13 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chairman Election Board Files Complaint Against Forged Signatures in Kallar Syedan Bar Elections

چئیرمین الیکشن بورڈ کا کلر سیداں بار انتخابات میں جعلی دستخطوں کے خلاف درخواست

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)— چئیر مین الیکشن بورڈ برائے سال 2025 ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ نے تھانہ کلرسیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ مجھے پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے پر امن انعقاد کےلیے چئیر مین الیکشن بورڈ تعینات کیا گیا تھا جس کےلیے میں نے بطور چیئرمین مین الیکشن بورڈ اپنے فرائض با احسن طریقے سے سر انجام دہیے۔ ووٹوں کی گنتی کے وقت 7 عدد بیلٹ پیپرز پر فریقین کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے جس کے بعد میں نے دیگر ممبران الیکشن بورڈ کی باہمہ مشاورت اور رضامندی سے نتائج کے اعلان کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کے فیصلے سے مشروط کر دیا گیا۔ بعد ازاں بذریعہ سوشل میڈیا میرے علم میں آیا کہ میرے جعلی اور فرضی دستخط کر کے ممبران الیکشن بورڈ، راجہ محمد اشفاق ایڈووکیٹ، اظہر احمد خالد کھوکھر،فہیم الدین کیانی ایڈووکیٹ، ملک طاہر آمین اعوان ایڈووکیٹ نے باہمہ مشاورت سے اطہر احمد خالد کھوکھر سے ایک رزلٹ تحریر کروایا جس پر میرے بطور چیئرمین الیکشن بورڈ جعلی اور بوگس دستخط کیے گئے اور اس کو اپنے مفادات کےلیے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنے اختیارات کا ناجائز فاہدہ اٹھایا بلکہ کلرسیداں بار کی عزت و وقار کو مجروح کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن جاری کرنے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 13, 2025)–Advocate Malik Sajid Yasin, Chairman of the Election Board for the 2025 term, has filed a formal complaint at Kallar Syedan Police Station. In his application, he stated that he was appointed by the Punjab Bar Council to oversee the peaceful conduct of the Kallar Syedan Bar Association elections.

Malik Sajid Yasin reported that he dutifully fulfilled his responsibilities as Chairman of the Election Board. However, during the vote counting process, objections were raised on seven ballot papers. After consulting with other board members, he decided to conditionally defer the announcement of results pending a decision from the Punjab Bar Council.

He later discovered via social media that forged signatures in his name had been used to issue a fake notification. The alleged individuals—Advocate Raja Muhammad Ashfaq, Azhar Ahmed Khalid Khokhar, Faheem-ud-Din Kayani, and Malik Tahir Amin Awan—collaborated to draft a false result through Azhar Ahmed Khalid Khokhar. This document, bearing bogus signatures of the Chairman, was circulated on social media, undermining the credibility of the election process and the dignity of the Kallar Syedan Bar Association.

The complainant has demanded legal action against those involved in issuing the fraudulent notification and misusing their authority.

Breaking news…

ریٹائرڈ مدرس راجہ محمود الحسن انتقال کر گئے

Retired teacher Raja Mahmood ul Hassan passes away in Ghadur, Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)—ریٹائرڈ مدرس راجہ محمود الحسن انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب گہدر میں ادا کی گئی

 

یورپ میں پی آئی اے کی 4 سال بعد پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے, راجہ جاوید اخلاص

PIA’s resumption of flights to Europe after 4 years is welcome, Raja Javed Ikhlas

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)—سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک محمد فیاض سندھو،مسعوداحمدبھٹی بھی موجود تھے،راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ یورپ میں پی آئی اے کی 4 سال بعد پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کئے گئے انقلابی اقدامات سے کسانوں کو بہت سہولت فراہم ہو گئی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے آنے والا کل اج کی نسبت عام آدمی کے لیے بہتر ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کرتا فنڈز سے حلقہ بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)— ائیسکو سب ڈویژن چوا خالصہ میں 2024 میں بجلی چوروں کیخلاف چلای گئ خصوصی مہم کے دوران 54 بجلی چوروں کیخلاف درج کروای گئ ایف آئ آرز میں ملزمان سے 80 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)— چوکپنڈوری میں نماز جنازہ کے موقع پر متعدد افراد کی جیبیں کٹ گئیں. حسام شہزاد سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ چوکپنڈوری میں نماز جنازہ کے لیے گیا اور اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے ہاتھ کی صفائ دیکھاتے ہوۓ اس کی جیب سے موباہل فون نکال لیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 13جنوری 2025ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے حاجی خیرایت علی مرحوم کے فرزند اور حوالدار محمود علی مرحوم کے بھائی حاجی نوروز علی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button