کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14جنوری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ کلر سیداں ہمارا اپنا شہر ہے جس کو خوبصورت،سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں واقع اہم سرکاری دیواریں جو خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی تھیں کو رنگ و روغن اور نقش نگاری سے خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جا رہا ہے تا کہ کلر سیداں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے اور اس کیلئے ایک کروڑ 87 روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیواروں پر نقش نگاری کیساتھ ساتھ کلر سیداں نالہ کانسی کے پل کے دونوں اطراف پر تذئین و آرائش کی جائے گی۔ کلر سیداں شہر میں سٹریٹ لائٹس اور تھانہ روڈ سے لے کر ایم سی کے مرکزی گیٹ تک ٹف ٹائلز لگانے کا بھی منصوبہ اس میں شامل ہے۔دریں اثنائ کلر سیداں واٹر سپلائی کیلئے 90 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اورگوجرخان کی حدود پر واقع تل خالصہ کے مقام پر نالہ کانسی میں موجود خستہ حال پائپ لائن کو پانی سے نکال کراس کی جگہ نئی پائپ لائن کو کلر سیداں شہر تک بچھایا جائے گا تا کہ شہریوں کو بلا تعطل پانی کی سپلائی ممکن ہو سکے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 14, 2025) — Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, emphasized the collective responsibility of citizens to make their hometown greener and more beautiful. Speaking to the media, he shared updates on initiatives to enhance the city’s aesthetics.
Important government walls in disrepair are being transformed through painting and decorative artwork, supported by a grant of PKR 18.7 million. These efforts aim to elevate the city’s visual appeal. Additionally, the beautification of both sides of the Kansee Bridge is part of the plan.
The project also includes the installation of streetlights and the paving of tiles from the police station road to the main gate of the municipal corporation. Furthermore, PKR 9 million has been allocated to improve the city’s water supply system.
The ageing pipeline at Tal Khalsa, near Gujar Khan, will be replaced, ensuring uninterrupted water supply to the residents of Kallar Syedan. These initiatives aim to provide the citizens with an enhanced urban experience while addressing critical infrastructure needs.
چوکپنڈوڑی کے قریب اراضی گوہڑہ میں چوہدری گلفراز میموریل اوپن والی بال ٹورنامنٹ
Chaudhry Gulfraz Memorial Open Volleyball Tournament held in Arazi Gorra
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 14جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں ہر سطع پر کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوکپنڈوڑی کے قریب اراضی گوہڑہ میں چوہدری گلفراز میموریل اوپن والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرہا کے موقع پر کیا اس موقع پر دیگر لیگی رہنماچوہدری نعیم بنارس،خان عٹمان خان،راجہ نعمان ظہیر و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا