کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر، 2024ء ) — محمد آصف ولد میاں محمد میاں سکنہ جہلم نے مقدمہ درج کروایا کہ میں روات کلر روڈ پر فاسٹ فوڈ کا کاروبار کرتا ہوں اور ظہیر الدین سکنہ میرپور خاص سندھ کو بطور منیجر تعینات کیا تھا۔ دوران ملامت ظہیر الدین نے صرف ستمبر کے مہینے میں اکاؤنٹ سے مبلغ رقم 3553015 روپے کی رقم وصول کی جس سے اس نے فاسٹ فوڈ وغیرہ میں استعمال ہونے والے سامان کی خریداری کرنی تھی۔ دس یوم قبل میں اور اس کی فیملی نے منیجر مزکورہ سے وصول کی گئی رقم کا حساب مانگا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور 12 دسمبر کو وہ اچانک غائب ہو گیا جب میں نے اپنے طور پر حساب کتاب کے رجسٹر کو چیک کیا تو علم ہوا کہ ملزم نے بوگس ریکارڈ بنا رکھا تھا اور جب آفس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو چیک کیا تو ملزم نے حساب کتاب والے کمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک نکال کر دوسری ہارڈ ڈیسک لگا دی۔ ملزم نے اپنی ملازمت کے دوران رقم تقریباً 35 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے جبکہ فرار ہوتے ہوے ملزم نے میرے دفتر سے ضروری کاغذات اصل رجسٹر حساب کتاب اور حساب کتاب والے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈیسک نکال کر ہمراہ لے گیا۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 14, 2024) A businessman, Muhammad Asif, son of Mian Muhammad Mian, a resident of Jhelum, filed a case reporting a significant embezzlement. According to Muhammad Asif, who operates a fast-food business on Rawat-Kallar Road, he had employed Zaheeruddin, a resident of Mirpur Khas, Sindh, as a manager.
During his employment, Zaheeruddin received an amount of Rs. 3,553,015 in September to purchase supplies for the business. However, when the owner and his family requested a financial reconciliation ten days ago, Zaheeruddin began evading their inquiries. On December 12, he suddenly disappeared.
Upon reviewing the accounts and office records, Muhammad Asif discovered that Zaheeruddin had falsified financial records. CCTV footage revealed that the suspect had replaced the hard disk of the accounting computer. Further investigation showed that he had embezzled nearly Rs. 3.5 million. While fleeing, Zaheeruddin also took with him essential documents, the original accounts register, and the computer’s accounting hard disk. Police are investigating the matter, and efforts are underway to locate the suspect.
چک وڑائچاں میں سوئی گیس کی لائن کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of Sui Gas line in Chak Waraichan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کاوشوں کی بدولت میں متعدد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وڑائچاں میں لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد سلطان وڑائچ،حاجی محمد افسر وڑائچ،ازرم وڑائچ،غلام عربی وڑائچ،جاوید وڑائچ،عثمان سلطان وڑائچ بھی موجود تھے چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ اس وقت چک وڑائچاں،سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال،چواخالصہ شہر،کھناہدہ،ڈہوک بنگیال،بیول روڈ چوا خالصہ،ٹکال اور دیگر مقامات پر روزانہ کی بنیادوں پر لائنوں کی بچھائی کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی سوئی گیس کو اپریشنل کردیا جائے گا جس کی حقیقی سہرا ہمارے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو جاتا یے۔
مری ٹورازم ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا راجہ احسان جنجوعہ ہسپتال میں دم توڑ گیا
Raja Ehsan Janjua, who was injured in a traffic accident on the Murree Tourism Highway, died in hospital
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر، 2024ء ) —کلرسیداں سے مری ٹورازم ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا راجہ احسان جنجوعہ ہسپتال میں دم توڑ گیا اس کا تعلق سلطان خیل کنڈیاری سے تھا یہ سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ عبدالخالق مرحوم کا بھتیجا تھا جو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹورازم ہائی وے پر مٹور کے مقام پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا۔
ڈاکٹر طارق ریاض عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Dr. Tariq Riaz returns home after performing Umrah
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,14،دسمبر، 2024ء ) —تحصیلدار کلرسیداں بابر اسلام اور ڈاکٹر طارق ریاض عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔