DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Two Dead, One Injured as Cement Truck Loses Brakes and Crashes into Passenger Bus
کہوٹہ: بریک فیل ٹرک کی مسافر بس سے ٹکر، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جنوری 2025)— راولپنڈی سے سدھنوتی کے علاقے بیٹھک بلوچ جانے والی مسافر بس سیمنٹسے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہونے سے زد میں آگئی۔ حادثے میں مسافر بس کےمالک عمران ایوب سمیت دو افراد جاں موقع پر بحق۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کے علاوہ ریسکیو 1122 کہوٹہ کی موبائل ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور حادثے کا شکار افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہولاڑکروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق سمینٹ سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہونے سے زد میں مسافر بس کے علاوہ ایک سوزوکی بھی آئی۔ جن کی ٹکر کے دوران دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ سڑک کنارے کھڑا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ حادثے کاشکار افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق ہونے والے سدھنوتی بیٹھک بلوچ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شناخت عمران ایوب کے نام سے ہوئی جو گاڑی کا مالک تھا۔ جبکہ دوسرے کی شناخت لاہور کے 22 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی جو والد کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں آزاد جموں کشمیر جارہا تھا،حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 31 January 2025) — A tragic road accident occurred near the Holar Karot Hydropower Project when a cement-laden truck suffered brake failure and crashed into a passenger bus travelling from Rawalpindi to Baithak Baloch, Sadhnoti.
The accident resulted in the deaths of two individuals, including the bus owner, Imran Ayub, while one person sustained injuries. Eyewitnesses reported that the out-of-control truck also hit a Suzuki vehicle during the collision.
Local residents and a mobile rescue team from Rescue 1122 Kahuta swiftly responded to the scene, providing emergency assistance to the victims. The deceased were identified as Imran Ayub from Baithak Baloch, Sadhnoti, and 22-year-old Zeeshan from Lahore, who was travelling with his father to Azad Jammu and Kashmir for work-related purposes.
The injured person was rushed to hospital, while the bodies of the deceased were sent to their native towns for final rites.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا
تجاوزات کے خلاف آپریشن۔
Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zafar, Chief Municipal Officer Kahuta Makhdoom Bilal’s operation against encroachments.
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جنوری 2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ کئی دنوں سے جاری گورنمنٹ گرلز کالج کہوٹہ کےسامنے پولیس اور عملہ کے ہمراہ مشینوں کے ذریعے تجاوزات کو گرا دیا۔متعدد دکانیں سیل جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانہ بھی کیاگیا۔ سفارش اور دباؤ قبول کرنے سے انکار میرٹ پر کاروائی ہو گی۔ کہوٹہ شہر چوراہوں مٹور چوک، پنجاڑ چوک، پنڈی چوک کہوٹہ کی تزئیں وآرائش کر کے چوراہوں کو خوبصورت بنا کر شاہین،گھوڑے وغیرہ کے ماڈل بنا کر خوبصورت بنایا جائے گا۔ تاجر اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے پنڈی روڈ، کہوٹہ سٹی بائی تؤ، تھانہ روڈ، پنجاڑ چوک، کوٹلی لنک روڈ،گرلز کالج تا فرینڈز ہوٹل چوک، مچھلی چوک، مٹور چوک اور سول ہسپتال کہوٹہ تا اے کے مال روڈ سمیت کہوٹہ شہر کے دورے کے دوران تاجروں شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر بھاری مشینوں کے ذریعے سڑک پر موجود تجاوزات کو گرا دیا گیا۔
پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم سازی
Organization of the Potohar Union of Journalists




