کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— کہوٹہ میں ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں نے کٹی ہوئی لکڑی کے نشانات مٹانے کے لیئے ٹپیالی کے جنگلات میں آگ لگا دی۔ آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں سے لگی آگ رات گئے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر آگ بجانے کے لیئے قردار ادا کریں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں ٹپیالی کے نزدیک گھنے جنگلات اور سر سبز و شاداب جنگلات میں ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں نے کٹے ہوئے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیئے آگ لگا دی۔ جس سے آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اور آگ آبادی کے طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ شام مغرب سے قبل لگی ہو ئی آگ رات گئے ٹپیالی گاؤں کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔ علاقے کے لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مگر آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔ ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے سر سبز و شاداب جنگلات کو تبا ہ کر کے رکھ دیا ہے۔ گھنے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر میدانوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ کے کٹے ہو ئے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیئے ہر سال جنگلات میں آگ لگا دی جاتی ہے۔ جبکہ محکمہ جنگلات ٹس سے مس نہ ہوتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی کاٹی گئی لکڑی کہوٹہ سے رات کی تاریکی میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے سمگل کی جاتی ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, January 17, 2025) – In a shocking act of environmental destruction, timber mafia and illegal loggers have set fire to the dense forests near the village of Tapiali in Kahuta to erase evidence of their illegal activities. The raging fire has engulfed the entire area and is advancing towards residential settlements, sparking panic among the locals.
The fire, which started in the evening, had spread dangerously close to the Tapiali village by late night. Despite efforts by residents to control the blaze, the fire continues to consume the lush green forests. Local authorities have been urged to take immediate action to extinguish the fire and hold those responsible accountable.
According to reports, timber mafia have been systematically destroying Kahuta’s once-thriving forests. Trees are felled indiscriminately, turning dense woodlands into barren lands. Each year, fires are deliberately started to destroy evidence of illegal logging, while the local forestry department appears complicit or indifferent to the devastation.
Residents allege that illegally harvested wood is smuggled out of Kahuta nightly with the collusion of forestry officials. This unchecked exploitation has left the community at the mercy of criminal networks and has severely impacted the region’s ecology. Immediate intervention is required to prevent further damage and ensure the safety of nearby populations.
کہو ٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے آفس کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of PML-N office in Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے فرزند راجہ احمد صغیر نے کہو ٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات
سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کہوٹہ پنڈی روڈ پر ایک ماہ کے اندر کام کا آغاز ہو گا۔ کہوٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کاقیام اور ایک معیاری یونیورسٹی کا وعدہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیئے سپورٹس کمپلیکس علیوٹ اور کہوٹہ کلب میں کھلیوں کی سرگرمیاں شروع کرنے، کامرس کالج کی بندش، ڈالفن فورس کا قیام اور کہوٹہ سول ہسپتال میں ایکسرے مشین کی فراہمی کے حوالے سے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ (40) سالوں کو بوجھ (8) ماہ کے اندر ہم پر نہ ڈالیں۔ میں کوئی منسٹر نہیں۔کہوٹہ پنڈی روڈ بارے NHAکے حکام سے بات جارہی ہے۔ اسامہ سرور اور راجہ احمد صغیر نے مزید کہا کہ حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے وہ سب مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویہ کی سیاست نے ملک کو بد نام کیا۔ تحریک انصاف ملک کا ببڑہ غرق کیا۔ نسلیں تباہ کئیں۔ مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔ اسٹیج سیکرٹری صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے دیرینہ عوامی مطالبہ کہوٹہ پنڈ ی روڈ کی فوری تعمیر پر زور دیا۔ اور کہا کہ جلد از جلد اس اہم مسلے کو حل کیا جائے۔ اس موقع پر عبدالقدوس عباسی، کرنل مسعود عباسی، سابق چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ ثقلین، سابق چیئرمین سجاد ستی، راجہ تیمور، سابق چیئرمین راجہ فیاض، سابق چیئر مین راجہ ممتاز، آفتاب کیانی نارہ، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ نعمان نصیر،راجہ حسام رضا، راجہ ندیم تاج،ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ مدثر ہوتھلہ، ملک عطاء، راجہ جلیل اور دیگر ورکرز کارکنا ن بھی موجود تھے۔
اڑھائی گھنٹے مقررہ وقت سے تاخیر سے آمد پر میڈیا کے نمائندوں اور مقامی صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ
Media representatives and local journalists boycotted the event after arriving two and a half hours late from the scheduled time
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— صاف ستھرا پنجاب کی کہوٹہ کلب میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی کے فرزند راجہ احمد صغیر کی اڑھائی گھنٹے مقررہ وقت سے تاخیر سے آمد پر میڈیا کے
نمائندوں اور مقامی صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ صحافی صبح گیارہ بجے سے لیکر دن ایک بجے کر پچیس منٹ تک کہوٹہ کلب میں شہریوں اور مسلم لیگی کارکنا ن کے درمیان موجود رہے۔ مگر تقریب مقررہ وقت سے لیٹ ہونے اور مہمان خصوصی کی دو گھنٹے سے زائد دیر سے آنے پر تمام صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر کے حال سے باہر چلے گے۔ جبکہ بعدازاں تمام صحافیوں نے دوسری منعقد ہونے والی تقریب مسلم لیگ (ن) کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ جس پر مسلم لیگی رہنماؤں نے معزرت کی۔
لونہ میں خوفناک آسمانی بجلی گرنے سے موہڑہ کھوہ والی مسجد عمر شہیدہو گئی
Lightning Strike Destroys Morra Khoo Mosque in Loona
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— لونہ میں خوفناک آسمانی بجلی گرنے سے موہڑہ کھوہ والی مسجد عمر شہیدہو گئی۔آسمانی بجلی گرنے سے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤںلونہ میں مسجد کے مینار، بجلی کی وائرنگ اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ مینارکا اوپر والا حصہ ٹوٹ کر نیچے آگرا۔ جبکہ مسجد کی عمارت کو بھی نقصانہوا۔البتہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہ ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کےبعد اہلیان محلہ بڑی تعداد میں استغفار کاورد کرتے مسجد میں پہنچ گئے۔
کہوٹہ میں بارش نے ”صاف ستھرا پنجاب پروگرام” کا پول کھول دیا
Rain in Kahuta Exposes Flaws in ‘Clean Punjab Program
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— کہوٹہ میں بارش نے ”صاف ستھرا پنجاب پروگرام” کا پول کھول دیا۔ چندمنٹ کی بارش سے کہوٹہ شہر کے نالوں میں موجود گندگی کے ڈھیر سڑکوں اور چوراہوں کے وسط میں آگئے۔ ”صاف ستھرا پنجاب پروگرام” صرف فوٹو سیشن تک محدود۔ سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود افسران اور ذمہ داران سب اچھا کی رپورٹ دیکر بری الزمہ ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام تحصیل کہوٹہ میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ کہوٹہ شہر مین بازار، جی۔پی۔او روڈ، پنجاڑ چوک، پنڈی چوک، قدیر بازار، محلہ غلہ گودام، سخی سبزواری روڈ، سلاٹر ہاؤس تا ڈاکٹر علیم ہاؤس، دھپری جامع مسجد طیبہ اور شہر بھر میں چند منٹ کی بارش سے سڑکیں اور چوراہے گندگی سے بھر گئے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
ممبرقومی اسمبلی اسامہ سرور سے کہوٹہ تقریب میں عمران ضمیر صدر پریس
کلب کہوٹہ نے کھیلوں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا
MNA Usama Sarwar Briefed on Sports-Related Issues by Kahuta Press Club President Imran Zamir
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،17جنوری 2025)— ممبرقومی اسمبلی اسامہ سرور سے کہوٹہ تقریب میں عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے کھیلوں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔کہوٹہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں مانند پڑ گئیں۔کہوٹہ کلب سے قیمتی چار عددبیڈز۔فرنیچر اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔ جبکہ حال ہی میں نیاتعمیرشدہعلیوٹ سپورٹس کمپلیکس افتتاح کے انتظار میں ہے۔اس موقع پر کوأرڈینیٹرممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ یاسراخترایڈووکیٹ۔ صدر مسلم لیگ(ن)کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی۔ عبدالقدوس عباسی، کرنل(ر) مسعود عباسی، سابق چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ ثقلین، سابق چیئرمین سجاد ستی، راجہ تیمور، سابق چیئرمین راجہ فیاض۔سابق چیئرمین نارہ ماسٹر چوہدری یونس، سابق چیئر مین راجہ ممتاز، آفتاب کیانی نارہ، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ نعمان نصیر، سابق صدر کہوٹہ بار راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ،راجہ افشار ایڈووکیٹ، راجہ ابرار، راجہ خالد، راجہ حسام رضا، راجہ ندیم تاج،ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ مدثر ہوتھلہ، ملک عطاء، راجہ جلیل اور دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔ممبر قومی اسمبلی اسامہ سرور نے جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔