کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 09 دسمبر 2024)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمان واصف نے اپنے عملے کے ہمراہ چوآ روڈ اور مرید چوک کلر سیداں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد سامان بحق سرکار قبضے میں لے لیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سے زائد دکانوں کے باہر پڑا سامان جو کہ تجاوزات کی زد میں آ رہا تھا کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے فٹ پاتھ پر موجود سامان بھی قبضہ میں لے کر فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کی آمدو رفت کےلئے بحال کروا دیا ہے۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 9, 2024) — On the directives of Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, Encroachment Inspector Abdul Rehman Wasif led an operation with his team against the encroachment mafia on Choa Road and Mureed Chowk. During the operation, numerous items were confiscated as government property.
While speaking to the media, Inspector Abdul Rehman stated that items placed outside more than 23 shops, which were encroaching on public spaces, were seized. He further emphasized that footpaths, previously blocked by encroachments, were cleared and restored for pedestrian use.
This action is part of ongoing efforts to reclaim public spaces and ensure smooth mobility for citizens in the area.
باران رحمت کے لیے جنازہ گاہ موضع ستھوانی یوسی کنوہا میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی
Prayers for rain were offered at the funeral home in Sathwani, UC Kanoha
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 09 دسمبر 2024)—باران رحمت کے لیے جنازہ گاہ موضع ستھوانی یوسی کنوہا میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی جس میں علاقہ کے زمینداروں نے کیثر تعداد میں شرکت کی اجتماعی دُعا حافظ کلیم یوسف نے کی انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ استغفار اور بخشش طلب کرنے اور گندم کی فصل سے عشرکی ادائیگی کو یقینی بنانا چاہیئے طویل خشک سالی کی وجہ اسلامی شعائر سے انحراف ہے اج بھی ہم احکامات خداوندی پر عمل پیرا ہو کر درپیش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
بیکری میں اگ سے تباہی پر ملک کے اندر اور باہر سے رابطے کرکے اظہار ہمدردی
Kallar Syedan Businessman Sagheer Bhola Expresses Gratitude as Bakery Reopens After Fire Incident
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 09 دسمبر 2024)—کلرسیداں کے کاروباری صغیر بھولا نے ان تمام افراد کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیکری میں اگ سے تباہی پر ملک کے اندر اور باہر سے رابطے کرکے اظہار ہمدردی کیا ہم نے اللہ کے کرم سے اپنا کاروباری ادارہ ازسر نو شروع کر دیا ہے
جے یوآئی خیبر پختونخواہ کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ اس رائیل مردہ باد کانفرنس میں شرکت کے لیے قافلے کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔
JUI Leaders from Punjab and Tehsil Lora Depart for Conference in Peshawar
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 09 دسمبر 2024)—جے یوآئی پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن مولانااحسان اللہ چکیالوی،جمعیت علماء اسلام تحصیل لورہ کے امیر مولانا جمشید عباسی ،جنرل سیکرٹری مولانا کلیم اللہ عباسی ،مولانا شکیل احمدچوھدری ،مفتی عادل عباسی ودیگر کی جے یوآئی خیبر پختونخواہ کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ اس رائیل مردہ باد کانفرنس میں شرکت کے لیے قافلے کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔