27 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Protests in Kallar Syedan Over Prolonged Gas Outage and Inflated Bills

کلرسیداں و گردونواح میں کئی ماہ سے سوئی گیس مکمل بند

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—کلرسیداں و گردونواح میں کئی ماہ سے سوئی گیس مکمل بند مگر ہزاروں روپے کے ماہابہ بل صارفین کو بھیج دیئے گئے شہری پہلے ہی گیس کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج ہیں حکومتی نمائندوں اور عہدیداروں کی کوششوں کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری رونما نہ ہوسکی عوام مسلسل سوئی گیس سے محروم ہیں مگر سوئی ناردرن انہیں گیس مہیا کیئے بغیر ان سے ماھانہ بھاری بل وصول کر رھا یے کلرسیداں شہر موہڑہ مرید موہڑہ پھڈیال کے صارفین نے پہلے سوئی گیس پھر بل کی وصولی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 27 January 2025—Kallar Syedan and its surrounding areas have been grappling with a complete suspension of Sui gas supply for several months. Despite the unavailability of gas, residents are being burdened with hefty monthly bills, sparking outrage among the populace.

Citizens, already frustrated with the prolonged gas outage, have been staging protests against the inefficiency of authorities. Despite repeated efforts by government representatives and officials, no tangible improvement has been achieved, leaving people without access to gas during a critical time of need.

Residents of Kallar Syedan city, Mohra Moreed, and Mohra Phadyal have expressed their anger, demanding that the authorities restore gas supply before collecting monthly bills. The current situation has further deepened public mistrust in the concerned institutions, with calls for urgent action growing louder.

The community continues to appeal for immediate resolution, urging Sui Northern Gas officials to address their grievances and ensure equitable billing practices.

یونین کونسل غزن آباد کی ڈھوک رکھ میں واقع جنگل میں کسی نامعلوم شخص نے آگ لگا دی

An unknown person set fire to a forest located in Dhok Rakh of Union Council Ghaznabad.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)— کلرسیداں کی یونین کونسل غزن آباد کی ڈھوک رکھ میں واقع جنگل میں کسی نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چرند پرند اور ان کے گھونسلے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آ گ کی وجہ سے متعدد درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر محکمہ فاریسٹ کلرسیداں کے بلاک آفیسر شہزاد احمد نے رابطہ پر بتایا ہے جس جگہ پر آ گ لگی ہے وہ ایک نجی ملکیتی رقبہ ہے محکمہ جنگلات کا اس کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد گجر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد نے یونین کونسل چوآ خالصہ کی تنظیم کا اعلان

PML-N Labor Wing Tehsil Kalr Syedan ​​Coordinator Chaudhry Shahid Gujjar and Deputy Coordinator Sheikh Nadeem Ahmed announced the organization of Union Council Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد گجر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد نے یونین کونسل چوآ خالصہ کی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیئے چوآخالصہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوھدری وقاص احمد گجر،راجہ داؤد اکبر،چیف مہربان نے،ڈاکٹر ربنواز،ماسٹر راجہ ساجد حسین، چوھدری رضوان، ماسٹر راجہ ندیم،مخمور حسین، صوبیدار مہربان حسین،راجہ ارشد، راجہ ضیا، چوھدری خالد حسین،صوبیدار میجر محمد الیاس اور دیگر نے شرکت کی اور
لیبر ونگ یونین کونسل چوآ خالصہ کے عہدیدار درج ذیل نامزد کیئے گئے۔
صدر راجہ زاہد حسین،جنرل سیکرٹری راجہ حبیب کیانی،
سینئر نائب صدر راشد محمود کیانی،
نائب صدور ٹھیکیدار ظہیر بھٹی،چوھدری اسجد عالی، شہزاد اقبال،محمد نثار،محمد سفیر
فنانس سیکرٹری وقار اشرف،
جوائنٹ سیکریٹری آصف محبوب،
جبکہ
مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی کنوہا کے درج ذیل عہدیدار چنے گئے۔لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد گجر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کی اہمیت سے پوری طرح اگاہ ہے تمام شعبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے کارکنوں کو ہر صورت ساتھ لے کر چلیں گے۔اس موقع پر چواخالصہ کنوہا اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کے کام میں تیزی اور چوآخالصہ سے بیول سڑک کی ازسرنو تعمیر کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جامعہ مسجد عبداللہ کنوہا میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت

Annual Dastar Fazeelat gathering at Jamia Masjid Abdullah Kanoha

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—ملک کے معروف مفکر علامہ عطا اللہ بندیالوی نے کہا ہے جہ امت کے تمام علمائے اکرام کا اس بات پر کامل اتفاق ہے کہ دنیا میں سب سے افضل اکمل برتر صرف آمنہ کے لعل حضرت محمد ہیں ہمارے اس نبی کو جنت میں بھی برتری حاصل ہے یہ خاتم النبین ہیں یہ رحمت اللعالمین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب جامعہ مسجد عبداللہ کنوہا میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری عبدالحفیظ،مولانا سلیم محمود ربانی،مولنا عامر عباسی،مولانا قاسم چلاسی،حافظ محمد احسان،خرم بلال بھی موجود تھے۔علامہ عطااللہ بندیالوی نے کہا کہ دنیا و اخرت میں نبی صلعم سب سے افضل و اعلی ہیں میں عظمت مصطفی پر بات کرنے کے لیئے قصے کہانیوں اور اشعار کا سہارا نہیں لوں گا بلکہ قران مجید سے رجوع کروں گا،قران مجید بتا رھا یے کہ اللہ تعالی نے تمام انبیا کو ایک ایک قوم کے لیئے بھیجا اور انہیں ان کے ناموں سے پکارا مگر پیغمبر اسلام حضرت محمد م کو رہتی دنیا ت سب کا نبی اخرالزمان اور رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اللہ نے انہیں کہیں مدثر کہیں یاسین سمیت مختلف ناموں سے پکارا یہ سب انبیا سے افضل ہیں روزمحشر نبی مکرم حضرت محمد مصطفی کے سوا کوئی دوسرا شفاعت کا مقام و مرتبہ نہیں رکھتا روزمحشر تمام امتیں ہی نہیں تمام انبیا مرسلین ہیغمبر خاتم النبین سے ہی رجوع کریں گے اور اللہ ہمارے نبی صلعم کی شفاعت کو شرف قبولیت بخشے گا انہوں نے زور دیا کہ مسلمان آپس میں لڑنے جھگڑنے اور تقسیم ہونے کی بجائے قرآن سے رجوع کریں قران رشد وہدایت کا سرچشمہ ہے جب ہم قرآن سے رجوع کریں گے اس کی تعلیمات پر عمل کریں گے تو اللہ تعالی ہماری دنیا و اخرت دونوں کو کامیاب کرے گا رحمت کی بارشیں بھی ہوں گے خوشحالی اور اطمینان بھی ائے گا انہوں نے کہا کہ نبی محسن انسانیت ہیں ان کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رض نے منکرین ختم نبوت و منکرین زکوت کے خلاف عملی جہاد کیا نبی کے بعد ابوبکر صدیق بنجر کھیتی پر بادل بن کر برسے یہ نبی کے محسن ہیں جنہوں نے اپنی خلافت میں نبی کے مشن کو جاری و ساری رکھا۔

سکوٹ سیداں کے امام بارگاہ قصر آل عمران میں امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ مجلس

A gathering was held at Qasr Al Imran Imambargah in Skot Sayyidan to commemorate the martyrdom of Imam Musa Kazim (AS)

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—
خانوادہ رسول امام موسی کاظم علیہ السلام نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور اسی پاداش میں ان کو طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ التجا حسین شاہ کاظمی نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں سکوٹ سیداں کے امام بارگاہ قصر آل عمران میں امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رسول اور خانوادہ رسول نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور توحید و رسالت اور شریعت محمدی کے نفاذ کے لیے بے شمار قربانیاں دیں حتی کہ اپنے اور اپنے خانوادے کے لوگوں کی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر دیا اسی طرح امام موسی کاظم علیہ السلام نے اسی مشن میں اپنی جان دے دی۔ان کا مشن رہتی دنیا تک جاری رہے تقریب سے سید عرفان حیدر نقوی،ذاکر ندیم عباس بلوچ،علامہ التجا حسین شاہ کاظمی اور مخدوم سید صابر حسین نقوی نے بھی خطاب کیا اخر میں سید دلدار حسن شاہ کے گھر سے جلوس علم حضرت غازی عباس علمدار برامد ہوا۔

نمبردار علی کی تقریب ق

Dua e Qul observed for the late Nambardar Ali in Jaswala

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ کے عمران مشتاق کے والد محترم نمبردار علی کی تقریب قل منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹوں خرم پرویز راجہ،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،ریٹائرڈ ایس ایس پی محمداشفاق، مغل،ریٹائرڈ کمانڈر نعیم اختر، احمد حسن بٹ،اصغر مسعود،محمد ظریف راجا،شہزاد مغل،سید راحت علی شاہ،سائیں محمد عباس،راجہ ندیم احمد، محمداعجاز بٹ، راجہ محمد فیاض،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ ظفر محمود،تنویر اختر شیرازی،چوہدری ثوبان ایاز ایڈووکیٹ،راجہ ذوالفقار ساجد،ڈاکٹر محمدمسعود، ارشد محمود ملک،عبدالرؤف چشتی،شیخ وسیم اکرم،ملک ضمیر،نمبردار فیض اللہ،ملک جمیل عادل،صاحبزادہ بدر منیر،راحت محمود کیانی،نمبردار شوکت،نمبردار اشفاق کیانی،شیخ عامر،چوہدری زین العابدین،راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ،چوہدری اعظم،نمبردار انجم رشید،علامہ زاہد یوسف،علامہ ممتاز مدنی،حافظ مبشر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 27جنوری 2025ء)—پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،شیخ ساجد الرحمان،ملک فیاض سندھو، مسعود احمدبھٹی،شیخ وسیم اکرم،شیخ شعور قدوس،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیراسلم نے تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر محسن نوید سیٹھی کی والدہ کی وفات پر انکی رہائشگاہ جاکر فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button