke to the media, expressing gratitude for the efforts of MNA Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed. He stated that another promise made to the people of Kahuta had been fulfilled.

Raja Yasir Akhtar highlighted that the project began within two weeks, ahead of the one-month timeline initially given. He assured that more good news for the region’s development would follow, with the public witnessing real progress in infrastructure, healthcare, and education.

He emphasised that PML-N prioritises practical service over mere claims and that the expectations of the people from their representatives are being met. He also praised PML-N’s role in strengthening the national economy, launching welfare projects, and enhancing Pakistan’s global reputation.

Raja Yasir Akhtar further asserted that under the leadership of Nawaz Sharif and Shehbaz Sharif, PML-N continues to represent the aspirations of the people, standing firm on its principles for the country’s progress.

کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑا آپریشن

Major operation against professional beggars in Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2025)
کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑا آپریشن زیرِ دفعہ 9 ویگرانسی کے تحت مقدمات درج دو پیشہ ور بھکاری پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے احکامات پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل عابد خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن گیلانی کی زیر نگرانی پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو بھکاریوں کو گرفتار کر کے زیرِ دفعہ 9 ویگرانسی ایکٹ کے تحت تھانہ کہوٹہ میں بند کر دیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن گیلانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پیشہ ور بھکاری کہوٹہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی اور پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button