18 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Traffic Chaos Near PSO Petrol Pump on Kallar Syedan-Choa Road Due to Private School’s Mismanagement

کلر سیداں: پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب نجی سکول کی بدانتظامی سے ٹریفک کا نظام درہم برہم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 18جنوری 2025ء)—کلرسیداں کے قریب نو تعمیر چوا روڈ پر واقع پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب ایک نجی سکول انتظامیہ کی قانون شکنی, چھٹی کے وقت بیریر لگا کر ہائی وے کی سڑک پر قبضہ کر لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی بلکہ ازادکشمیر کی ٹریفک کی امدورفت بھی شدید متاثر ہوتی ہے.سکول سے بچوں کو پک کرنے کے لیے آنے والی گاڑیاں بھی روڈ کے اوپر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے ٹریفک معاملات تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بلاتعطل جاری رکھنے کی بجاے کلر بائی پاس پر ناکے لگا کر جرمانے اکٹھے کرنے میں مصروف دکھائ دیتے ہیں جس سے ٹریفک قوانین کا نفاذ مذاق بن کر رہ گیا یے کلر سیداں کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسائل کے حل کی بجائے شلغموں سے مٹی اتارنے کے سوا کچھ کرتے دکھائی نہیں دیتے قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اصل میں انتظامیہ کی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی کا ہی نتیجہ ہیں شہریوں نے نجی سکول کی جانب سے کلردھانگلی روڈ یر بیریئر لگانے اور گاڑیاں سڑک کے اوپر کھڑی کرنے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا یے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 18, 2025) – A private school located near the newly constructed Choa Road, adjacent to the PSO petrol pump, is causing severe traffic disruptions by violating the law. During school dismissal hours, the administration places barriers on the highway, effectively taking over the road. This not only hampers local traffic flow but also significantly affects vehicles travelling to and from Azad Kashmir.

Vehicles arriving to pick up children from the school are parked directly on the road, leading to prolonged traffic jams. Meanwhile, instead of ensuring smooth traffic flow during peak hours, traffic wardens are often seen stationed at the Kallar Bypass collecting fines, further exacerbating the situation and turning traffic regulation into a farce.

The lack of action by the Kallar Syedan administration and law enforcement agencies has drawn criticism from residents. They accuse authorities of neglecting their duties and failing to address growing violations effectively. This mismanagement reflects the incompetence and poor performance of local officials.

Residents have demanded strict legal action against the private school for placing barriers on the Kallar-Dhangali Road and parking vehicles irresponsibly, which obstruct traffic.

کلرسیداں و گردونواح میں شدید سردی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی فراہمی بدستور بند

Sui gas supply remains suspended in Kallar Syedan ​​and surrounding areas even during the severe cold season

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 18جنوری 2025ء)—کلرسیداں و گردونواح میں شدید سردی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی فراہمی بدستور بند ہے ہفتوں قبل جنرل منیجر سوئی ناردرن کی جانب سے ان کے نمائندے نے دورہ کلرسیداں میں لیگی قیادت کو دو ایام میں سپلائی کی بحالی کی یقین دھانی کروائی تھی جس پر 18 ایام بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکا اور صارفین ماہانہ ہزاروں روپے کی ادائیگیوں کے بعد بھی گیس سے محروم ہیں صبح دوپہر شام اور رات کے کسی پہر بھی گیس دستیاب نہیں ہوتی اور شہری بھاری بلوں کی ادائیگی کے بعد سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں یاد رہے کہ یکم جنوری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کی ہدایت پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے نمائندے محمد شاہیر نے دورہ کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے ذمہ داران کو 2 دن میں گیس کی فراہمی کی یقین دھانی کروائی تھی جس پر 18 ایام بعد بھی عمل نہ ہو سکا۔

جماعت اسلامی کلرسیداں کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا نماز جمعہ کے بعد قرطبہ مسجد سے ریلی نکالی گئی

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan ​​observed a day of thanksgiving and a rally was taken out from the Qurtaba Mosque after Friday prayers

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 18جنوری 2025ء)—غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے اعلان پر جماعت اسلامی کلرسیداں کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا نماز جمعہ کے بعد قرطبہ مسجد سے ریلی نکالی گئی الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 ماہ سے جاری جنگ کے بعد جنگ بندی کے اعلان پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،عبدالودود عامر نے کہا کہ دینا کی سپر پاور بھی غزہ حماس کے مسلمانوں کے سامنے بے بس نظر آئی اور جس طرح اللہ کی جانب سے آگ کی صورت میں امریکہ پر عذاب الہی آیا اسکے نتیجہ میں ہی جنگ بندی کا اعلان ہوا،اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطین کے میں نعرے لگا رہے تھے۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 18جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد حسین نے اپنی رہائشگاہ ٹکال میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد اکبرگجر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،چیف مہربان حسین،ماسٹر طارق،ماسٹر ارشد،تصور حسین،محمد کامران،راجہ شوکت،حافظ جاسم،ڈاکٹر راجہ ربنواز اور دیگر نے شرکت نے شرکت کی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 18جنوری 2025ء)—بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن راجہ طارق محمود کی خالہ محترمہ کی تقریب قل ڈہوک بٹاہڑی میں ہوئی جس میں مولانا عبدالحمید سیالوی،راجہ ظفر محموڈ،مسعود احمد بھٹی،شیخ خورشیداحمد،پرویز اختر منہاس، صوبیدار غلام ربانی،راجہ افتخار،راجہ محمد فیاض اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button