کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 24جنوری 2025ء)— گولی لگنے سے پراپرٹی ڈیلر زخمی ہو گیا،نثار احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چنالی سٹاپ پر کھڑا اپنے ایک دوست کو کال کر رہا تھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل جس پر دو نامعلوم افراد سوار تھے نے موٹر سائیکل میرے پاس آ کر کھڑی کی اور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے شخص نے پسٹل نکال کر قتل کرنے کی نیت سے مجھ پر فائر کیا جو میرے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 24th January 2025): A property dealer was injured in a shooting incident at Chinali Stop. Nisar Ahmed, the victim, lodged a complaint stating that he was standing at Chinali Stop, making a call to a friend, when two unidentified individuals on a motorcycle approached him.
The passenger on the motorcycle pulled out a pistol and fired at him with the intent to kill. The bullet struck Nisar Ahmed’s right foot, injuring him. He fell to the ground, while the assailants fled the scene on their motorcycle.
Police have registered a case and started investigations to identify and apprehend the culprits.
حلقہ چوآخالصہ کی دو یونین کونسلوں منیاندہ اور چوآخالصہ میں ارکان اسمبلی راجہ سامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی فراہم کردہ 2 کروڑ کی گرانٹ
“Development Boost: PKR 20 Million Grant Provided by Raja Osama Ashfaq Sarwar and Raja Saghir Ahmed for Union Councils Manianda and Choa Khalsa”
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 24جنوری 2025ء)—تحصیل کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی دو یونین کونسلوں منیاندہ اور چوآخالصہ میں ارکان اسمبلی راجہ سامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی فراہم کردہ 2 کروڑ کی گرانٹ سے گاوں سکرانہ و چوآخالصہ میں گلیات کی پختگی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 24جنوری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوکپنڈوری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور تجاوزات کی زد میں آنے والا تمام سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔