DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Gas Pressure Issues in Kallar Syedan to be Addressed Soon – SNGPL Official Assure

کلر سیداں میں سوئی گیس پریشر کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے – ایس این جی پی ایل افسر کی یقین دہانی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کی ہدایت پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے نامزد افسر محمد شاہیر کا دورہ کلرسیداں،مسلم لیگ ن کے ذمہ داران سے سوئی گیس وولٹیج کے مسئلہ یر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،عابد زاہدی،ملک محمد زبیر،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،حاجی ریاست حسین،چوہدری طارق تاج،شیخ ندیم احمد،خان امجد،یونس بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔محمد شاہیر نے کہا کہ وہ جی ایم سوئی ناردرن گیس کے حکم پر مسائل پر گفتگو کرنے کلرسیداں آئے ہیں ہم نے سوئی گیس پریشر چیک کیا یہ چوکپنڈوری تک تو موجود یے مگر کلرسیداں میں باالکل بھی نہیں محکمہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہے صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک سوئی گیس مہیا کی جا رہی ہے کلرسیداں میں گیس نہ ہونے کی وجہ لائن پر ایس ایم ایس کا نہ ہونا ہے تمام صورتحال سے اعلی حکام کو اگاہ کرنے کے بعد دو چار ایام میں پریشر میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔مقامی عمائدین نے انہیں بتایا کہ کلرسیداں مسلسل سوئی گیس سیمحروم ہے مقامی طور پر سوئی گیس کا دفتر نہ ہونے سے بھی مسائل زیادہ گھمبیر ہو جاتے ہیں جن ابادیوں میں بوسیدہ لائنوں کی جگہ نئی لائنیں بچھائی گئی تھیں وہاں اب بھی دونوں لائنوں میں کنکشن چل رہے ہیں مگر گھروں میں گیس نہیں آتی۔لوگوں نے تنگ آ کر کنکشن منقطع کروانے شروع کر رکھے ہیں محمد شاہیر نے صورتحال میں جلد بہتری کی یقین دھانی کروائی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 2, 2025) – On the directive of PML-N Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar, Sui Northern Gas Pipelines Limited (SNGPL) Islamabad’s designated officer, Muhammad Shaheer, visited Kallar Syedan to discuss gas pressure issues with PML-N representatives.

During the meeting, prominent local figures including Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Haji Ikhlaq Hussain, Chaudhry Zain-ul-Abidin Abbas, Abid Zahidi, Malik Muhammad Zubair, Contractor Latif Bhatti, Sheikh Hassan Saraiki, Haji Riyaz Hussain, Chaudhry Tariq Taj, Sheikh Nadeem Ahmed, Khan Amjad, and Younas Bhatti were present.

Muhammad Shaheer stated that he had arrived in Kallar Syedan on the orders of the GM SNGPL to assess the situation. After inspecting the gas pressure, he confirmed that while supply was available up to Chauk Pindori, there was little to no gas in Kallar Syedan. He clarified that there was no gas load-shedding, and gas was being supplied from 5 AM to 10 PM. The primary cause of low pressure was the absence of an SMS (Supervisory Management System) on the line.

Shaheer assured that higher authorities had been informed of the issue, and efforts to improve gas pressure within the next few days were underway.

Local representatives expressed their frustration, highlighting the persistent lack of gas in Kallar Syedan. They pointed out that the absence of a local SNGPL office exacerbated the problem. Additionally, despite new pipelines being laid in certain areas, gas was still not reaching households, with connections running through both old and new lines. Some residents had even started disconnecting their gas connections due to the ongoing issues.

Shaheer pledged to resolve the matter swiftly, ensuring residents that improvements in the gas supply would be noticeable soon.

چھڑانے کیلیے آگے بڑھا تو ملزمان نے مجھے بھی قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا

Peacemakers are beaten up after trying to break a fight

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)— عمران خالد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بھائی کامران خالق غوثیہ محلہ سے واپس آ رہے تھے تو راستے میں عمیر بری،فیصل،حسیب،سرفراز،اختیاز اور دو نامعلوم افراد نے ہمارے بہنوئی جمیل احمد کو مار پیٹ رہے تھے میں چھڑانے کیلیے آگے بڑھا تو ملزمان نے مجھے بھی قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اسی دوران حسیب ڈنڈنے اٹھا لایا اور عمیر اور فیصل کو دے دییے جنہوں نے دیگر ملزمان کو آہنی راڈ اور سریا دیاجس پر ملزمان نے ڈنڈوں، سریوں اور آہنی راڈ سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ دو نامعلوم اشخاص نے محمد جمیل کی قمیض سے 90 ہزار سے زائد کی رقم اور گلے سے گولڈن چین اتار لی۔وجہ عناد یہ ہے کہ ٹیوٹا ہائی کاڈرائیور تیز ڈرائیونگ کی وجہ سے جمیل کو ٹکر مارنے لگا تھا جس پر ہم نے اسے گاڑی آہستہ چلانے کو کہا تھا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔

کنوہا گاؤں میں برطانیہ میں رہائش پذیر فیملی کے گھر میں چوری

Burglary at home of UK-based family in Kanoha village

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)— حافظ سلیم سکنہ تھوہا خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میری ہمشیرہ کنوہا گاؤں میں محمد صدیق سے شادی شدہ ہے جو اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔گھر میں کوئی نہیں رہتا جبکہ فیملی کے باقی لوگوں نے مل کر پوری ڈھوک کیلیے چوکیدار رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز گارڈ حسن اختر نے بتایا کہ گھر میں چوری ہو گئی ہے جس پر میں نے موقع پر آ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک عدد میکرو اون،ایک عدد جوسر مشین،کپڑوں کے دس عدد جوڑے،پانچ عدد چھت کے پنکھے اور باتھ روم کے اندر لگی روٹیاں اور شاور غائب پائی گئیں

کلرسیداں میں نئے سال کے پہلے روز بجلی تھی نہ سوئی گیس میسر تھی

There was no electricity or Sui gas available in Kallar Syedan ​​on the first day of the new year.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—کلرسیداں میں نئے سال کے پہلے روز بجلی تھی نہ سوئی گیس میسر تھی بدترین دھند اور شدید خشک سردی میں نئے سال کا اغاز ہوا یکم جنوری کو ائیسکو کی جانب سے مرمت کے نام پر دن کو بجلی بند رہی کئی ایام کی طرح سوئی گیس مکمل بند رہی یکم جنوری کو ہی نئے سال کی پہلی شدید دھند پڑی خشک مگر شدید شردی کا بھی راج رہا۔

پسٹل نکال کر اس کا بٹ میرے سر پر مارا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ,حمد شوکت سکنہ نمب میرگالہ

i was hit pistol with pistol butt, which injured me and I fell down. The accused fled after threatening me. Hamad Shaukat, resident of Namb Mirgala

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—محمد شوکت سکنہ نمب میرگالہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر تعمیرات کروا رہا تھا کہ مسمی ابرار جو مسلح پسٹل تھا اپنے ہمراہ دیگر افراد جو مسلح تھے ہماری ملکیتی زمین پر آ گئے اور کہا کہ کام بند کر دو ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے گالم گلوج شروع کر دی اور پسٹل نکال کر اس کا بٹ میرے سر پر مارا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑا کسی نے چوری کر لیا , دین محمد سکنہ محلہ ہائی سکول

Someone stole a motorcycle parked outside the house, Din Muhammad, a resident of Mohalla High School told polic

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)— دین محمد سکنہ محلہ ہائی سکول نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنا موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑا کر کے خود اندر کھانا کھانے چلا گیا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔کسی نے چوری کر لیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی تاج الرحیم و دیگر نے ڈڈیال ازادکشمیر جا کر مفتی عبدالواحد سے ملاقات

Maulana Ehsanullah Chakkalvi, Mufti Tajur Rahim and others went to Dadyal, Azad Kashmir and met Mufti Abdul Wahid

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—ملک کے معروف عالم دین مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی علیل ہیں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی تاج الرحیم و دیگر نے ڈڈیال ازادکشمیر جا کر مفتی عبدالواحد سے ملاقات کی ان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں موجود لوگ مفتی عبدالواحد کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں مفتی عبدالواحد نے ساری زندگی احکامات خداوندی اور فرمان رسول صلعم کی آگاہی میں بسر کردی دین کی ترویج و تبلیغ میں ان کا کردار ہمیشہ مثالی رھا

چوہدری شاہد اکبر گجر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر شیخ ندیم کے اعزاز میں عشائیہ

Dinner reception in honor of Chaudhry Shahid Akbar Gujjar and Deputy Coordinator Sheikh Nadeem

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—کلرسیداں کے سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد اکبر گجر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر شیخ ندیم کے اعزاز میں عشائیشہ کی دعوت دی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،مسعود احمد بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

ممیام کی سیاسی شخصیت بابو راجہ محمد افضل انتقال کر گئے

Mamyam political figure Babu Raja Muhammad Afzal passes away

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 02جنوری 2025ء)—ممیام کی سیاسی شخصیت بابو راجہ محمد افضل انتقال کر گئے نمازہ جنازہ میں دربار عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ سلیمان شمسی،بابو راجہ ظفر اقبال،راجہ محمد ثقلین،مولانا محمد اقبال قریشی،شیخ حسن سرائیکی،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،مسعود احمد بھٹی،ماسٹر عبدالرشید،وقاص گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button