کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 25جنوری 2025ء)—حکومتی ارکان اسمبلی سے مایوسی کے بعد لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سموٹ سے بیول سڑک کی ازسر نو تعمیر شروع کردی ہے جس کے لیئے لوگوں نے فوری طور پر ایک کروڑ روپے کے عطیات جمع کرکے سڑک کی تعمیر شروع کردی ہے مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی ارکان اسمبلی کی مسلسل عدم توجہی سے مایوس ہوکر مقامی لوگوں نے کلرسیداں کی یوسی سموٹ سے بیول تک تباہ حال سڑک کو اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لوگوں لوگوں سے چندے کی اپیل کی گئی تو برطانیہ کے مختلف شہروں میں پھیلے ہوئے لوگوں نے فوری طور پر ایک کروڑ روپے کے عطیات جمع کر کے سڑک کی کنکریٹ تعمیر شروع کردی دو کلومیٹر کے قریب سڑک تعمیر کی جا چکی ہے تعمیراتی کمیٹی کے مطابق مسلم لیگی ارکان اسمبلی کے مایوس کن رویے کے بعد مقامی لوگوں نے پنجاب ہائی وے کی تباہ حال سڑک کی تعمیر شروع کردی ہے جس کے تحت سولہ فٹ کشادہ کنکریٹ سڑک کی تعمیر زوروشور سے جاری یے عطیات کی امد بھی جاری ہے ہم اسے اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر کرکے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بتائیں گے کہ اپ کے ارکان اسمبلی نے ہمیں دانستہ نظرانداز کیا وقت انے پر ہم بھی حساب برابر۔کر لیں گے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 25 January 2025) — After losing hope in government representatives, the people of the region have taken matters into their own hands, initiating the reconstruction of the dilapidated Smot to Bewal road. In an inspiring show of community spirit, residents quickly raised ₹10 million in donations to kickstart the project.
According to local sources, repeated neglect by elected officials prompted the decision to rebuild the road on a self-help basis. An appeal for donations was made, which saw overwhelming support from expatriates residing in various cities across the UK. As a result, concrete work on the road commenced immediately, with approximately two kilometres already completed.
The construction committee revealed that the project involves building a 16-foot-wide concrete road and continues to gain momentum with ongoing donations. This initiative is seen as a direct response to the disappointing attitude of PML-N representatives, whose lack of attention to the crumbling Punjab Highway left the community with no other choice.
Residents have vowed to complete the project independently and plan to present it as a message to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, highlighting the deliberate neglect by her party’s representatives. They have warned that, when the time comes, they will ensure political accountability for this neglect.
ماں اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنے ایک دن کے نومولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئی
Unmarried Mother leaves her one-day-old baby in bushes
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 25جنوری 2025ء)— کنواری ماں اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنے ایک دن کے نومولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئی، درکالی شیرشاہی کے مقامی لوگوں نے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی راجہ شاہد محمود کو اطلاع دی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نومولود بچے کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کر دیا۔
ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان گرفتار
Three suspects involved in robbery case arrested
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 25جنوری 2025ء)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ندیم کیانی نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور دیگر اشیا برآمد کر لیں،گرفتار ملزمان میں ذیشان شاہ،یاسر محمود اور راجہ ساحر شامل ہیں جن سے دوران جسمانی ریمانڈ مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کی رقم، دو عدد پستول اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈکیتی کی واردات گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ممیام میں شجاع محمود کی کزن کے گھر میں ہوئی تھی جس نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں بیرون ملک ہوتا ہوں اور صبح کے وقت میری کزن مسماۃ محمودہ خانم نے فون پر اطلاع دی کہ صبح آڑھائی بجے کے قریب میں اپنے گھر میں سو رہی تھی جبکہ اس کا بھائی اوپر والی منزل میں سو رہا تھا میرا بھانجا ارسلان ظفر جب واش روم گیا تو ایک شخص نے میرے بھانجے کو دبوچ لیا اور اسی دوران تین مسلح افراد بھی آ گئے اور بھانجے کو قابو کر کے نیچے میری کزن کے کمرے میں لے آئے جبکہ دو ملزمان صحن کے دروازے کے پاس کھڑے رہے۔اسی دوران ڈاکوؤں نے میری کزن کو کہا کہ چپ چاپ بالیاں اور کڑے اتار دو جبکہ باقی ملزمان نے میرے گھر کی تلاشی شروع کر دی اور میرے بھانجے کو باندھ دیا اور اس دوران ہمارے گھر سے پانچ لاکھ روپے کی کیش،دو ہزار روپے مالیت کے برطانوی پونڈز اوردس تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ مال پولیس کے حوالے کر دیا۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 25جنوری 2025ء)—اج بروز ہفتہ صبح ساڑھے نو بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں نمازاستسقا ادا کی جائے گی امامت کے فرائض مفتی زاہد یوسف سرانجام دیں گے۔